جس دن 22سال تک جدوجہد کرنیوالا پاکستان کا بائیسواں وزیراعظم حلف اٹھارہا تھا میں ملکہ کوہسار مری کے مال روڈ پر بیٹھا ٹھنڈے موسم میں گرم کافی کے مزئے لے رہا تھا۔جرنلزم میں ماسٹر ز پروگرام کا پہلا سمسٹر چل رہاتھا۔ہمراہ دوستوں میں سے 1 نےسوال پوچھا تھا👇
کہ مستقبل کے جرنلسٹ صاحب بتایے تبدیلی کا نعرہ کامیاب ہوگا کہ ناکام؟ میں نے عرض کی تھی کہ نعرہ تو کامیاب ہوچکا۔ عوام روائتی سیاست سے تنگ آچکی تھی اس لئے سیٹ خالی تھی۔عمران خان صاحب نے کچھ خامیوں کی فہرست مرتب کی اور عوام کو باور کروا لیا کہ وہ ہی اب ملک کے نجات دہندہ ہیں۔👇
لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا کیونکہ وہ بے لوث سوچ کے حامل آدمی ہیں لیکن مفاد پرست ٹولے کے حصار میں ہیں۔اور یہ ٹولہ انکو کہیں کا نہیں چھوڑئے گا۔ بہتر ہوتا وہ اپنی پارٹی میں شمولیت کی کم از کم قابلیت ماسٹر ڈگر ی رکھتے۔امیدواروں میں سے قابل ترین لوگوں کو ٹکٹ دیتے۔ جو جیت کرانقلابی👇
سوچ کے ساتھ ہر ناممکن کو ممکن کردکھانے کی کوشش کرتے۔بات ابھی جاری تھی کہ دوست میرئے فلسفے سے تنگ آگئے اور میں خاموش ہوگیا۔آج 3سال بعد بھی میں اسی سوچ پر چل رہا ہوں کہ عمران خان بذات خود ٹھیک ہیں لیکن انکی ٹیم انتہائی نالائق ہے۔ وہ بین الاقوامی ساکھ تو بناچکےلیکن قومی ساکھ بری👇
طرح فلاپ ہے۔کیونکہ جسکی جیب میں شام کی روٹی کے پیسے نہیں اسکو کیا لگے کہ ملک میں سیمنٹ کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے؟جسکو 10 تک گنتی نہیں آتی اسکو کیا مطلبکہ ملک میں 2 کروڑ موبائل بن چکے ہیں۔جو انٹرنیٹ کا معنی نہیں جانتا وہ کیسے مان لے کہ پاکستان اگلے چند سال میں آئی ٹی 👇
انڈسٹری کا مرکز بننے جارہا ہے؟جس نے ٹوئٹر والی نیلی چڑیا کو کبھی دیکھاہی نہیں؟اسکو کیا پتہ؟ کہ حکومتی نمائندئے ہر وقت اپنی کامیابیوں کے اعلانات کررہے ہیں۔جو اللہ اکبر کی صدا پر مسجد کی طرف جاتا ہی نہیں اسکو کیا لگے کہ اسکا وزیراعظم دنیا کو باور کروا چکا ہے کہ رحمت اللاعالمین کی👇
حرمت کیا ہے؟کسی مکینک کی مار کھاتا غریب بچہ کیسے سوچے گا؟ کہ ملک میں پہلی مرتبہ امیر اور غریب کا درسی نصاب ایک ہوچکا ہے۔تپتی دھوپ میں بھٹے بیچنے ولا کیا جانے کہ بڑھتی گرمی کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔اور اسکا وزیراعظم درخت لگانےکی کامیاب مہم کی وجہ سےپوری دنیاکی توجہ کامرکز بن چکاہے👇
ملک کے ہر شہر میں ہر چوراہے پر بھیک مانگنے والا کیا جانے؟ صحت کارڈ، انصاف کارڈکس بلاکے دو نام ہیں۔یہ تووہ طبقہ ہے جو لاعلم ہے اور اپنی ہی دھن میں ایک ہی دائرے میں زندگی گزار رہا ہے۔لیکن کیا پڑھا لکھا مطمن ہے؟ کیا اسکی امیدیں پوری ہوئی ہیں؟ کیونکہ وہ پرامیدتھا کہ الیکشن ریفارمز👇
سے بدمعاشیہ سے جان چھوٹ جائے گی اور ایک پڑھا لکھا اور قابل پاکستانی الیکشن میں حصہ لے سکے گا۔مگر نتیجہ صفر بٹے صفر ہے۔پولیس کلچر کو تبدیل کرنیکی آس پر لاکھوں پاکستانی محسوس کرنے لگے تھےکہ اب وہ 1 فوجی کیطرح ایک کانسٹیبل کوبھی سیلوٹ کرینگے لیکن انکی حسرت ابھی تک امیدمیں ہی قیدہے👇
اور نظام عدل کے تو کیاہی کہنے؟ایک سے بڑھ کر 1 مثال دی جاسکتی ہے کہ ہمارا عدالتی طریقہ کار محض ایک دلدل کےسواکچھ نہیں۔وزیر قانون صاحب کی بس آنیاں جانیاں لگی ہیں۔پرفارمنس ہے کہ کھوکھاتے۔وزارت خزانہ، داخلہ، اطلاعات،پانی وبجلی اور ریلوئے میں بار بار تبدیلی شائد انٹرنیشنل سٹینڈرڈ 👇
9001کے کسی خفیہ کوڈ کے تحت کی جارہی ہے تاکہ کوئی چمتکار ہوجائے لیکن دلی ہنوز در است۔بحرحال تمام وزرائے کرام میں ایک قدر مشترک ہے ہرکوئی ایک ہی بات کہتا ہے کہ یہ بھی وزیراعظم کے وژن کے تحت کیا گیا اور وہ بھی۔جو ایک واضح اشارہ ہے کہ حکومت میں سوائےوزیراعظم کے یا توکوئی قابل موجود👇
ہی نہیں یا پھر جمہوریت کی آڑ میں آمرانہ سوچ نافذالعمل ہے۔اور سب سے بڑا نعرہ کرپشنختم کرنے کے کھیل کے وارئے ہی نیارئے ہیں؟اخبارات، ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے۔لیکن ملک پھر بھی عالمی درجہ بندی میں نیچے کی جانب گامزن ہے۔ قصہ مختصر وہ تمام خامیاں اور برائیاں جو ن لیگ اور👇
پیپلز پارٹی میں تھیں،ہیں اور ہمیشہ رہیں گی وہی تمام تحریک انصاف کی حکومت میں ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ وجہ صاف ظاہر ہے۔اسمبلی میں بیٹھے تمام چہرئے اپنے اپنے علاقے کے بااثر اور قبضہ مافیہ ہیں۔ جب تک یہ پارلیمنٹ میں کسی بھی پارٹی میں کسی بھی روپ میں موجودہیں۔ یہ ملک نہ ترقی کرسکتاہے👇
نہ بدل سکتا ہے۔ تبدیلی کاکوئی بھی نعرہ حقیقت نہیں بن سکتا۔ بلکہ یہ ایک چورن ہی رہیگا جسیبچے شوق سے کھاتے ہیں اور پھر وہی بچے بڑئے ہوکر اپنے بچوں کو کھانے سے منع کرتے ہیں مگر دکاندار یہ چورن پھر بھی لیکر آتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں چورن بکتا ہے اور بکتا رہے گا۔اورجب تک چورن 👇
بکتا رہے گا عوام بیچاری مہنگائی، بیروزگاری،غربت اور ناانصافی کی چکی میں پستی ہی رہے گی۔۔۔!!!
انٹرنیٹ پر کل کتنا ڈیٹا ہے؟
میرئے ایک دوست کی 2006میں شادی ہوئی۔ اسکے پاس کسی عزیز کا دیا ہوا ڈیجیٹل کیمرہ تھا۔ انوکھی چیز تھی اس لئے میں بھی سیکھنے والوں میں شامل تھا۔400کےلگ بھگ تصاویربنائی گئیں۔ منتخب تصاویرفوٹو اسٹوڈیو والےکےپاس جمع ہوگئیں۔تاکہ فوٹوالبم تشکیل دےکر گھر کے 👇
کسی بریف کیس میں ہمیشہ کےلئےمحفوظ کرلیا جائے۔تاہم تمام تصاویر کو کسی سٹوریج ڈیوائس میں بھی محفوظ کرنے کا خیال آیا۔شہر کا رخ کیا گیا۔صرف128MB سٹوریج کی حامل ڈیوائس میسرتھی جبکہ کمپیوٹرتصاویرکا حجم 1 گیگا بائٹ کےلگ بھگ بتارہاتھا۔ ڈیوائس کی قیمت کودیکھتےہوئےارادہ ملتوی کردیاگیااور👇
دہی بھلے کی پلیٹ کھا کر گھر کی راہ لی۔2020میں ایک عزیز کی شادی ہوئی ہے۔13گیگابائٹ تصاویری ڈیٹاایک کلک میں آن لائن محفوظ کرلیا گیا۔15سالہ نوجوان کو یہ عمل کرتے دیکھا تو سوال پوچھا بیٹا یہ تصاویر دوبارہ کیسے واپس لائی جاسکتی ہیں تو جواب ملا انکل دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جاو 👇
2015 میں کوشش کی گئی کہ ملک کے تمام بڑے شاپنگ سینٹرز اور فوڈ اسٹورز کو FBR کے ساتھ آن لائن منسلک کیا جائے تاکہ سیلز ٹیکس براہ راست جمع ہو لیکن سیاسی دباؤ کیوجہ سے عمل نہ ہوسکا. موجودہ حکومت نے یہ منصوبہ نافذ کردیاہے. 6000 سے زائد ریٹیلرز 👇
کو پوائنٹ آف سیل نامی سسٹم کے ذریعے FBR سے منسلک کردیا گیا ہے. خریدار جو بھی خریدے گا اسکی آن لائن رسید پر FBR کا ٹیکس نمبر درج ہوگا. جس کا مطلب ہے کہ انکم ٹیکس براہ راست حکومت کے پاس چلا گیا ہے. مزید یقین دہانی کے لئے رسید پر لنک بھی موجود ہے. جو آن لائن چیک کیا جا سکتا ہے 👇
ریونیو بورڈ ریٹیلرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایک خفیہ ایجنسی کے ذریعے سروے بھی شروع کررہا ہے. ڈیٹا کی تصدیق کے بعد بورڈ کی ویب سائٹ پر ہر مہینے کی 3 تاریخ تک نئی ریٹیلرز فہرست جاری کردی جایا کرے گی. جسکی بنا پر وہ ریٹیلر پوائنٹ آف سیل رسید دینےکا پابند👇
کسی ملک کا بادشاہ اچانک انتقال کرگیا. نئے بادشاہ کے انتخاب کیلئے اجلاس شروع ہوا مختلف آپشنز پر غور جاری تھا. محل کے سامنے سے بندر کا تماشا دکھانے والا ایک مداری گزر رہا تھا. دربان سے چہل پہل کی وجہ پوچھی تو معلوم ہوا کہ بادشاہ کا انتخاب ہورہاہے👇
مداری 3 دن بعد گھوم پھر کے واپس محل کے پاس سے گزر رہا تھا کہ پھر وہی چہل پہل قائم تھی. دربان سے وجہ پوچھی تو وہی جواب ملا
مداری کرتا کراتا اجلاس میں پہنچ گیا اور بادشاہ بننےکی فرمائش کردی. سب نے حیران ہوکر وجہ معلوم کی تو مداری نےکہا کہ بادشاہ کا کام رعایا کوکنٹرول کرنا ہوتاہے👇
اور مجھ سے زیادہ تجربہ بھلا کسے ہے جو روزانہ مجعموں کو کنٹرول کرتا ہے. بالآخر سوچ بچار کے بعد مداری کو بادشاہ بنادیا گیا. بندر کی خدمت پر بھی 2 خادم مامور کردئیے گئے. ہمسائیوں کو بھی خبر معلوم ہوگئی کہ مداری بادشاہ بن گیا ہے.چناچہ ایک ہمساے نے ہمت کی اور سرحد پر حملہ کردیا.👇
بیشتر میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کو شمال جنوب اور مشرق اطراف سے طالبان نے گھیرے میں لےلیاہے. سٹریٹ فائیٹنگ شروع ہوچکی ہے. کابل شہر کی تمام روشنیاں تمام رات بجھی رہیں.
الجزیرہ کےمطابق امریکی طیاروں نےکابل کےاطراف میں بمباری کی ہے تاکہ طالبان👇
کی پیشقدمی روکی جاسکے. غنی انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو طالبان سے مذاکرات کرےگی. جس میں غنی کے استعفے سمیت بیرون ملک بحفاظت جانیکی شرائط طےہونگی. باقی آفیشلز بھی جاسکتےہیں.
نیویارک ٹائمزکےمطابق امریکی صدر فوری طورپر 1000 امریکی فوجیوں کوافغانستان میں تعینات کرنےجارہے👇
ہیں. جو افغانستان سے تمام امریکیوں کی بحفاظت منتقلی ممکن بنائیں گے.تمام سفارتی عملہ بھی شامل ہے.جبکہ وہ افغانی جنہوں نے جنگ میں امریکہ کی مددکی انکو بھی نکالا جاےگا.
اخبار ڈیلی میل کےمطابق امریکہ نےبرطانیہ کو ٹاسک کیاہے کہ وہ اب افغانستان کےحالات کوکنٹرول کرے.
سب سے بڑی وجہ مذہبی مسلک کافرق ہے. طالبان نے 1995 میں افغانستان میں ایک شعیہ مسجد کا نام بدلا اورشعیہ کمیونٹی کو مسلک بدلنے یا دوسرے مذہب کے لوگوں پر لگاے گئے اضافی ٹیکس کی ادائیگی کرنیکا کہا. دونوں طرف سے حملے شروع ہوے. ایران نے 👇
حزب اللہ کی طرح حزب افغانستان بناکر امداد جاری رکھی. طالبان کو خطرہ محسوس ہوا تو نفرت مزید بڑھی. 1998 میں مزار شریف میں ایران کے 11 عدد سفارتی عملے کو قتل کردیا. ایران نے شدید ردعمل دیا. حتی کہ افغانستان پر حملے کی تیاری شروع کردی. ماسٹر مائنڈ سعودی عرب جاگا سفارتی کوششوں 👇
سے ایران کو حملے سے روک لیا. لیکن 950 کلومیٹر طویل ایران - افغانستان بارڈر پر حالات کشیدہ رہے. جبکہ افغانستان سے شعیہ کمیونٹی کی ایران اور پاکستان کی طرف نقل مکانی جاری رہی. ایران شمالی اتحاد کی سپورٹ کرتا رہا لیکن کامیابی نہ ملی. 2001 میں امریکی آمد کو نہ صرف خوش آمدید کہا 👇
کھجورکی پیداوارمیں پاکستان دنیا میں چھٹے نمبر پرہے. سالانہ 6 لاکھ ٹن کھجور پیداہوتی ہے. 80 فیصدبرآمدکرنےسے10 کروڑ ڈالرحاصل ہوتےہیں.سندھ کاپیداواری حصہ 50 فیصدسے زائدہے.جبکہ سندھ کی پیداوارمیں 90 فیصد حصہ خیرپورکاہے. جہاں کےباغات دنیابھرمیں مشہورہیں. ان باغات👇
کی شروعات 1300 سال پہلے محمد بن قاسم کے دور میں ہوئی. باغات 32000 ہیکٹر سے زائد رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں. کھجور کی پکائی کے عمل کے دوران ملک بھر سے ہزاروں افراد روزگار کے حصول کیلئے یہاں آتے ہیں. یہاں سے لائے گئے چھوہارے سکھر کی منڈی میں فروخت ہوتے ہیں. جوایشیا کی سب بڑی چھوہارا.👇
منڈی ہے. پاکستان دنیا میں چھوہارے کا سب سے بڑا ایکسپورٹر جبکہ بھارت خریدار ہے. لیکن باہمی تناو کی وجہ سے 2 سال سے ایکسپورٹ واہگہ بارڈر کی بجائے دبئی سے ممکن بنائی جارہی ہے. جس سے آمدنی میں نمایاں کمی ہوئی ہے.20 لاکھ بوری سے تعداد 13 لاکھ پرآگئی ہے. اتنی بڑی تعداد میں پیداوار کے👇