تیر اندازی کی مشق
۔"" "" "" "" "" "" "" "
تمام وزیر میدان میں تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے۔سلطان غیاث الدین بھی ان کے ساتھ شریک تھا۔ اچانک سلطان کا نشانہ خطا ہو گیا اور وہ تیر ایک بیوہ عورت کے بچے کو جا لگا۔ اس سے وہ مر گیا۔ سلطان کو پتہ نہ چل سکا۔
وہ عورت قاضی سلطان کی عدالت میں پہنچ گئی۔ قاضی سراج الدین عورت کی طرف متوجہ ہوئے اور پوچھا:”کیا بات ہے؟ تم کیوں رو رہی؟ عورت نے روتے ہوئے سلطان کے خلاف شکایت لکھوائی کہ سلطان کے تیر سے میرا بچہ ہلاک ہوگیا۔ قاضی سراج الدین نے عورت کی شکایت سلطان کو لکھ بھیجا اور کہا کہ جواب دیں"
پھر یہ حکم عدالت کے ایک پیادے کو دے کر ہدایت کی’’’یہ حکم نامہ فوراً سلطان کے پاس لے جاؤ‘‘ پیادے کو یہ حکم دے کر قاضی سراج الدین نے ایک کَوڑا نکالا اور اپنی گدی کے نیچے چھپا دیا۔ پیادہ جب سلطان کے محل میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ سلطان کو درباریوں نے گھیر رکھا ہے اور قاضی کا
حکم نامہ سلطان تک پہنچانا مشکل ہے۔ یہ دیکھ کر پیادہ نے اونچی آواز میں اذان دینا شروع کر دی۔ بے وقت اذان سن کر سلطان نے حکم دیا کہ اذان دینے والے کو میرے سامنے پیش کرو۔
پیادے کو سلطان کے سامنے پیش کیا گیا۔ سلطان نے گرج کر پوچھا! بے وقت اذان کیوں دے رہے تھے؟
قاضی سراج الدین نے آپکو
عدالت میں طلب کیا ہے آپ فوراً میرے ساتھ عدالت چلیں ۔ پیادے نے قاضی صاحب کا حکم نامہ سلطان کو دیتے ہوئے کہا۔ سلطان فوراً اْٹھا۔ ایک چھوٹی سی تلوار اپنی آستین میں چھپا لی۔ پھر پیادے کے ساتھ عدالت پہنچا۔ قاضی صاحب نے بیٹھے بیٹھے مقتول کی ماں اور سلطان کے بیان باری باری سنے
پھر فیصلہ سنایا،
’’غلطی سے ہو جانے والے قتل کی وجہ سے سلطان پر کفارہ اور اس کی برادری پر خون کی دیت آئے گی۔ ہاں اگر مقتول کی ماں مال کی کچھ مقدار پر راضی ہو جائے تو اس مال کے بدلے سلطان کو چھوڑا جا سکتا ہے۔‘‘
سلطان نے لڑکے کی ماں کو بہت سے مال پر راضی کر لیا پھر قاضی سے کہا،
میں نے لڑکے کی ماں کو مال پر راضی کر لیا ہے ۔ قاضی نے عورت سے پوچھا، کیا آپ راضی ہو گئیں؟‘ جی ہاں میں راضی ہو گئی ہوں ! عورت نے قاضی کو جواب دیا۔ اب قاضی اپنی جگہ سے سلطان کی تعظیم کے لئے اٹھے اور انھیں اپنی جگہ پر بٹھایا۔ سلطان نے بغل سے تلوار نکال کر قاضی سراج الدین کو
دیکھاتے ہوئے کہا، کہ اگر آپ میری ذرا سی بھی رعایت کرتے تو میں اس تلوار سے آپ کی گردن اڑا دیتا۔ قاضی نے بھی اپنی گدی کے نیچے سے کَوڑا نکال کر سلطان غیاث الدین کو دکھاتے ہوئے کہا، اور اگر آپ شریعت کا حکم ماننے سے ذرا بھی ہچکچاتے تو میں اس کَوڑے سے آپ کی خبر لیتا۔
بیشک یہ ہم دونوں کا امتحان تھا۔
ایسے بھی حکمران تھے اور ایسے عادل منصفین تھے۔ اللہ تعالیٰ ہم کو ایسے عادل جج اور نیک حکمران عطا فرمائے۔ آمین
سیلز مین سے دوائیں نکلوانے کے بعد پیسے دینے کے لیے جب کائونٹر پر پہنچا تو مجھ سے پہلے قطار میں دو لوگ کھڑے تھے۔ سب سے آگے ایک بوڑھی عورت، اس کے پیچھے ایک نوجوان لڑکا
میری دوائیاں کائونٹر پر سامنے ہی رکھی تھیں اور ان کے نیچے رسید دبی ہوئی تھی
ساتھ ہی دو اور ڈھیر بھی تھے جو مجھ سے پہلے کھڑے لوگوں کے تھے۔۔۔
مجھے جلدی تھی کیونکہ گھر والے گاڑی میں بیٹھے میرا انتظار کررہے تھے۔۔۔ مگر دیر ہورہی تھی کیونکہ بوڑھی عورت کائونٹر پر چپ چاپ کھڑی تھی۔۔۔
میں نے دیکھا وہ بار بار اپنے دبلے پتلے، کانپتے ہاتھوں سے سر پر چادر جماتی تھی
اور جسم پر لپیٹتی تھی۔ اس کی چادر کسی زمانے میں سفید ہوگی مگر اب گِھس کر ہلکی سرمئی سی ہوچکی تھی۔ پاؤں میں عام سی ہوائی چپل اور ہاتھ میں سبزی کی تھیلی تھی۔ میڈیکل اسٹور والے نے خودکار انداز میں عورت کی دوائوں کا بل اٹھایا اور بولا۔
'980 روپے'۔ اس نے عورت کی طرف دیکھے بغیر
گمنام مجاہد بتاتا ہے کہ
حاجی خاندان. جو حاجی نزیر کا نائب کمانڈر تھا. مولوی نزیر امیر نیک محمد کی وفات کے بعد جنوبی #وزیرستان کے طالبان کا امیر بنا. اس وقت امیر نیک محمد کو امریکن ڈرون اٹیک میں مارے جانے کے بعد پاکستانی #فوج اور #طالبان میں جنگ چھڑی ہوئی تھی!
قبائلی مجاہدین #افغانستان میں #امریکہ کا #اتحادی ہونے کیوجہ سے پاک فوج پر حملے اس لئے کر رہے تھے کہ ان کے علاقوں پر امریکہ ڈرون اٹیک کرتا رہتا تھا. #ہندوستان نے بہت سے #ازبک اور #تاجک قبائلی علاقوں میں #مجاھدین کے روپ میں داخل کروا دیئے تھے. اس کے علاوہ امریکہ بہت سے امریکن نیشنل
عرب ایجنٹ بھی #افغانستان سے #پاکستان میں داخل کر چکا تھا. جن کو #امریکی جنگ کی وجہ سے لوکل #قبائلی لوگوں نے پناہ دے رکھی تھی. یہ تمام ایجنٹ کیسٹ اور پمفلٹ کے ذریعے مقامی #زبان میں #پاک_فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے اور سیدھے سادے #قبائل کو پاک فوج کے خلاف لرنے پر اکساتے رہے۔۔
اشفاق احمد اکثر کہا کرتے تھے کہ آدمی عورت سے محبت کرتا ہے جبکہ عورت اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے, اس بات کی مکمل سمجھ مجھے اس رات آئی, یہ گزشتہ صدی کے آخری سال کی موسمِ بہار کی ایک رات تھی. میری شادی ہوئے تقریباً دوسال ہو گئے تھے۔ اور بڑا بیٹا قریب ایک برس کا رہا ہوگا.
اس رات کمرے میں تین لوگ تھے, میں, میرا بیٹا اور اس کی والدہ! تین میں سے دو لوگوں کو بخار تھا, مجھے کوئی ایک سو چار درجہ اور میرے بیٹے کو ایک سو ایک درجہ. اگرچہ میری حالت میرے بیٹے سے کہیں زیادہ خراب تھی۔ تاہم میں نے یہ محسوس کیا کہ جیسے کمرے میں صرف دو ہی لوگ ہیں,
میرا بیٹا اور اسکی والدہ....... .*
🤒
بری طرح نظر انداز کیے جانے کے احساس نے میرے خیالات کو زیروزبر تو بہت کیا لیکن ادراک کے گھوڑے دوڑانے پر عقدہ یہی کھلا کہ عورت نام ہے اس ہستی کا کہ جب اسکو ممتا دیت کر دی جاتی ہے تو اس کو پھر اپنی اولادکے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا.
1949 میں بہیج تقی الدین نامی شخص کو لبنان کا وزیر زراعت مقرر کیاگیا۔
انکے بھائی سعید تقی الدین کو جو کہ ایک نامور لکھاری اور صحافی تھے،اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے بھائی کو مندرجہ ذیل خط لکھا:
میرے بھائی! تمہیں بہت مبارک!
مجھے پتہ چلا ھے کہ تم وزیر بن گئے ہو۔۔
یہ ہمارے خاندان اور علاقے دونوں کیلئے بڑی عزت کی بات یے۔
لیکن میں تمہیں ایک بات یاد دلانا چاہوں گا۔
کہ جب ہم لوگ چھوٹے تھے تو اپنے والد کے ساتھ بستر میں سونے کیلئے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے تھے، کہ والد صاحب کس کو اجازت دینگے۔
اور مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ہمارے والد اس موقع پر ہمارے ھاتھ سونگھا کرتے تھے تاکہ انہیں یقین ہوجاے کہ ہمارے ھاتھ صاف ستھرے ہیں اور ہم نے کھانا کھانے کے بعد اور کھیل کھود کے بعد اپنے ھاتھ دھو لیے ہیں،اسکے بعد ہی وہ ہمیں اپنے ساتھ سونے کی اجازت دیتے تھے۔
اسلامی تعلیمات کا بنیادی منبع قرآن کریم، احادیث نبوی ﷺ اور سنت رسول ﷺ ہے۔ قرآن اور احادیث عربی زبان میں ہونے کیوجہ سے عجمی ممالک میں ترجمہ کے ساتھ پڑھا جاتا رہا ہے۔ بد قسمتی سے ہندوستان و دیگر عجمی ممالک کی معاشرتی آداب زندگی بھی اسلامی تعلیمات کا حصہ بنتی رہیں
مثلاً نکاح ایک سادہ سی بات ہے۔ گواہان کی موجودگی میں مرد اور عورت ایک دوسرے کو میاں/بیوی تسلیم کرنا۔ اسکے بعد خاوند کی طرف سے قریبی دوست اور رستہ داروں کو دعوت ولیمہ دینا۔ ہمارے ہاں شادی بیاہ کو معلوم نہیں کیوں اتنا لمبا، مشکل اور مہنگا بنا دیا گیا ہے۔
دوسری وجہ اسلامی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے مولوی، امام کو بچے کی پیدائش پر، نکاح کے موقعہ پر اور نماز جنازہ کیلئے بلایا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ سارے کام ہمیں خود کرنے چاہیں۔
قصور وار ہم سبھی ہیں کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو عرصہ دراز سے ترک کئے رکھا۔ رسموں کا سہارا لیا۔۔۔
لالہ میلہ رام نے 1872 میں لاہور مال روڈ پر واقع اپنی قیمتی جائیداد میں سے وسیع رقبہ پرندوں (آزاد پرندوں) کی بہبود اور انہیں دانہ ڈالنے کے لئے وقف کیا جو ابتدا میں "مکان چڑیا خانہ" کہلاتا تھا بعد میں "چڑیا گھر" کے نام سے مشہور ہوا۔ "مکان چڑیا خانہ" کی اصطلاح پر ایک
سوال اٹھتا ہے کہ مکان اور خانہ ایک ہی معنی کے دو الفاظ اس میں کیوں ہیں؟ تو ممکن ہے کہ یہ علاقہ جس میں ایک پہاڑی بھی موجود ہے اس کو چڑیا خانہ کہا گیا ہو اور اس کے اندر موجود عمارت کو مکان کہا جاتا ہو اور یوں وہ عمارت مکان چڑیا خانہ کہلائی ہو۔
اس پرند گھر کو چڑیا گھر کہا گیا
جو بعد میں دیگر جانوروں کی بہبود کے لئے بھی استعمال ہونا شروع ہو گیا، لوگ ان جانوروں کی سیوا کرنے اور دیکھنے چڑیا گھر آنا شروع ہو گئے۔ یوں ZOO کے لئے چڑیا گھر کی اصطلاح نے جنم لیا۔
ایک بات یاد رہے کہ لاہور چڑیاگھر دنیا کا چوتھا قدیم ترین زو ہے جس کا رقبہ ابتدا میں کافی زیادہ تھا