#Thread
علیگ برادران ! یومِ سرسیّدؒ پر ذرا میری سمع خراشی برداشت کیجیے:
اگر آپ کم از کم اپنی زبان کےتئیں حساس نہیں تو آپ سرسیّد کاصرف دن منا رہےہیں اور ایّام منانےکی ایسی تقریبات مادّی مغربی سامراج کاحصہ ہیں سرسیّد کو اس سےکوئی علاقہ نہیں، کتنے شرم کی بات ہےکہ آج کے دن بھی… 1/11 ImageImage
سرسیّد کے نام لیوا اردو زبان سے دامن بچا رہےہیں
اپنی غیرت کو جھنجھوڑیے اگر آپ کا دل زندہ ہے: آپ اگر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فائدہ اٹھا چکےہیں لیکن اردو زبان میں اپنا مافی الضمیر ادا نہیں کرپاتے صرف انگریزی کا ہی سہارا لیتےہیں تو آپ علیگ کہلانے کے حقدار نہیں ہیں ۔ 2/11
یہ کیسا دردناک منظر ہوتے جارہا ہےکہ جس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو سرسیّد نے اپنے قوم پرور خونِ جگر سے سینچا اور انقلابی و تہذیبی زبان، زبانِ اردو کو اس کی روح بنایا آج اس کاجنازہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس سے اٹھ چکاہے
جبکہ یہ اصولی تاریخ ہےکہ ترقی اپنی زبان سے ہی ملےگی…3/11
حقیقت تو یہ ہیکہ: جس دور میں سرسیّد نے اردو کو قومی دھارے کی زبان کے طورپر اختیار کیا وہ دور انگریزی استعمار کے غلغلہ کا عہد تھا انگریز بظاہر فاتح تھے اور سرسیّد خود بھی انگریزی سے واقف تھے مگر انہوں نے ملت کی زبان اردو کو ترجیح دی. لیکن آج جبکہ انگریزی تہذیب …
4/11
کی استعماری شیطنت واشگاف ہوچکی ہے، ایسےوقت میں دیگر مسلمانوں سے کیا شکوہ کریں کہ جب سرسیّد کےنام لیوا ہی اردو کو چھوڑ خالص انگریزیت کے دلدادہ ہوئے جاتےہیں
کیا مسلم یونیورسٹی میں کوئی بھی سرسیّد کےخوابوں کاحقیقی علیگ نہیں بچا ہے؟جو یونیورسٹی کو اس لسانی انحراف سےنجات دلائے؟5/11
سرسیّد نے عظماء وقت کے درمیان بیٹھ کر ارباب فہم و ذکاء کی نشستوں میں اردو کا بول بالا کیا تھا سرسیّد کے خواب اردو کے بغیر ادھورے ہی نہیں بلکہ مرجھائے ہوئے نظر آئیں گے
جس دور میں اردو عاشقی کی زبان کہلاتی تھی اس دور میں سرسید نے اسے کمال دل آویزی کےساتھ علمی جامہ پہنایا… 6/11
کتنے علیگ ہیں جو شذراتِ سرسیّد کو اپنی زبان و قلم کا رہبر بناتے ہیں؟ جب آپ نہیں بنائیں گے تو کون؟ معاصر دنیا کے علوم و افکار میں بہترین دستگاه کا داعی سرسیّد سے بڑھ کر کوئی ہوسکتا ہے؟ لیکن اس میں کمال اپنی اردو زبان سے وابستگی کےبعد ممکن ہے کیا یہ سرسیّد نے نہیں سکھلایا تھا؟ 7/11
کاش کہ موجودہ مسلم یونیورسٹی میں کوئی ایک ہی سرسیّد پیدا ہوجائے جو مزارِ سرسیّد کے سائے تلے جاری اس انحراف کا رخ موڑ سکے… یہ کیا الم ہے کیا غم ہے کہ جس زبان کو فروغ دیتے سرسیّد مرحوم ہوگئے اب اسی مالی کے چمن میں نہ ویسی زبان دیکھنے کو ملتی ہے نہ سننے کو… 8/11
جس آب و تاب سے اردو پر انگریزی کو تفوق کاموقع دیا جارہا وہ سرسیّد کے ایوانِ حسن پر داغ اور دیوانِ نزاکت کی عصمت دری ہے ! سو ہےکوئی سرسیّد کا فرزند ؟ جو اردو کی بکھری ہوئی مالا کےموتیوں کو آتشِ شوق سے ایک لڑی میں پرو دے اور اردو میں موجود غذاء سے نسلِ نو کےاذہان کو آسودہ کرے_9/11
اردو میں ابھی بھی ہمارے منشتر معاملات کی سمت طےکرنے کےليے وافر مقدار میں نظریہ ساز لٹریچر موجود ہے نظریاتی ادبی و کلاسیکی پختگی کا اس قدر ذخیرہ ہونے کےباوجود سراپا ستم زدہ بنے رہنا کاہلی اور معیاری گراوٹ کی تشخیص ہے
یقینًا، ضرورت کے بقدر دیگر لسانی علوم کی تحصیل ناگزیر ہے_10/11
میں ایسے نام نہاد ایّام میں چونکہ شرکت نہیں کرتا اس لیے کبھی اس دن پر کچھ لکھا نہیں، اور جب بھی لکھوں گا سرسیّد پر لکھنے کے لیے مجھے طویل دفتر درکار ہوگا، البتہ آج یومِ سرسیّد پر بعض علیگ برادران کو اردو میں ہی " سرسیّد ڈے " مناتے دیکھ روح مچل گئی، سرسیّد کے شذرات یاد آگئے_11/11

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Samiullah Khan

Samiullah Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SamiullahKhan__

19 Oct
#Thread
مولانا ارشد مدنی سدرشن چینل پر
جمعیۃ علماء ہند کےصدر مولانا ارشد مدنی کو آج سریش چوانکے، کےساتھ سدرشن چینل پر دیکھ کلیجہ شق ہوگیا، بہت تکلیف ہوئی، یہ ملت کی بےعزتی ہے۔
سریش چوانکے ایک ایسےخبیث کا نام ہے جسے انسانوں میں شمار کرنا انسانیت کی توہین ہے، 1/12
@ArshadMadani007 Image
یہ ایک گھٹیا غنڈہ ہے جسے شرفاء اپنے پاس بھی نہیں بٹھاتے، دنگے بھڑکانا اور عورتوں پر اوچھے حملے کرنا اس کی پہچان ہے، خواتین کے سلسلے میں اس گالی باز کے مجرمانہ معاملات بھی ہیں، یہ غنڈہ دن رات سدرشن چینل پر بیٹھ کر کبھی جامعہ ملیہ کے طلباء کےخلاف تو کبھی مسلم خواتین کےخلاف 2/12
انتہائی وحشیانہ انداز میں کیچڑ اچھالتا ہے، اس شخص کی زبان و ذہنیت کس قدر خباثت زدہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ گزشتہ دنوں اس نے لائیو چینل پر اسدالدین اویسی کو کتّے سے بھی بدتر جانور قرار دیا تھا، یہی وجہ ہےکہ کوئی بھی ذمہ دار شخص یا باعزت انسان… 3/12
Read 12 tweets
29 Sep
#Thread
مسلمانانِ ہند اور اہلِ عرب
گزشتہ کچھ دنوں سے عالمِ عربی میں بھارتی مسلمانوں کی حمایت میں ایک باحمیت جوش پایا جارہاہے، مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری، ماب لنچنگ اور آسامی مسلمانوں پر پولیس مظالم نے مزید جھنجھوڑ دیا ہے، اور وہ سختی سے ظالموں کےخلاف آواز بلند کررہے ہیں، 1/10
علمائے اسلام کی متحدہ تنظیم الاتحاد العالمی قطر، نے اس بابت بڑا بہترین کردار ادا کیا ہے، جس کے سرپرست علامہ یوسف القرضاوی ہیں، اس کے ذمہ داران، شیخ احمد الرئیسونی اور دکتور علی القرہ داغی کا ہم شکریہ ادا کرتےہیں، ناصرف آواز بلند کررہےہیں بلکہ نمازوں میں دعاؤں بھی کررہےہیں
2/10
ایسے ہی سرزمین عمان کےعالم ربانی،مفتئ سلطنت شیخ احمد خلیلی نے بھی مسلمانانِ ہند کی حریت، عزت اور حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے،اللہ شیخ کو جزائے خیر سے نوازے،اور بھی کویت، قطر، سعودی و دیگر عربی ممالک سے ملتِ اسلامیہ ہندیہ کےحقوق کی خاطر دردمندانہ صداؤں کی بازگشت سنی جارہی ہے_
Read 10 tweets
17 May
#JusticeForAsif
منو وادی ہندو دہشتگردی کا خونی چہرہ
یہ دو تصویریں ہیں، جو نسل پرست آر۔ایس۔ایس کےذریعے نریندرمودی اور امیت شاہ کے اقتدار میں تیار کیے جارہے نئے بھارت کی حقیقت بیان کرتی ہیں
میوات کے آصف کو ہندو بھیڑ نے راستہ روک کر " جے شری رام " کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا …1/7
اور پھر اسلاموفوبیا کے زہر میں مدہوش اس جنونی بھیڑ نے آصف کو درندگی سے قتل کردیا
آصف ایک جوان، ایک پختہ جسم و جان کا مالک، قوی ہیکل نہایت ہی خوبصورت جوان تھا، جو علاقے میں نوجوانوں کو ورزش /Gym کی تربیت دیتا تھا، اس کے آنکھوں میں ابھی خواب تھے،2/7
#JusticeForAsif
ایسے نجانے کتنے ہی خوابوں کو " جے شری رام " کے دہشتگردانہ ورژن نے موت کی نیند سلا دیا، بھارت میں مودی و شاہ کے زیرسایہ مسلم سماج کےخلاف یہ بربریت اور خونریزی کا کھلا ہوا ننگا ناچ مسلم نوجوانوں کو الگ انتہاء کی طرف لے جارہاہے,
3/7
#JusticeForAsif
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(