#Thread
مولانا ارشد مدنی سدرشن چینل پر
جمعیۃ علماء ہند کےصدر مولانا ارشد مدنی کو آج سریش چوانکے، کےساتھ سدرشن چینل پر دیکھ کلیجہ شق ہوگیا، بہت تکلیف ہوئی، یہ ملت کی بےعزتی ہے۔
سریش چوانکے ایک ایسےخبیث کا نام ہے جسے انسانوں میں شمار کرنا انسانیت کی توہین ہے، 1/12
@ArshadMadani007
یہ ایک گھٹیا غنڈہ ہے جسے شرفاء اپنے پاس بھی نہیں بٹھاتے، دنگے بھڑکانا اور عورتوں پر اوچھے حملے کرنا اس کی پہچان ہے، خواتین کے سلسلے میں اس گالی باز کے مجرمانہ معاملات بھی ہیں، یہ غنڈہ دن رات سدرشن چینل پر بیٹھ کر کبھی جامعہ ملیہ کے طلباء کےخلاف تو کبھی مسلم خواتین کےخلاف 2/12
انتہائی وحشیانہ انداز میں کیچڑ اچھالتا ہے، اس شخص کی زبان و ذہنیت کس قدر خباثت زدہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ گزشتہ دنوں اس نے لائیو چینل پر اسدالدین اویسی کو کتّے سے بھی بدتر جانور قرار دیا تھا، یہی وجہ ہےکہ کوئی بھی ذمہ دار شخص یا باعزت انسان… 3/12
اس کےساتھ بیٹھنا یا بات کرنا اپنی شرافت اور معیار کےخلاف سمجھتاہے، صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سمجھدار ہندو اور اعلیٰ سطحی سیاستدان بھی اس سے بچتے ہیں،
حالانکہ اگر عام سیاستدان اس کے زہریلے چینل پر جائیں تو کوئی اس کو سیریس بھی نہیں لیتا کیونکہ اسے سب جان چکےہیں اور… 4/12
گینڈا جانور " کے لقب سے اسے یاد کرتےہیں
سمجھ میں یہ نہیں آرہا ہے کہ ایسے جاہل اور بدتمیز انسان کے ساتھ مولانا ارشد مدنی کو گفتگو کرنے کا مشورہ کس نے دے دیا؟ جب سے سریش کےساتھ بحث کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی ہے تب سے حساس مسلمان تڑپ اٹھے ہیں… 5/12
جسے آپ ٹوئٹر پر دیکھ بھی سکتےہیں، خود مجھے کالج و جرنلزم سے جڑے کئی لوگوں نے وہ ویڈیو بھیج کر سوال کیا ہے کہ " یہ آپ کے مولانا مدنی کو کیا ہوگیاہے؟ کہاں جا رہے ہیں آج کل ؟ "
اور یقینًا یہ انتہائی تکلیف دہ منظر ہے کہ مولانا ارشد مدنی کے برابر میں… 6/12
سریش جیسا بازاری غنڈہ بیٹھا ہواہے اور مولانا اس سے بحث کر رہے ہیں،مولانا مدنی صرف جمعیۃ علمائے ہند کےصدر نہیں بلکہ وہ دارالعلوم دیوبند کےسینئر استاذ بھی ہیں ان کا مقام تو یہ ہےکہ اگر وہ کوئی بات چینل پر کہناچاہیں تو این۔ڈی۔ٹی۔وی یا نیشنل لیول کے کسی اعلیٰ پلیٹ فارم پر کہیں، 7/12
ان کی حیثیت ہندوستان کے وزراء سے براہ راست مذاکرات کی ہوتی ہے، دارالعلوم دیوبند کی مسند پر رونق افروز اتنی بڑی شخصیت کا ایسے گلی، محلے اور بازار کے بدتمیز کےساتھ بیٹھنا جہاں بحیثیت مذہبی رہنما غلط ہے وہیں مولانا حسین احمد مدنی کا فرزند ہونے کی حیثیت سے اس اعلیٰ گھرانے کے… 8/12
خاندانی معیار کے بھی خلاف ہے
ہم بہت سی دفعہ ان حضرات کی پالیسیوں سے اختلاف کرتےہیں لیکن ان کے عرف کا بھی لحاظ رکھتےہیں، عام غیرمسلموں میں ہنوز انہیں مسلمانوں کا قدآور رہنما سمجھا جاتاہے، اب ہندوتوا ذہنوں کے لوگ یہ سمجھتے پھریں گے کہ دیکھو سدرشن جیسے گھٹیا چینل نے… 9/12
مسلمانوں کے بڑے رہنماء کو گھیر لیا، اور اگر ویڈیو میں مولانا کی زبان سے کوئی بات ایسی نکل گئی جس کا ہندوتوا سماج ایشو بنا دے تو مسلمانوں کے لیے اضافی سردرد !
موجودہ حالات کا جوکچھ تھوڑا بہت مجھے تجربہ ہے اس کی روشنی میں، ایسے چینل پر جاکر مولانا نے اچھا نہیں کیا، 10/12
اس سے دیگر قومی سطح کی میڈیا میں ان کا وقار کم ہوگا بلکہ مسلمانانِ ہند کی ملی قیادت کے معیار کو اس سے ناپا جائےگا،
اور سَنگھ یہی تو چاہتاہے کہ مسلمانوں کا پست معیار عام ہو اسی لیے آپ کبھی بھی سریش کےساتھ برہمنوں کے کسی بھی بڑے رہنماء کو نہیں دیکھیں گے
11/12
اللہ جانے مولانا ارشد مدنی صاحب کے آس پاس کون لوگ ہیں؟ جو کم از کم انہیں دیانتداری کےساتھ معقولیت کی رائے بھی نہیں دیتے _
البتہ جب ہم ان حضرات کی غلط روش پر حقیقت کا اظہار کریں تو گستاخ قرار دے دیے جاتےہیں لیکن کاش کہ انہیں ملت کےساتھ ہورہی بدترین گستاخی کا احساس ہو_
12/12

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Samiullah Khan

Samiullah Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SamiullahKhan__

17 Oct
#Thread
علیگ برادران ! یومِ سرسیّدؒ پر ذرا میری سمع خراشی برداشت کیجیے:
اگر آپ کم از کم اپنی زبان کےتئیں حساس نہیں تو آپ سرسیّد کاصرف دن منا رہےہیں اور ایّام منانےکی ایسی تقریبات مادّی مغربی سامراج کاحصہ ہیں سرسیّد کو اس سےکوئی علاقہ نہیں، کتنے شرم کی بات ہےکہ آج کے دن بھی… 1/11 ImageImage
سرسیّد کے نام لیوا اردو زبان سے دامن بچا رہےہیں
اپنی غیرت کو جھنجھوڑیے اگر آپ کا دل زندہ ہے: آپ اگر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فائدہ اٹھا چکےہیں لیکن اردو زبان میں اپنا مافی الضمیر ادا نہیں کرپاتے صرف انگریزی کا ہی سہارا لیتےہیں تو آپ علیگ کہلانے کے حقدار نہیں ہیں ۔ 2/11
یہ کیسا دردناک منظر ہوتے جارہا ہےکہ جس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو سرسیّد نے اپنے قوم پرور خونِ جگر سے سینچا اور انقلابی و تہذیبی زبان، زبانِ اردو کو اس کی روح بنایا آج اس کاجنازہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس سے اٹھ چکاہے
جبکہ یہ اصولی تاریخ ہےکہ ترقی اپنی زبان سے ہی ملےگی…3/11
Read 11 tweets
29 Sep
#Thread
مسلمانانِ ہند اور اہلِ عرب
گزشتہ کچھ دنوں سے عالمِ عربی میں بھارتی مسلمانوں کی حمایت میں ایک باحمیت جوش پایا جارہاہے، مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری، ماب لنچنگ اور آسامی مسلمانوں پر پولیس مظالم نے مزید جھنجھوڑ دیا ہے، اور وہ سختی سے ظالموں کےخلاف آواز بلند کررہے ہیں، 1/10
علمائے اسلام کی متحدہ تنظیم الاتحاد العالمی قطر، نے اس بابت بڑا بہترین کردار ادا کیا ہے، جس کے سرپرست علامہ یوسف القرضاوی ہیں، اس کے ذمہ داران، شیخ احمد الرئیسونی اور دکتور علی القرہ داغی کا ہم شکریہ ادا کرتےہیں، ناصرف آواز بلند کررہےہیں بلکہ نمازوں میں دعاؤں بھی کررہےہیں
2/10
ایسے ہی سرزمین عمان کےعالم ربانی،مفتئ سلطنت شیخ احمد خلیلی نے بھی مسلمانانِ ہند کی حریت، عزت اور حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے،اللہ شیخ کو جزائے خیر سے نوازے،اور بھی کویت، قطر، سعودی و دیگر عربی ممالک سے ملتِ اسلامیہ ہندیہ کےحقوق کی خاطر دردمندانہ صداؤں کی بازگشت سنی جارہی ہے_
Read 10 tweets
17 May
#JusticeForAsif
منو وادی ہندو دہشتگردی کا خونی چہرہ
یہ دو تصویریں ہیں، جو نسل پرست آر۔ایس۔ایس کےذریعے نریندرمودی اور امیت شاہ کے اقتدار میں تیار کیے جارہے نئے بھارت کی حقیقت بیان کرتی ہیں
میوات کے آصف کو ہندو بھیڑ نے راستہ روک کر " جے شری رام " کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا …1/7
اور پھر اسلاموفوبیا کے زہر میں مدہوش اس جنونی بھیڑ نے آصف کو درندگی سے قتل کردیا
آصف ایک جوان، ایک پختہ جسم و جان کا مالک، قوی ہیکل نہایت ہی خوبصورت جوان تھا، جو علاقے میں نوجوانوں کو ورزش /Gym کی تربیت دیتا تھا، اس کے آنکھوں میں ابھی خواب تھے،2/7
#JusticeForAsif
ایسے نجانے کتنے ہی خوابوں کو " جے شری رام " کے دہشتگردانہ ورژن نے موت کی نیند سلا دیا، بھارت میں مودی و شاہ کے زیرسایہ مسلم سماج کےخلاف یہ بربریت اور خونریزی کا کھلا ہوا ننگا ناچ مسلم نوجوانوں کو الگ انتہاء کی طرف لے جارہاہے,
3/7
#JusticeForAsif
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(