اِس مُلک کو فوج چلا رہی ہے یا عدلیہ؟
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ
اب مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ میں کن الفاظ میں اپنی عدلیہ کا شکریہ ادا کروں عزیر بلوچ کو 3 مقدمات میں بری کرنے پر خراج تحسین پیش کروں یا نعیم بخاری کو کام کرنے سے روکنے پر پھولوں کی مالا پہناؤں
مجھے یہ بھی سمجھ نہ آ رہی ہے کہ جس ملک میں ہائی کورٹ سپریم کورٹ اپنی مرضی سے ڈاکٹروں سے لیکر پولیس والوں اور دیگر محکموں کے افسران اور چپڑاسی تک کو کام کرنے سے روک دیں وہاں جب کوئی یہ کہتا ہے کہ اس ملک کو فوج چلاتی ہے تو ان کیلیئے دوا مانگوں یا دعا؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ہر واقعہ پر ازخود نوٹس لیتے ہیں پھر ایک سوال ضرور پوچھتے ہیں کہ رٹ آف گورنمنت کہاں ہے
کیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہی سوال تھانہ مارگلہ اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکی دینے ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کر کے پوچھنے کی ہمت رکھتے ہیں ؟
عدلیہ نے چئرمین PCB کو کام سے روک دیا
عدلیہ نے چئرمین PIA کو کام سے روک دیا
عدلیہ نے چرمین PTV کو کام سے روک دیا
عدلیہ نے ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا
عدلیہ نے عزیر بلوچ قاتل کو بری کردیا
عدلیہ نے ایان علی کو باہر بھیج دیا
عدلیہ نے ریپ کے ملزمان کو بری کردیا
عدلیہ نے نواز شریف کو بیرون ملک بھاگنے کی اجازت دے دی
عدلیہ نے آصف زرداری کو ضمانت دے دی
عدلیہ نے خمزہ شہباز کو چھٹی کے دن عدالت لگا کر ضمانت دے دی۔
شہباز شریف کو ضمانت دے دی 32 ارب کے فراڈ پر
میں نے آج تک بہت لکھا مگر میں نے کسی تحریر میں یہ نہیں کہا کہ پلیز
لوگوں تک شئر کریں مگر آج میں درخواست کر رہا ہوں کہ میری اس تحریر کو وائرل کرو، تاکہ مظلوم تک انصاف، ظالم کے گریبان تک ہاتھ پہنچ سکے اور عد لیہ کو پتہ چل سکے کہ جس عدالت میں عدل نہ ہو وہ عدالت نہیں بےغیرتی کا ڈیرہ ہوتا ہے۔۔۔۔!!!
*جادوئی گھر*
کہتے ہیں کہ: ایک ادیب کی بیوی نے اس سے کہا آپ بہت کتابیں لکھتےہیں، آج میرے لئے بھی کچھ لکھیں پھر مانوں گی کہ واقعی آپ ادیب ہیں.
اس نے لکھا *میرا جادوئی گھر*
میں، میری بیوی اور بچے ایک جادوئی گھر میں رھتے ہیں۔۔۔
وہ اپنے کپڑے میلے کچیلے اتارتے ہیں، جو اگلے ھی دن صاف ستھرے ھوجاتے ہیں
وہ اپنے جوتے سکول اور آفس سے آتے ھی ادھر ادھر اتار دیتے ہیں، پھر اگلے دن صبح وہ پالش شدہ صاف جوتے پہن کر جاتے ہیں۔
ھر روز رات کو کوڑے والی باسکٹ کچرے سے بھری ھوتی ھے اور اگلے دن صبح سویرے وہ خالی ھوتی ھے۔
میرے جادوئی گھر میں بچے کھیلتے ھوئے اودھم مچاتے ہیں ھر چیز اپنی جگہ سے دوسری جگہ اچھال دیتے ھیں، کھانے کی چیزیں بکھیر دیتے ھیں لیکن اگلے ھی لمحے ھر شے اپنی اصلی جگہ اور بکھری چیزیں ان دیکھے ہاتھوں سے سمٹ کر گھر پھر سے صاف ستھرا ھوجاتا ھے ۔۔۔
اُستاد دامن اور ان کی بیٹھک۔۔۔۔۔۔
لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں ، فیض احمد فیض کے جنازے پر رکشے سے ایک نحیف سا شخص اترا تو لوگ اسے دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔ یہ دھاڑیں مار مار کہ اپنے یار کی میت پر رو رہا تھا۔ ماضی میں پہلوانی جسامت کا حامل یہ شخص اب بہت بیمار نظر آ رہا تھا اور وہ
بار بار یہ کہے جا رہا تھا کہ اگلی باری میری ہے۔ اور یہ بات سچ ہو گئی۔ صرف تیرہ دن بعد وہ بھی دنیا سے چلا گیا۔
یہ تھے استاد دامن ، پنجابی کے مشہور شاعر۔
مسجد مندر تیرے لئی اے
باہر اندر تیرے لئی اے
دل اے قلندر تیرے لئی اے
سکّھ اک اندر تیرے لئی اے
میرے کول تے دل ای دل اے
اوہدے وچ سما او یار
گُھنڈ مکھڑے تو لاہ او یار
مُکدی گلّ مُکا او یار #ستاد_دامن جن کا اصل نام چراغ دین تھا 4 ستمبر 1911 کو اندرون لاہور میں پیدا ہوئے۔ والد میراں بخش ایک ماہر درزی تھے۔ دامن تو خاندانی پیشے سے کوئی لگاؤ نہ تھا وہ سکول جانا چاہتے تھے، پڑھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے
*جس نے اپنی بیٹی کو ایسے اعلٰی اخلاق سے مزین کیا۔*
*میں ایک جاننے والے کے گھر گیا تو وہاں ایک بڑا سبق آموز قصہ رونما ہوا جو آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں۔*
*میں ان کے ڈرائینگ روم میں جا کر بیٹھا تو کچن ڈرائینگ روم کے ساتھ اٹیچ تھا جس کی وجہ سے کچن
میں ہونے والی گفتگو کو تھوڑا غور کرنے سے سنا جا سکتا تھا۔*
*دو خواتین گفتگو کر رہی تھیں جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ یہ دونوں اس گھر کی دلہنیں ہیں۔ ان دونوں کی گفتگو نے مجھے ایک بہت بڑا سبق سکھایا۔*
*ایک خاتون دوسری سے کہہ رہی تھی کہ ”تم پر کتنا ظلم ہوتا ہے سارا دن تم سے گھر کے
کام کرواتے رہتے ہیں، ہر کوئی تمھیں نوکر کی طرح سمجھتا ہے شائد اس لئے کہ تم مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہو اور مجھے دیکھو گھر میں سارا دن رانیوں کی طرح راج کرتی ہوں کوئی مجھے کچھ نہیں کہتا، جس کو کام ہوتا ہے وہ تمھیں کہتا ہے، تمھیں ان لوگوں نے گھر کی نوکرانی بنا رکھا ہے،
*ایف بی آر کے سابق چیرمین شبر زیدی کے تہلکہ خیز اور چونکا دینے والے انکشافات*
*جب ہم خود بدلنا نہیں چاہتے تو چایے فوج آئے یا عمران ،چاہے صدارتی نظام ہو یا شریعت، کوئ مائ کا لعل ہمیں بدل نہیں سکتا.*
*جھوٹ، دھوکہ، چوری، ملک سے غداری اور خود غرضی، ہم بس ایسے ہی ہیں*
*میں سات انڈسٹریز پہ ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی کوشش میں تھا جیسے سیمنٹ، سیگریٹ وغیرہ، لیکن ہم ناکام ہو گئے، سیگریٹ پہ لگایا گیا تو عدالت سے سٹے آرڈر آ گیا، شبر زیدی*
*دوسری میری کوشش تھی ایف بی آر کو بینکنگ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو، پاکستان میں بزنس اکاونٹ 4 کروڑ ہیں لیکن
ٹیکس میں 1 کروڑ ڈیکلئیر ہیں، ایک کروڑ روپے اکاونٹ میں ہونے پر NTN لگنا چاہیے، شبر زیدی*
*بجلی کے ساڑھے تین لاکھ انڈسٹرئیل کمرشل کنکشن ہیں لیکن سیلز ٹیکس میں 40 ہزار رجسٹرڈ ہیں، میں نے ہر ڈسکو کو ڈیٹا کے لئے خط لکھا، ڈیٹا نہیں دیا گیا، پھر لاہور چیمبر آف کامرس سے
*حضرت جي مولانا یوسف صاحب رحمة الله* کے زمانے کا قصہ ھے کہ ان کے زمانے میں *مہنگائی* بہت بڑھ گئی۔ کچھ لوگ *مولانا* کے پاس آئے اور *مہنگائی* کی شکایت کی اور کہا کہ : کیا ہم *حکومت* کے سامنے مظاہرے کرکے اپنی بات پیش کریں؟
*حضرت* نے ان سے فرمایا : مظاہرے کرنا اھل باطل کا طریقہ ھے۔
پھر سمجھایا کہ دیکھو! انسان اور چیزیں دونوں *الله تعالیٰ* کے نزدیک ترازو کے دو پلڑوں کی طرح ھیں ، جب انسان کی قیمت *الله تعالیٰ* کے یہاں ایمان اور *اعمال صالحہ* کی وجہ سے بڑھ جاتی ھے تو چیزوں کی قیمت والا پلڑا خودبخود ہلکا ھوکر اوپر اٹھ جاتا ھے اور *مہنگائی* میں کمی *آجاتی* ھے۔
اور جب *انسان* کی قیمت *الله تعالیٰ* کے یہاں اس کے گناہوں اور *معصیتوں* کی کثرت کی وجہ کم ھوجاتی ھے تو چیزوں والا پلڑا وزنی ھوجاتا ھے اور چیزوں کی *قیمتیں* بڑھ جاتی ھیں۔
لہٰذا تم پر ایمان اور *اعمال* صالحہ کی *محنت* ضروری ھے تاکہ *الله پاک* کے یہاں تمہاری قیمت بڑھ جائے اور
مولانا رومؒ نے لکھا ہے ایک دفعہ ایک شخص نے اللہ کی عبادت کرنا شروع کر دی اور پروردگار کی عبادت میں اتنا مشغول ھوا کہ دنیا میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر سب کچھ بھلا دیا اور سچے دل سے اللہ کی رضا میں راضی رھنے کے لئے انسانیت کے رستے پر چل پڑا.
مولانا روم ؒ کہتے ہیں ایک وقت وہ آیا کہ اس کے گھر میں کچھ کھانے کو بھی نہ بچا اور ھوتے ھوتے وہ وقت بھی آیا کہ گھر باہر سب ختم ھو گیا اور وہ شخص چلتے ھوئے موت کے انتظار میں گلیاں گھومتا اب تو بچا کچھ نہیں تو انتظار ھی کر سکتا ھوں اللہ سنبھال لے۔
ایک دن بیٹھا ھوا تھا دیکھا اس کے قریب سے ایک لمبی قطار میں گھوڑے گزرے ان گھوڑوں کی سیٹ سونے اور چاندی سے بنی ہوئی تھی اور ان کی پیٹوں پر سونے کے کپڑے پہنے ھوئے تھے۔
ان گھوڑوں پر جو لوگ بیٹھے تھے وہ کسی شاھی گھرانے سے کم نہ لگتے تھے ان کے سروں پر سونے کی ٹوپیاں تھیں اور