جب کسان اپنی سبزی ٹکہ ٹوکری بیچنے پر مجبور ہو جاتا ہے
جب سبزی کی تڑائی اور منڈی تک کا کرایہ منڈی میں قیمت فروخت سے کم رہ جاتا ہے اور پھل اور سبزیاں کھیت میں ہی گل سڑ کر اگلی فصل میں بیماریوں کا رسک بڑھاتے ہیں
#کسان_خوشحال_پاکستان_خوشحال Image
جب دو چار ایکڑ کا کسان معمولی ریوینیو والی فصلیں کاشت کر کے نسل در نسل غریب رہ جاتا ہے
جہاں سبزی، مچھلی اور پھل خشک ہوتے ہوتے ٹاکسنز سے آلودہ ہو جاتے ہیں اور ایکسپورٹ کے قابل نہیں رہتے
#خوشحال_کسان_خوشحال_پاکستان Image
جب ستر فیصد ورک فورس استعمال کرنے والا زرعی سیکٹر ایکسپورٹس اور ویلیوایڈیشن کم ہونے کی وجہ سے جی ڈی پی میں صرف بیس تیس فیصد حصہ ملاتا ہے
جس دنیا میں ہر چیز خام حالت میں بیچنے کی وجہ سے ہم اپنے سے بیس گنا چھوٹے ممالک (#ہالینڈ وغیرہ) سے دس گنا کم خوراک ایکسپورٹ کرتے ہیں ImageImageImage
جہاں آبادی میں ہم سے تین گنا چھوٹا ملک (#جرمنی)ہم سے دس گنا بڑی معیشت کا مالک ہے
جہاں بچے اور خواتین تو کیامڈل اور لوئر کلاسز کے مرد بھی متوازن غذاکی کمی کا شکار ہیں
وہاں گھر گھر لگے سولر ڈرائیر،یاکوآپریٹو سسٹم پرلگا ہوا ہر گائوں میں ایک ڈرائیر ان سب مسائل کےحل کی طرف لےجاسکتاہے Image
کسان خاندانوں کو کم خرچ میں سبزیاں اور پھل خشک کرکے محفوظ کرنا سکھائیں، تاکہ نا تو ٹماٹر 5 روپے کلو پر لا کر ضائع کرنا پڑیں اور نا ہی 200 روپے کلو پر لے جا کر امپورٹ کی جسٹیفیکیشن بنے ImageImageImage
جس طرح ٹنل میں ٹمپریچر بڑھا کر بے موسمی سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں، اسی طرح پلاسٹک شیٹ لگا کر ٹمپریچر بڑھا لیا جاتا ہے اور ہوادار ٹرے میں رکھ کر سبزیاں اور پھل خشک کر لیے جاتے ہیں، اگر مقدار زیادہ ہو تو ایک ایگزاسٹ فین لگا کر اس سولر ڈرائیر کی کارکردگی بڑھا لی جاتی ہے ImageImageImageImage
سورج غروب ہونے کے بعد ہوا کا راستہ بند کر دیا جاتا ہے اور صبح سورج نکلنے پر دوبارہ خشک کرنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے

میری خواہش تو یہ ہے کہ پرائمری کے نصاب میں یہ طریقے شامل کر دیے جائیں تاکہ آئیندہ نسلوں کو عملی طور پر تعلیم کا فائدہ نظر آئے

اللہ ہمارا ہادی و ناصر ہو ImageImageImageImage

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

20 Nov
گھر پہ کالی مرچ کا پودا کیسے لگائیں ؟
25 کالی مرچ یا سفید مرچ کے دانے لیں اور اس کو ایک شیشے کے
گلاس میں ڈالیں اس میں پانی ڈال دیں ،
ساتھ میں ایک چمچ سرکہ ڈال دیں ،
اس کو24گھنٹے کےلیےپانی میں بھیگا
رہنے دیں،
#GardeningTwitter
#gardeningtipsforbeginners Image
ایک گملا ، برتن لے لیں یا زمین میں کھڈا
مار لیں ،
اس میں گوبر کھاد اورمٹی مکس کر کے
ڈال دیں ،
جس گلاس میں مرچ کے دانے بھگو رکھی ھے اس
کو چیک کریں جو مرچ پانی کے اوپر تیر رہی
ھو اس کو نکال دیں کیونکہ وہ پودا بننے
کے قابل نہیں ھیں
#GardeningTwitter Image
اور جو مرچیں نیچے
پانی میں بیٹھ جائیں ان کو گوبر اور مٹی
مکس کر کے اوپر فاصلے پہ رکھ دیں اور اوپر
اس کے گوبر کھاد ڈال دیں ، اور پھر اس
پہ پانی کا ہاتھ سے چھڑکاؤ کردیں ،
یاد رہے کہ پانی زیادہ نہیں ڈالنا صبح شام
اس پہ صرف چھڑکاؤ کرنا ھے ،
#GardeningTwitter Image
Read 4 tweets
20 Nov
#copypaste
#ترشاواہ باغات کی دیکھ بھال کا ماہانہ شیڈول‼️
#جنوری
جن باغات سے پھل توڑاجاچکا ھو وھاں کانٹ چھانٹ کاعمل مکمل کریں،سوکھی اوربیماری ٹہنیاں و کچے گلےدرختوں پرنہ رھنےدیں،
گھڑی کے بچوں پر نظر رکھیں۔جہاں نظر آئیں بزریعہ سپرے کنٹرول کریں ImageImageImageImage
کلوروپیری فاس 2.5ملی لیٹر
یا مٹھیڈاٹھیان 2.5ملی لیٹر یا پروفینو فاس2.5ملی لیٹر فی لیٹر پانی کے حساب سے درختوں کے تنوں پر سطح زمین سے دو سے اڑھائی فٹ اونچائی تک اور پودے کی چھتری کے نیچے زمین پر سپرے کریں، ImageImage
پودوں کو دھند کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کا اہتمام کریں۔ خصوصاً باغات کے گرد بانس وغیرہ یا جو لمبے درخت لگے ھوئے ھیں ان کی چھدرائی و کٹائی کریں تاکہ ھوا روشنی کا مناسب گزر ھو ImageImage
Read 17 tweets
8 Nov
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
اویسٹر یا صدف نما کھمبی کو اگانے کا طریقہ
وہ حضرات یا خواتین جو پہلی مرتبہ مشروم کاشت کر رہے ان کے لیے
صدف نما مشروم یا کھمبی بہترین انتخاب ہے۔ موسم کے حساب سے مشروم کا سپان (مشروم کے بیج کو سپان کہتے) انتحاب کریں۔
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
مشروم اگانے کیلیے آپ کو مختلف خام مال اور چیزیں چاہیے
(گندم یا چاول کا بھوسہ (4سے6انچ سائز میں کٹا ہو، توڑی بھی استعمال ہوسکتی
(پانی کا ٹب (بھوسہ بھگونے کےلیے
پلاسٹک بیگ
(ربڑ بینڈ(بیگ بند کرنےکےلیے
لوہےکاڈرم200لیٹر
بھوسہ کوبھگونا،خشک کرنااوربیگ میں بھرنا
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
سب سے پہلے بھوسے کو پانی میں ڈال کرچوبیس گھنٹے کے لیے پانی میں ڈبودیں۔ اس کے بعد بھوسے کو پانی سےنکال کرکسی سایہ دار سیمنٹ کے فرش یا جالی پر بچھالیں۔ تب تک بیگ میں بھوسہ نا بھریں جب تک بھوسہ ہاتھ میں دبانے سے اس میں پانی نا نکلے۔
Read 15 tweets
8 Nov
پاکستان میں مشروم کی کاشت کے سیزن کا آغاز
" اکتوبر" میں ہوتا ہے
مشروم کی کاشت کے چھ بنیادی مراحل
مشروم جسے اردو میں کھمبی اور پنجابی میں کھمب کہتے ہیں فنجائی کی ایک خاص قسم ہے
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
عام طور پر سورج کی غیر موجودگی میں خاص صاف ستھرے ماحول میں فصلوں کی باقیات مثلاً گندم کا بھوسہ وغیرہ اور مختلف نامیاتی مادوں مثلاً مرغیوں کی گھاد وغیرہ ملے ہوئے کمپوسٹ میں اگایا جاتا ہے۔
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
وطن عزیزپاکستان میں عام طور پر اگائی جانے والی مشرومز یعنی بٹن مشروم اور آئسٹرمشروم کی کاشت ماہ اکتوبرسےشروع ہو جاتی ہے۔
مشروم کی کاشت کے لیے چاربنیادی اصول ہیں جن کو مد نظر رکھنا نہایت اہم سمجھا جاتاہےتفصیلاً درج زیل ہے
Read 26 tweets
2 Nov
کسان بھائیوں مہنگی ڈی اے پی کی وجہ سے اس سال کسان بہت پریشان ہے۔ اور دو ایکڑ کی کھاد کا خرچہ اب ایک ایکڑ کے لیے بن رہا ہے۔ ان مشکل حالات میں کسان بھائی کھاد کی مقدار کم کر کے بھی زیادہ اوسط لے سکتے ہیں۔
پچھلے دو سال لگاتار میں یہ تجربہ کرچکا ہوں۔ اور اس سال بھی اسی پلاٹ میں تجربہ کر رہا ہوں۔ کسان بھائیوں آپ بجائے ایک پوری بوری ڈی اے پی کے30 سے 35 کلو ڈی اے پی استعمال کر کے بھی اچھی اوسط لے سکتے ہیں۔
بجائی کے وقت 35 کلو ڈی اے پی اور 35 کلو یوریا کا ملا کر چھٹا کروا دیں۔
یوریا ملانے سے جو تیزابیت زمین میں پیدا ہوگی وہ ڈی اے پی کو فکس ہونے سے روکے گی اور الٹا زیادہ فاسفورس پودوں کو مہیا ہوگی۔ کیونکہ فاسفورس اسی صورت پودوں کو ملے گی جب زمین میں تیزابیت پیدا ہوگی اور یہ کام یوریا بخوبی پورا کرے گا اور ساتھ ساتھ یوریا خود بھی پودوں کو ملے گی۔
Read 7 tweets
2 Nov
زمین کا پی ایچ اور نامیاتی مادہ
زمین کی ساخت:
ہمارا موضوع زمین کا پی ایچ اور نامیاتی مادہ ہے مگر جب تک بنیادی ٹرمز پر ہماری گرفت مضبوط نہیں ہوجاتی تب تک ہم نا تو زمین کے پی ایچ کو سمجھ پائیں گے اور نا ہی نامیاتی مادے کی اہمیت کو۔
سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ زمین جس میں ہم فصلیں کاشت کرتے ہیں یہ کن چیزوں پر مشتمل ہے۔

۱۔چکنی مٹی یعنی Clay
۲۔بھل مٹی یعنی silt
۳۔ریتلی مٹی یعنی sand
اسی طرح جب ان تینوں کی CEC Range چیک کی جائے تو کچھ اس طرح سے ملتی ہے۔
۱۔چکنی مٹی کی CEC رینج 50-20 تک پائی جاتی ہے۔
۲سفیدرنگ والی ریت کی CECرینج5-3تک پائی جاتی ہے۔
۳کالےرنگ والی ریت کی CEC رینج 20-10 تک پائی جاتی ہے۔
۴بھل والی مٹی کی CEC رینج 25-15 تک پائی جاتی ہے۔
اب ہم دیکھتے ہیں یہ CEC کیا ہےتاکہ ہم آگے آنے والی پوسٹس کوآسانی سےسمجھ سکیں۔
اسےانگلش میں
Cation Exchange Capacity
کہتےہیں
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(