"دجال اور سفید محل"

صحیح احادیث میں وارد ہے کہ دجال مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہوسکےگا بلکہ مدینہ منورہ سےباہر جبل احد اور جُرف نامی وادی کے درمیان ہی گردش کرتا رہےگا اور مدینہ منورہ میں داخل ہونےکی کوشش پر اسےفرشتےمدینہ سے دھکیل دیں گےمتعدد روایات میں ہے کہ وہ مدینہ منورہ میں
⬇️
حضرت جبریل امین علیہ السلام کو دیکھےگاجو تلوار سونتےکھڑے ہوئے دِکھائی دیں گےجبکہ بعض روایات میں حضرت میکائیل علیہ السلام کا ذکر ہے
جبل احد تک دجال کی آمد کا پتا چلتا ہےجہاں سےوہ واپس مدینہ کی شور زدہ زمین یعنی جُرف کے مقام پرچلا جائےگا اور وہیں اپنا خیمہ گاڑےگا اکثر روایات میں
⬇️
اس شور زدہ زمین کو سرخ ٹیلہ بھی کہاگیاہے۔اگر روایات میں تطبیق کی جائےتو اندازاً یہ کہاجاسکتا ہے کہ وہ مدینہ منورہ میں داخلےکی بار بار کوشش کرےگاکیونکہ خیمہ گاڑنےسے مراد یہی ہےکہ اگروہ پہلی بار ناکام ہوجائےتو شہر مدینہ کو چھوڑجائے البتہ خیمہ گاڑنےکی روایت سےمعلوم ہوتا ہےکہ اسکی
⬇️
حتیٰ الامکان کوشش ہوگی کہ وہ مدینہ میں داخل ضرور ہوجائے
فرمانِ رسول ﷺ کےمطابق اُس وقت مدینہ منورہ کے 7دروازے ہوں گے جن پر فرشتے پہرہ دے رہے ہوں گے اور مستدرک امام حاکم کی روایت کے مطابق فرشتے اسےداخل ہونےسے روک رہے ہوں گے۔دجال مدینہ منورہ میں مشرقی جانب سے داخل ہونا چاہے گا
⬇️
مگر بارہا کوشش کے اسے داخل ہونے کی اجازت نہیں ملےگی اور وہ مدینہ کےشمال میں واقع جبل احد کےعقب میں چلاجائے گا۔صحیح مسلم کی روایت کےمطابق دجال جبل احد کے پیچھے ٹھہرے گا
حضرت مِحجَن بن الاَدرَع رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن لوگوں سے خطاب کیا چنانچہ تین مرتبہ
⬇️
(یہ) فرمایا یوم الخلاص و ما یوم الخلاص یوم الخلاص و ما یوم الخلاص۔ کسی نے پوچھا یہ یوم الخلاص کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا دجال آئے گا اور احد پہاڑ پر چڑھے گا پھر اپنے دوستوں سے کہے گا کیا اس قصرِ ابیض (سفید محل) کو دیکھ رہے ہو؟ یہ احمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی
⬇️
مسجد ہے۔ پھر مدینہ منورہ کی جانب آئے گا تو اس کے ہر راستے پر ہاتھ میں ننگی تلوار لیے ایک فرشتہ کو مقرر پائے گا۔ چنانچہ سبخۃ الجرف (جُرف نامی پہاڑ کے کنارے) کی جانب آئے گا اور اپنے خیمے پر ضرب لگائے گا پھر مدینہ منورہ کو تین جھٹکےگیں گے جس کے نتیجے میں ہر منافق مرد و عورت اور
⬇️
فاسق مرد وعورت مدینہ سے نکل کر اسکےساتھ چلےجائیں گے۔ اسطرح مدینہ (گنہگاروں سے)پاک ہوجائےگا۔ اور یہی یوم الخلاص (چھٹکارے یا نجات کا دن) ہے

نادر پیشنگوئی کا پایۂِ تکمیل کو پہنچنا:جبل احد مدینہ منورہ کے شمال میں واقع ہے جسکی بلندی 3533فٹ ہے مزکورہ حدیث میں الفاظ آئے ہیں کہ وہ
⬇️
"جبلِ اُحد پر چڑھے گا" گویا کہ وہ مدینہ منورہ کو جبلِ اُحد پر چڑھ کر ہی دیکھ سکے گا اور وہاں سے مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کو دیکھ کر اپنے پیروکاروں سے کہے گا "کیا اس قصر ابیض (سفید محل) کو دیکھ رہے ہو؟ یہ احمد ( ﷺ ) کی مسجد ہے"
جبل احد کا مدینہ منورہ سے فاصلہ5 کلومیٹر ہے
⬇️
اس زمینی مسافت سے معلوم ہوتا ہے کہ دجال محض مسجد نبوی ﷺ اور شہر مدینہ سے 5 کلومیٹر باہر تک رہ جائے گا، اِسی لئے وہ جبل احد پر چڑھ کر مدینہ اور مسجد نبوی کو دیکھے گا یاد رہے مدینہ منورہ میں سمتِ قبلہ جنوب کی جانب ہے اور اس اعتبار سے جبل احد شمال میں یعنی مسجد نبوی کےعقب میں ہے
⬇️
اس جغرافیائی حیثیت سےمعلوم ہوتا ہے کہ دجال جب جبلِ اُحد پر چڑھ کر مسجد نبوی ﷺ کو دیکھےگا تو اس کا منہ عین کعبہ کی جانب ہوگا یعنی سمتِ جنوب کیطرف۔1414ھ مطابق 1994تک مسجد نبوی کی آخری توسیع کے بعد رسول اللہ ﷺ کی قصر ابیض یعنی سفیدمحل کی پیشنگوئی بھی مکمل ہوچکی ہے اب مسجد نبوی
⬇️
کو اگر جبل احد کیجانب سےدیکھا جائےتو گویا سفید محل معلوم ہوتی ہے۔ گزشتہ صدی میں سائنس کی ترقی کےبعد فضاء اور خلاء سے بارہا ایسی تصاویر لی گئی ہیں جن سے مسجد نبوی سفیدمحل دکھائی دیتی ہے یہ ذہن نشین رہنا چاہیےکہ یہ حدیث مسندامام احمد بن حنبل میں موجودہے اور امام احمد بن حنبل نے
⬇️
بروز جمعہ 12 ربیع الاول 241ھ مطابق 2 اگست 855ء کو بغداد میں وفات پائی ہے۔ گویا کہ یہ حدیثِ مبارکہ 1173 قمری سالوں (مطابق ہجری) کے بعد پایۂ تکمیل کو پہنچی ہے۔

سفید محل کی تصویر:
25 جون 2017ء کو امریکی خلائی اِدارے ناسا کے تحقیقی مشن Expedition 52 crew نےخلاء سے 48 درجہ زاویہ
⬇️
پر Nikon D4 Electronic Still Camera کے 1150 ملی میٹر لینز کی مدد سے عالمی وقت کے مطابق دوپہر 13:12:45 پر ایک نادر تصویر لی جس میں مسجد نبوی ﷺ ایک سفید محل دکھائی دیتی ہے جس کے شمال میں جبل اُحد سرخ رنگ میں دکھائی دے رہا ہے۔
______________________________
⬇️
حضرت ِمحجَن بن الاَدرَع رضی اللہ عنہ کی مروی حدیث کے حوالہ جات:
'مسند احمد بن حنبل: حدیث نمبر 19184 ( حضرت محجن بن الادرع سے مروی)
امام حاکم نیشاپوری: المستدرک للحاکم،کتاب الملاحم جلد 6، ص 721، حدیث نمبر 8631۔مطبوعہ لاہور، دسمبر 2013ء۔
*بلوغ الامانی من اسرار الفتح الربانی
⬇️
لترتیب مسند احمد بن حنبل الشیبانی:
جلد 4 ص 4676 حدیث نمبر 12986 مطبوعہ بیت الافکار الدولہ ریاض۔

*امام نور الدین علی بن احمد سمہودی: وفاء الوفاء بِاَخبارِ دار المصطفیٰ، اُردو ترجمہ، جلد 1، ص 105، فصل ذِکر الطاعون من المدینۃ المنورۃ۔
*الدکتور عبداللہ بن احمد الطائفی المکی:
⬇️
الفتنتہ العظمیٰ، اردو ترجمہ ص 189-190 مطبوعہ لاہور 2010.

*علامہ محمد بن عبدالرسول برزنجی: الإشاعۃ لاشراط الساعۃ، اُردو ترجمہ، ص 529۔ مطبوعہ لاہور، 2010ء
*امام الحافظ نور الدین علی بن ابی بکر الہیثمی: مجمع الزوائد و منبع الفوائد،جلد 7،ص350۔
حافظ بن ابن کثیر الدمشقی نے النہایہ
⬇️
والبدایہ مشہور بہ تاریخ ابن کثیر میں اس کو امام احمد بن حنبل کی روایت سےہی نقل کیا ہے۔علامہ نورالدین علی بن احمد سمہودی نےوفاء الوفاء بِاَخبارِ دار المصطفیٰ میں نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ اِس روایت کے تمام رِجال صحیح ہیں۔۔
تحریر و تحقیق:
محمد عمیر مرزا
(محقق، ماہر فلکیات، مؤرخ)

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

18 Nov
انسانی آنکھ

1)آپکی آنکھیں ہر سیکنڈ میں50 مختلف اشیاء پرمرکوز ہوتی ہیں

2)آپ کی آنکھیں تقریباً10ملین مختلف رنگوں میں فرق کرسکتی ہیں

3)کھلی آنکھوں سےچھینک آنا ناممکن ہے

4)تمام سیکھنےکا 80 فیصد آنکھوں کےذریعےآتاہے

5)آپکی آنکھیں1.7میل دور موم بتی کےشعلےکا پتہ لگاسکتی ہیں
⬇️
6)اوسط شخص1منٹ میں12بار پلک جھپکتاہےجبکہ انسانی آنکھ ایک سال میں اوسطاً42لاکھ بارجھپکتی ہے

7)شارک کارنیا انسانی کارنیا سےتقریباً مماثل ہےجو انسانی آنکھ کی سرجری میں بھی استعمال ہوتارہا

8)آپکی آنکھ جسم میں تیزی سےسکڑنےوالا عضو ہےجو 1سیکنڈ کے1/100 سے بھی کم وقت میں سکڑ جاتا ہے
⬇️
9)آپکی آنکھیں تقریباً 1 انچ بھر کی اور وزن تقریباً 0.25(7.5گرام) اونس ہے

10)ہماری آنکھیں زندگی بھر ایک جیسی رہتی ہیں جبکہ ناک،کان کی نشوونما کبھی نہیں رکتی

11)آنکھیں2ملین سےزیادہ کام کرنے والےحصوں سےبنی ہیں

12)دنیاکا سب سےعام آنکھوں کا رنگ بھوراہے

13)شیروں کی رات کی بینائی
⬇️
Read 14 tweets
17 Nov
نوازشریف ہی کیوں؟

عمران خان نے جو قرضے لئے وہ کہاں خرچ ہوئے اور کیسے یہ معمہ اپنی جگہ لیکن نوازشریف نےٹوٹل قرض 25 ارب ڈالر لیا قرضے لیکر ڈالر کی قیمت 100 سےنیچے رکھنے حج سے لیکر آٹےتک سبسڈی دےکر اشیاء کی قیمتیں کم رکھنےکہ علاوہ درج زیل منصوبے مکمل کئے
1) نیلم جہلم
2) گولن گول
⬇️
3) پٹرند کشمیر
4) مرالہ ایکسٹینشن سیالکوٹ
5) نلتر 5 ایکٹینشن
6) رنولیا گلگت

کوئلہ پلانٹس:
1)پورٹ قاسم
2)ساہیوال پاور پلانٹ

نیوکلئیر:
1) چشمہ1 جو بنا 1999
2) چشمہ 4 جو بنا 2017
نیچرل گیس
1) حویلی بہادرشاہ پلانٹ
2) بھکی(LNG)پلانٹ

ونڈ انرجی:
1) 3 نئے ونڈ انرجی پلانٹ
⬇️
2) 4 پرانےپلانٹس کی ریپئرنگ اور گورنمنٹ تحویل
سولرپراجیکٹس
1) پاکستان پارلیمنٹ کو سولر بجلی کی فراہمی
2)قائد اعظم سولر پارک
3) اسلحہ فیکٹری واہ کو سولر بجلی پر منتقل کیا
آئیں اب بات کریں ان پراجیکٹس کی جو نواز شریف نےشروع کیئے اور عمران نے اگر نہ روکے تو20_2019 تک پورے ہونگے
⬇️
Read 16 tweets
29 Oct
قادیانی کیسے کافر قرار دیئے گئے

1974میں جب قومی اسمبلی میں فیصلہ ہوا کہ قادیانیت کو موقع دیا جائےکہ وہ اپنا موقف اوردلائل دینے قومی اسمبلی میں آئیں تو مرزا ناصر قادیانی سفید شلوار کرتےمیں ملبوس طرےدار پگڑی باندھ کر آیا۔ متشرع سفید داڑهی۔قرآن کی آیتیں بهی پڑھ رہے تهے اور آپﷺ
⬇️
کا اسم مبارک زبان پر لاتے تو پورے ادب کیساتھ درودشریف بهی پڑھتے۔ مفتی محمود صاحب فرماتےہیں ایسےمیں ارکان اسمبلی کہ ذہنوں کو تبدیل کرنا آسان کام نہ تها۔ یہ مسئلہ بہت بڑا اور مشکل تها۔ اللہ کی شان کہ پورے ایوان کیطرف سےمفتی محمود صاحب کو ایوان کی ترجمانی کا شرف ملا اور مفتی صاحب
⬇️
نے راتوں کوجاگ جاگ کر مرزا غلام قادیانی کی کتابوں کا مطالعہ کیا۔حوالےنوٹ کیئے۔سوالات ترتیب دیئے اسی کا نتیجہ تها کہ مرزاطاہرقادیانی کےطویل بیان کےبعد جرح کا جب آغاز ہوا تو مفتی صاحب فرماتے ہیں:”ہمارا کام پہلے ہی دن بن گیا“
اب سوالات مفتی صاحب کیطرف سے اورجواب مرزاقادیانی کیطرف
⬇️
Read 30 tweets
21 Oct
مسیحا:

ہنری ٹینڈی Henry Tandy جنگِ عظیم اول میں ایک برطانوی فوجی تھا جس نے اپنی دلیری اور جنگی مہارت کی وجہ سے برطانیہ کے سب سے بڑی عسکری ایوارڈ "وکٹوریا کراس" سمیت کئی اعزازات اپنے نام کئے۔ لیکن اس کی زندگی اور ملٹری سروس کا ایک واقعہ ناقابلِ فراموش ہے۔ 1918 میں وہ شمالی
⬇️
فرانس میں تعینات تھا جہاں اس کی ڈیوٹی رات کے وقت تھی۔
28 ستمبر 1918 کی تاریک دھند آلود اور سرد رات میں ہنری شمالی فرانس کے ایک گاؤں Marcoing کے نزدیک اپنی خندق میں ڈیوٹی پر تھا کہ اس نے مخالف سمت سے کسی وجود کو خندق کی جانب حرکت کرتے دیکھا۔
ہنری نے فوراً اپنی تفنگ سیدھی کی
⬇️
اور شست باندھ کر اس کا نشانہ لینے لگا۔ لیکن اس نے گولی نہ چلائی کیونکہ آخری وقت میں اسے یہ احساس ہوا کہ ممکن ہے یہ کوئی جرمن دشمن نہ ہو بلکہ کوئی زخمی فرانسیسی سپاہی ہو جو واپس اپنی پوزیشن کی تلاش میں بھٹک رہا ہو۔
چنانچہ اس نے تفنگ کا رخ اس کی جانب کئے رکھا لیکن فائر نہ کیا۔
⬇️
Read 7 tweets
21 Oct
عاشر عظیم

جو بھی پاکستان کو سنوارنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے لئے پاکستان کی سر زمین تنگ کردی جاتی ھے
میں کرسچن کمیونٹی کا ایک فرد تھا، میں نے PTV کے مشہور ڈرامہ سیریل “دھواں” میں اسد کے نام سے مرکزی کردار ادا کیا! CSS کرکے کسٹمز میں افسر بنا، رشوت ستانی کا بازار گرم تھا،
⬇️
کسٹمز کے بڑوں کو مشورہ دیا کہ رشوت ختم کریں، چیئرمین نے مجھے نظام تیار کرنے کا حکم دیا، میں دن رات ایک کر کے ایسا نظام بنانے میں کامیاب ہوا جس سے رشوت کے راستے بند ہو سکتے تھے! محکمہ کے افسران میرے دشمن بن گئے، NAB کے ذریعے مجھے گرفتارکر لیا گیا، مجھ پر ناجائز کمائی
⬇️
کا الزام لگا اور حساب لیا جاتا رہا، پھر جیل سے رہا ہوگیا میں بضد تھا کہ اپنی بیگناہی ثابت کروں گا اور بحال ہو کر دم لوں گا، بااثر افسران کا خیال تھا کہ رہائی کے بعد میں بھی ملک سے بھاگ جاؤں گا جب ایسا نہ ہوا تو میرے اوپر غداری کے مقدمات اور دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے
⬇️
Read 6 tweets
29 Sep
تبدیلی والا ٹڈا

ایک شخص جسے لوگ ٹڈا کہتے تھے اپنی بیوی کو لیکر اپنے مقامی گاﺅں سے نکل کر دوسرے گاﺅں میں سیٹل ہوگیا اور فیصلہ کیا کہ اس نئے گاﺅں میں نئی شناخت پیدا کروں گا اب لوگ مجھے ٹڈا نہیں پیر صاحب کہیں گے بیگم نے پوچھا وہ کیسے؟جواب دیا اس گاﺅں کےچوہدری کی بہن کے پاس
⬇️
ایک قیمتث ہار ہے بس تم وہ ہار کسی طرح چرا کر لے آﺅ پھر دیکھتی جاﺅ بیگم نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہار کمال مہارت سے چرایا اور لاکر ٹڈے کو دے دیا‘دوسری جانب گاﺅں میں ہنگامہ ہوگیا ہار کی چوری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ٹڈے نے اپنی بیوی کو کہا جاﺅ جاکر چوہدری کی بہن
⬇️
کو بتا آؤ کہ میرا خاوند بہت بڑا بزرگ ہے لوگوں کی چیزیں برآمد کرتا ہے۔اس بات پر چوہدری اپنے گھرانے اور گاﺅں والوں کو ساتھ لیکر ٹڈے کے ہاں حاضر ہوگیا اور پیر صاحب سے کہا جی بتائیے ہمارا ہار کہاں ہوسکتا ہے ٹڈے نے راتوں رات ہار چوہدری کے گھر کی چھت پر پھینک دیا تھا بتایا آپ کا
⬇️
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(