"پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین "
"اکثر اہل اسلام اور محبان اہل بیت عظام کی زبان و قلم سے لفظ "پنجتن پاک" سنا اور پڑھا جاتا ہے تو دل کو خوشی اور ذہن کو فرحت حاصل ہوتی ہے، مگر بعض سطحی الذہن لوگوں کی طبیعت پر یہ لفظ گراں گزرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صرف پنجتن یعنی پانچ 🔻
بدن ہی پاک ہیں تو کیا باقی سب پلید ہیں. یہ استدلال ان کی پست ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ راقم الحروف بھی پہلے پہلے اس استدلال کے سامنے مرعوب تھا مگر اللہ تعالیٰ نے میری رہنمائی فرمائی اور مجھے قرآن و سنت سے لفظ "پنجتن پاک" کی دلیل حاصل ہو گئی"
(کتاب خصائص علی، امام نسائی ص 282) 🔻
درج بالا عبارت جیسا کہ آپ کو معلوم ہو گیا کہ امام عبد الرحمٰن النسائی کی کتاب خصائص علی سے لی گئی ہے
جس میں آیت تطہیر اور آیات مباہلہ اور اس کی تفصیل و تفسیر میں درجنوں احادیت کی مدد سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ صرف پانچ نفوسِ قدسیہ یعنی نبی کریم ﷺ، مولا علی، سیدہ فاطمتہ الزہرا، 🔻
اور حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین ہی دنیا میں سب سے بڑھ کر طیب و طاہر ہیں
اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کی طہارت اور پاکیزگی سے دوسروں کی طہارت کی نفی ہوتی ہے
جیسا کہ ہم اہل سنت کے ہاں ایک نعرہ "حق چار یار" لگایا جاتا ہے
کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ نبی کریم ﷺ کے صرف 🔻
چار صحابہ ہی ان کے یار تھے ؟
کیا باقی صحابہ نہیں تھے ؟
کیا کوئی یہ مطلب اخذ کر سکتا ہے ؟
ہر گز نہیں !
تو پھر جب اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے پانچ نفوسِ قدسیہ کو پروٹوکول دیا اور آیت تطہیر نازل کر کے یہ بتا دیا کہ یہ پانچ نفوس وہ ہیں جو ہر قسم کی نجاست سے پاک ہیں
اور انہیں میں 🔻
نے یعنی اللہ نے پاک کیا ہے
تو اب اللہ کے فیصلے پر انکار کی جرات کس لئے ؟
اعتراض کرنے والے تو بالکل ابلیس کے طریقے پر ہیں کہ جس نے آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانے پر انہیں سجدے سے انکار کر دیا تھا
اور منکرین اس آڑ میں امہات المومنین کو لے آتے ہیں کہ کیا وہ اہل بیت نہیں ہیں 🔻
یہ کیسے عجیب لوگ ہیں
کیا یہ قرآن نہیں پڑھتے
سورہ احزاب کی آیت نمبر 28 میں اللہ کیا فرماتا ہے :
"اے نبی کی بیویو ! اگر تم دنیا کا مال متاع چاہتی ہو تو آو میں تمہیں اچھی طرح کچھ دے کر رخصت کر دوں"
کیا حالات تھے کہ جن کی وجہ سے اللہ نے یہ فرمان جاری کیا ؟
اس پہ غور و فکر کریں🔻
تو جان پائیں گے کہ امہات المومنین کا مقام بلاشبہ بلند ہے
دنیا کا ہر بڑے سے بڑا مرتبہ رکھنے والا چاہے صحابی ہو قطب ہو غوث ہو یا جتنا مرضی بڑا ولی اللہ ہو اس کا سر امہات المومنین کے آگے جھکا ہے
مگر نبی کریم ﷺ نے چادر تطہیر میں صرف مولا علی ،سیدہ فاطمہ اور حسنین کریمین کو ہی داخل🔻
فرمایا جبکہ اس موقع پر سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا موجود تھیں
ان احادیث کی راویہ بھی یہی امہات المومنین ہیں
مطلب جہالت کی انتہا ہے کہ خود امہات المومنین کو پنجتن پاک کی تخصیص پہ اعتراض نہیں ہیں
وہ خوشی خوشی اس امر کو قبول کرتی ہیں اور اس دور 🔻
کے نام نہاد مسلمانوں کو اس پہ اعتراض ہوا پڑا ہے ؟
امہات المومنین نے نبی کریم ﷺ کے اس عمل و اس متعلق فرامین کو امت تک پہنچایا
اگر ان میں حسد یا ناراضی کا کوئی شبہ بھی ہوتا یا وہ اس پہ ناخوش ہوتیں تو ان احادیث کو بیان ہی نہ فرماتیں
مگر آپ کو حدیث کی ہر کتاب میں یہ احادیث ملتی 🔻
ہیں۔ جب بھی آپ آیت تطہیر اور آیات مباہلہ کی تفسیر پڑھیں گے
چاہے وہ جس کسی نے مرضی لکھی ہو
دوسری مثال آپ ریاض الجنہ کی لیں
یہ مشہور ترین حدیث ہے؛
"میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان والی جگہ ،جنت کےباغوں میں سے ایک باغ ہے"
اب اگر منکرین کا استدلال قبول کر لیا جائے تو پھر یہی سمجھا🔻
جائے کہ باقی مسجد نبوی پھر کیا ہے ؟
جبکہ پوری مسجد نبوی کی فضیلت مسلم ہے
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
"آگاہ رہو ! بیشک میری مسجد عورتوں میں سے ہر حائض عورت اور مردوں میں سے جنبی مرد پر حرام ہے، ماسوا محمد ﷺ کے اہل بیت یعنی علی،فاطمہ، حسن اور حسین "
(السنن الکبری،🔻
(البیہقی)
بعض احادیث کے آخر میں یہ ارشاد بھی ہے !
"خبردار ہم نے تمہارے سامنے نام بیان کر دئیے تاکہ تم بھول نہ جاؤ"
سو مذکورہ بالا دلائل کے باعث نبی کریم ﷺ مولا علی، سیدتنا فاطمتہ الزہرا اور حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین (پانچ نفوسِ مقدسہ) کو پنجتن پاک کہتے ہیں اور چونکہ 🔻
یہ نفوسِ مبارکہ سب سے بڑھ کر پاک ہیں اس لئے سب سے بڑھ کر اتمام نعمت کے مصداق بھی یہی پنجتن پاک ہیں۔ پس حضور کریم ﷺ مطلقاً سیدہ العالمین، مولا علی علیہ السلام تمام عالم اسلام کے مولا ، ولی اور سید العرب،سیدہ فاطمتہ الزہرا عالمین کی تمام خواتین کی سردار اور حسنین کریمین 🔻
نوجوانان جنت کے سردار ہیں۔ ان بلند مراتب پر فائز ہونے کا سبب ان نفوسِ مبارکہ کی وہ عطائی طہارت ہے جو انہی کے ساتھ مخصوص ہے
اللہ نے ان نفوس مقدسہ کو خلاصہ کائنات بنایا اور ان کو اپنی توحید کی اٹل دلیل قرار دیا
چنانچہ نجران کے عیسائی علما جب توحید الٰہی کے مسلہ میں بحث و تکرار🔻
پر اتر آئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے سامنے علمی دلائل پیش کرنے کا حکم فرمایا اور بالآخر مباہلہ کا چیلنج دینا پڑا
یہ منکرین توحید کے خلاف فائنل مرحلہ تھا
چنانچہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
"جب یہ آیت نازل ہوئی "ہم بلا لیں اپنے بیٹوں کو اور تمہارے بیٹوں کو، 🔻
تو نبی کریم ﷺ نے سیدنا علی ،فاطمہ حسن اور حسین کو بلایا، پھر عرض کیا: اے اللہ یہ میرے اہل بیت ہیں"

حق ہمیشہ واضح ہوتا ہے
مگر اگر کوئی تلاش کرنا چاہے تو
اہل بیت کا بغض مگر ایک روحانی بیماری ہے جو اس طرف آنے نہیں دیتی
ہم مسلمان نبی کریم ﷺ کے نعلین کا بھی احترام کرتے ہیں یہ 🔻
کیسے ممکن ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج آپ کے جانثار صحابہ، آپ کے غلام حتی کہ آپ کے استعمال کی تلوار اور آپ کی سواری کے جانور بھی ہمارے لئے متبرک و محترم ہیں
مگر اہل بیت یعنی پنجتن پاک کی تخصیص خود اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے کی ہے
صرف چار نفوسِ قدسیہ کو اپنا اہل بیت نبی کریم ﷺ نے🔻
خود قرار دیا ہے
اور امہات المومنین نے یا جید صحابہ کرام میں سے کسی نے نبی کریم ﷺ کے ان فیصلوں اور فرامین پر اعتراض کی جرات نہیں کی کیونکہ وہ جانتے تھے نبی کریم ﷺ جو کرتے ہیں
اللہ کی مرضی سے کرتے ہیں
اور آقا کریم ﷺ کے کسی قول یا فعل پہ اعتراض کا مطلب ایمان کا خاتمہ ہے
آج کے🔻
مسلمان مگر بصیرت و شعور سے فارغ ہیں
جو خود ساختہ عقائد اور اپنے مولویوں کو نبی کریم ﷺ پہ ترجیح دیتے ہیں
آپ کون ہوتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ ماننے والے ؟
میں مرزا انجینئر کو پسند نہیں کرتا
مگر اس نے اس موضوع پر مدلل اور مستند حوالوں سے گفتگو کی ہے
اس کے علاؤہ امام 🔻
عبد الرحمٰن النسائی ،حافظ ابن کثیر، قسطلانی ،ملا علی قاری اور علامہ طاہر القادری جیسے علما نے سیر حاصل بحث کی ہے
اور اسے ثابت کیا ہے کہ پنجتن پاک اور اہل بیت کون ہیں اور کیوں ہیں !
اللہ توفیق بخشے تو ہی اہل بیت کی محبت حاصل ہوتی ہے
کیونکہ یہ صرف جنتیوں کا نصیب ہے
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

3 Dec
"علم و تحقیق"
تحقیق اور غور و فکر کا سب سے زیادہ حکم قرآن نے دیا
نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں کو تحقیق کرنا سکھایا اور مسلمان ہر لحاظ سے دنیا سے آگے نکل گئے
تمام تر سائنسی علوم کی بنیاد مسلمانوں نے رکھی
دنیا کو وہ سب کچھ دیا جو دنیا کے پاس نہیں تھا
آل یہود مسلمانوں کی علمی ترقی سے🔻
خوفزدہ تھے
وہ جان گئے تھے کہ جب تک مسلمان علم و تحقیق سے جڑے رہیں گے
تب تک ہم دنیا پہ غالب نہیں آ سکتے
پھر انہوں نے کچھ اپنے بندے تیار کر کے مسلمانوں میں گھسا دئیے
جنہوں نے قرآن سے مزید سائنسی و سماجی علوم سیکھنے کی بجائے فرقہ ورانہ موضوعات نکالے
اور انہیں مختلف فرقوں کا حصہ🔻
بنا دیا
اور پھر اپنے تیار کردہ عقائد کے مطابق احادیث بھی گھڑ لیں
اور مسلمان ان چیزوں پہ مباحث کرنے لگے جو نہ ان کیلئے ضروری تھے
نہ ان کا سماج، معیشت اور سائنس سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی ان سے کچھ حاصل ہونے والا تھا
مگر حیرت انگیز طور پر یہ مباحث مسلمانوں میں تفریق کی بڑی وجہ 🔻
Read 17 tweets
1 Dec
"گل وچ ہور اے "
انگریز کی برصغیر میں آمد سے شروع کرتے ہیں
انگریز تجارت کے بہانے ہندوستان میں داخل ہوا
تجارت کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی نفسیات کا جائزہ لیا
انگریز نے جانا کہ ہندوستانی قوم غلامی کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے
اور پہلے سے ہی مختلف جاگیر داروں، ٹھاکروں اور تعلقہ داروں🔻
کی بخوشی غلامی اختیار کئے ہوئے ہے
انگریز نے عوام کو گھاس ڈالنے کی بجائے سیدھا ان مقامی آقاؤں کو اپنے ساتھ ملایا جو اس عوام پہ حکومت کر رہے تھے
یہ ہندوستان کی اشرافیہ تھی
جو ذاتی مفادات کیلئے انگریز کی آلہ کار بن گئی اور ہندوستان کی تقسیم تک یہ لوگ انگریز سرکار کے ممد و معاون 🔻
تھے۔ انگریز نے اسی اشرافیہ کے ذریعے سو سال تک ہندوستان کی عوام کو کنٹرول میں رکھا
مختلف وجوہات اور عوامی تحریکوں اور جغرافیائی حالات میں تبدیلی کی وجہ سے انگریز کو برصغیر سے جانا پڑا تو جاتے جاتے وہ اپنے تمام تر اختیارات اسی اشرافیہ کو سونپ کر چلا گیا
جس نے پاکستان اور انڈیا 🔻
Read 18 tweets
30 Nov
"علی علی ہے "
یہ کب شروع ہوا ؟
کس نے شروع کیا ؟
کیوں شروع کیا ؟
کیا ضرورت تھی ؟
اس کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما تھے ؟
اس کے انجنئیرز کون تھے ؟
اور کیا انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کر لئے ؟
اس حوالے سے تاریخ حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے دور تک خاموش ہے
مگر امام شافعی رحمہ اللہ اس پر 🔻
کھل کر بات کرتے نظر آتے ہیں
انہوں نے اپنے دیوان میں سینکڑوں اشعار اس بابت شامل کئے ہیں
کہ جب وہ اہل بیت اطہار کا ذکر شروع کرتے تو کچھ لوگ انہی رافضی کہنا شروع کر دیتے
یا اہل بیت کے مقابل دوسرے صحابہ کا ذکر شروع کر دیتے
ایسے لوگوں کو حضرت امام شافعی رحمہ اللہ نے بدنسل کہا ہے🔻
اور انہوں نے پھر اپنے اشعار میں واضح لکھا کہ اگر اہل بیت کی محبت میں مجھے کوئی رافضی سمجھتا ہے تو میں رافضی ہوں
کیونکہ اہل بیت اطہار کی مودت ہی میری نجات کا وسیلہ ہے
اس سب کی تفصیل کیلیے آپ حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کا دیوان پڑھ سکتے ہیں
دوسری بڑی گواہی ہمیں امام عبد الرحمٰن 🔻
Read 27 tweets
29 Nov
"مسجدیں"
ہجرت کے بعد نبی کریم ﷺ ، آپ کے صحابہ کرام اور مسلمان جب مدینہ شریف میں سیٹ ہو گئے تو آقا کریم ﷺ نے سب سے پہلے مسجد تعمیر کرنے کا حکم دیا
اہل مدینہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے مسجد نبوی کی تعمیر ممکن ہوئی
اس سے پہلے دیگر قدیم مذاہب جیسے یہودی سینا گوگ، عیسائی چرچ ، 🔻
ہندو ،مندر اور بدھ مت والے اپنی خانقاہیں بناتے تھے
نبی کریم ﷺ نے مگر مسجد کا تصور دیا
اب ان قدیم مذاہب کی عبادت گاہوں اور مسجد میں کیا فرق تھا ؟
جی تو جان لیں کہ مقاصد اور استعمال کے حساب سے تو کوئی فرق نہیں تھا
مگر شناخت کے اعتبار سے بہت فرق تھا
نبی کریم ﷺ نے اسلام کی شان🔻
اور مرتبے کے مطابق مسجد کی تعمیر فرمائی
اب پہلا سوال کہ مسجد کی ضرورت کیوں تھی ؟
اور قدیم مذاہب میں بھی عبادت گاہیں کیوں بنتی تھیں ؟
تو اس کا جواب جان لیں کہ تمام آسمانی مذاہب حق ہیں
اور ان کے بنیادی اصول تقریباً ایک جیسے ہی ہیں
اللہ کی سب سے بڑی تخلیق انسان ہے جس کیلئے اللہ نے🔻
Read 23 tweets
28 Nov
"برے پھسے آں 🤔"
بچپن سے پڑھنے لکھنے کا شوق ہے
اسی شوق کو پورا کرنے کیلئے ٹویٹر جوائن کیا
یوں تو اکاؤنٹ 2015 میں بنایا
مگر باقاعدہ لکھنا تب شروع کیا جب کرونا نے گھر بیٹھنے پر مجبور کر دیا
اس وقت غالباً ایک ہزار سے بھی کم فالورز تھے
پھر دوستوں نے پسند کیا
اور فالورز تیزی سے 🔻
بڑھنے لگے
اور آج محض ڈیڑھ سال بعد الحمدللہ 47k فالورز ہیں
شروع دن سے اپنی اصل شناخت کے ساتھ آیا اور اسی شناخت سے لوگ مجھے پہچانتے ہیں
بے شمار دوست و احباب ایسے ہیں
جن سے ٹویٹر پر واقفیت ہوئی اور بہت اچھے تعلق میں تبدیل ہو گئی
آج ماشاءاللہ سینکڑوں دوست ہیں جن سے براہ راست رابطہ 🔻
بھی ہے اور عزت و احترام کا ایک خوبصورت تعلق بھی
کچھ حکومتی و سیاسی و ادبی شخصیات سے بھی تعلق بنا
اور بیرون ممالک رہنے والے بہت سے دوست احباب نے خصوصی عزت و تکریم سے نوازا
ان سب کا بہت مشکور ہوں
کچھ تحریروں کو بہت اچھا رسپانس ملا، کئی تھریڈز مختلف ویب سائٹس پر شائع ہوتے
سب سے 🔻
Read 19 tweets
27 Nov
"جہالت کے سو روپ"
نبی کریم ﷺ کے وصال کے بعد جب زمام اقتدار سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ آیا تو بیک وقت بہت سے چیلنجز درپیش تھے
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی قیادت میں نبی کریم ﷺ کا تیار کردہ ایک لشکر روانہ کرنا تھا
ابوسفیان لوگوں کو بغاوت پہ اکسا رہا تھا ،فتنہ 🔻
ارتداد سر اٹھا چکا تھا
نو مسلم اسلام چھوڑ رہے تھے
اور منکرین زکوۃ کا مسلہ الگ تھا
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کیلئے کڑی آزمائش تھی
وہ ہر لمحہ نبی کریم ﷺ سے رہنمائی لینے کے عادی تھے
اب اپنے سر پڑی تھی
تو فیصلے لینا مشکل ہو رہا تھا
سب سے بڑا مسلہ یہ تھا کہ وہ کام کیسے کئے جائیں 🔻
جو نبی کریم ﷺ نے نہیں کئے تھے
اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی حکم دیا تھا
یعنی وہ چیزیں جو قرآن و حدیث میں نہیں تھیں
ان کو کیسے انجام دیا جائے
سب سے بڑی فکر قرآن جمع کرنے کی تھی
تاکہ امت تک یہ امانت بخیر و خوبی پہنچائی جائے
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے جب قرآن جمع کرنے اور 🔻
Read 24 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(