پاکستان کیسے ٹوٹا؟ ناقابل تردید حقائق
1971ء میں پاکستان کیوں ٹوٹ گیا تھا؟
کیا پاکستان کےحکمران طبقےنےاپنی ماضی کی غلطیوں سےکوئی سبق نہیں سیکھا
بہت سےحقائق پاکستان میں نئی نسل سے چھپائے جاتےہیں اور 50سال بعد بھی سقوط ڈھاکا پر جھوٹ بولا جارہا ہے
تحریک پاکستان میں بنگالیوں
👇1/25
نے بہت اہم کردار ادا کیا اور 23مارچ 1940ءکی قرار داد لاہور بھی ایک بنگالی لیڈر اے کے فضل الحق نےپیش کی تھی
قیام پاکستان کےکچھ عرصےبعد ہی قائداعظم کی وفات ہوگئی
اردو کو قومی زبان قرار دینےپر
قائداعظم کی زندگی میں ہی مشرقی پاکستان میں بےچینی پیدا ہوئی لیکن مشرقی پاکستان اور
👇2/25
مغربی پاکستان میں نفرتوں کا آغاز 1958ء میں مارشل لا نافذ ہونےکےبعد ہوا
جنرل ایوب نے1956ءکا آئین معطل کر دیا اور جب انہوں نے1962ء میں صدارتی آئین نافذ کرنےکا منصوبہ بنایا تو انکےبنگالی وزیرقانون جسٹس ریٹائرڈ محمد ابراہیم نےجنرل ایوب کو روکنےکی کوشش کی
جنرل ایوب کےساتھ انکی
👇3/25
سرکاری خط وکتابت ثبوت ھےجس میں وزیرقانون نےصدر پاکستان کو وارننگ دیتھی کہ صدارتی آئین پاکستان توڑ دےگاپاکستان کےفوجی صدر نےاپنےبنگالی وزیرقانون کی وارننگ نظرانداز کردی اس صدارتی آئین کےخلاف مشرقی پاکستان کےگورنرجنرل اعظم خان نےبھی استعفی دیدیا
ایوب خان اپنی ضد پر قائم رہے
👇4/25
اور انہوں نےایک پنجابی جج،جسٹس ر
محمدمنیر کو اپنا وزیر قانون بنالیا نئے وزیرقانون کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ کسی طرح بنگالیوں سےجان چھڑائیں1962میں وزیرقانون بنانےکےبعدمشرقی پاکستان سےتعلق رکھنے والےایک بنگالی وزیر رمیض الدین سےملا میں نےانہیں کہا کہ آپ ہم سےعلیحدگی
👇5/25
اختیار کرلیں یا کنفڈریشن بنالیں
رمیض الدین نےجواب میں کہا کہ ہم اکثریت میں ہیں آپ اقلیت ہیں اگر آپ علیحدہ ہونا چاہتےہیں تو ہوجائیں لیکن اصل پاکستان تو ہم ہیں
فاطمہ جناح نےایوب کےخلاف1965کےصدارتی الیکشن میں حصہ لیاتو مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب سمیت مغربی پاکستان سے
ولی خان
👇6/25
غوث بخش بزنجو، عطاء اللہ مینگل اور سردار خیر بخش مری سےلےکر مولانا مودودی تک سب نےفاطمہ جناح کی حمایت کی
لیکن ایوب نےفاطمہ جناح کو انڈین ایجنٹ قرار دےدیا
دھونس دھاندلی سےانہیں ہرا دیا فاطمہ جناح ڈھاکا سےجیت گئیں
لیکن مغربی پاکستان سےہار گئیں
فاطمہ جناح کی شکست نےبنگالیوں
👇7/25
کوپاکستان سےمایوس کر دیا
پھر 1968ءمیں شیخ مجیب کو اگرتلہ سازش کیس میں ملوث کر دیاگیا
وہ ایوب جو جسٹس منیرکی مدد سےپاکستان توڑنا چاہتاتھا
اس نےمجیب پر پاکستان کےخلاف سازش کا الزام لگادیا
عدالت میں ثابت نہ ہو سکا اور شیخ مجیب کی مقبولیت مزید بڑھ گئی1969میں معروف صحافی الطاف
👇8/25
قریشی نےشیخ مجیب کا انٹرویو کیا
قریشی صاحب نےمجیب سےپوچھا کہ موجودہ بحران کا حل کیا ہے؟ مجیب نےجواب میں کہا کہ 1956ءکا آئین بحال کر دیں
انہوں نےالطاف حسن قریشی کو وہی کہا، جو رمیض الدین نےجسٹس منیر سےکہا تھا
ہماری آبادی 56% ہے مغربی پاکستان علیحدگی کا تصور کرسکتا ہے
👇9/25
وہ حصہ اگر الگ ہونا چاہتا ہے
تو ہوجائے
اس واقعےکےایک سال بعد سات دسمبر 1970ءکو پاکستان کی تاریخ کےپہلے عام انتخابات منعقد ہوئے
عام تاثر یہی ہےکہ 1970ءکےانتخابات بڑےفیئر اینڈ فری تھےاس تاثر کی نفی جنرل یحیی کےاپنےہی دو قریبی ساتھیوں نےکر دی
پاکستان ایئرفورس کےایک افسر ارشد
👇10/25
سمیع خان نےجنرل ایوب،جنرل یحییٰ اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو
کےساتھ بطور ADCکام کیا
انہوں نےاپنی کتاب’Three Presidents and an aide
میں لکھا ہےکہ 1970ءکےانتخابات میں میجرجنرل غلام عمر نےکچھ سیاستدانوں میں خفیہ طور پر رقوم تقسیم کی تھیں ISPR کےسابق سربراہ اور صدر یحیی
👇11/25
کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر اے آر صدیقی نے آپنی کتاب میں لکھاھےکہ جنرل عمر نےمشرقی پاکستان میں کرنل ایس ڈی احمد کےذریعے خان قیوم کی کنونشن مسلم لیگ، جماعت اسلامی، صبور خان، فضل القادر چوہدری، نورالامین، خواجہ خیرالدین، مولوی فرید احمد اور کچھ دیگر میں بھاری رقوم تقسیم کیں
👇12/25
پاکستان میں لوگوں کو یہ تو بتایاجاتا ہےکہ شیخ مجیب نےپاکستان کےخلاف بغاوت کی لیکن جنرل ضیاءالرحمٰن
کےبارےمیں کچھ نہیں بتایاجاتا
سقوط ڈھاکا کے50 سال بعد بھی مغربی پاکستان کےان شاعروں،ادیبوں
سیاستدانوں کو غدار کہا جاتا ہے جنہوں نےمشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کی مخالفت کی۔
👇13/25
لیکن ایسٹرن کمانڈ کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل صاحبزادہ یعقوب علی خان کا ذکر نہیں آتا
جنہوں نےمشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن سےانکار کیا اور یحیی خان نے انہیں ڈس مس کر دیا
16 دسمبر1971ءکےسرنڈر کےبارےمیں اہم ترین حقیقت یہ ہےکہ یحیی خان
نےمشرقی پاکستان میں اپنےکمانڈر جنرل نیازی
👇14/25
کو سرنڈرکا نہیں سیزفائر کیلئے
اقدامات کا حکم دیاتھا
منیراحمد منیر کی کتاب’المیہ مشرقی پاکستان- پانچ کردار‘‘میں جنرل یحییٰ
کا انٹرویو شامل ہے۔یحیی خان نےبتایا ’میں نےنیازی کو سرنڈر کا نہیں کہاتھا بلکہ اسےکہا تھا کہ UNO کو بولو کہ سیز فائر کرا دے میں نےکہا تھا کہ دشمن کےآگے
👇15/25
ہتھیار پھینکنےکاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا
بھارتی فوج کےلیفٹیننٹ جنرل جیکب نےلکھاھے
پاکستانی فوج نےمشرقی محاذپر بڑی جرات اورمستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا
16دسمبرکو جنرل نیازی کےپاس ڈھاکا میں30ہزار فوج موجود تھی
اگر نیازی کچھ دن مزاحمت کرتا تو شایدUNOسیز فائر کرا دیتا
جیکب لکھتاھے
👇16/25
کہ ہم تو صرف کھلنا اور چٹاکانگ پر قبضہ کرنےآئےتھے
13دسمبر تک ڈھاکا ہمارےپلان میں شامل نہ تھا۔لیکن جب نیازی کو یہ کہا گیا کہ اگر تم سرنڈر کر دو تو تمہیں مکتی باہنی کے حوالے نہیں کیا جائے گا تو وہ سرنڈر کے لیے مان گیا۔ بقول جیکب سرنڈر کے وقت نیازی کی آنکھوں میں آنسو تھے
👇17/25
مشرقی پاکستان فرائض سرانجام دینے والےمیجر جنرل ابوبکر عثمان مٹھا
نے اپنی کتاب’بمبئی سے جی ایچ کیو تک‘‘میں لکھا ہےکہ ہمارےخفیہ ادارے مشرقی پاکستان میں
جن کو غائب کر دیتے تھےان میں
90% مسلمان ہوتےتھے ان حرکتوں سے پاکستان کےحامی ہمارے مخالف بن گئے
جنرل مٹھا کے پاس لاپتہ
👇18/25
افراد کےلواحقین آتےتھےلیکن کوئی بازیاب نہ ہوتاتھا
میجرجنرل خادم حسین راجہ نےاپنی کتابA stranger in my own countryمیں لکھاھےکہ مارچ 1971 میں جنرل نیازی نےایک میٹنگ میں بنگالی افسروں کی موجودگی میں کہا
میں اس حرامزادی قوم کی نسل بدل دونگا
اس واقعےکےبعد ایک بنگالی افسر میجر
👇19/25
مشتاق نےکمانڈ ہیڈکوارٹرکےباتھ روم میں خودکو گولی مارکر خودکشی کر لی
جنرل نیازی نےبنگالیوں کو انکی نسل بدلنےکی دھمکی دی اور پاکستان کا جغرافیہ بدل کر واپس آیا
اسکی نگرانی میں جوظلم و ستم ہوا
اسکی گواہی راؤ فرمان سےلےکر جنرل مٹھا تک بہت سےفوجی افسران نےدی
جسٹس حمود الرحمن
👇20/25
جسٹس انوار الحق جسٹس طفیل علی پر مشتمل کمیشن
نےجنرل نیازی کےطرز کو شرمناک
اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار قرار دیا
کمیشن نےلکھاکہ جنرل نیازی کم از کم دو ہفتےتک ڈھاکا کا دفاع کرسکتےتھے وہ سرنڈر کی بجائےاپنی جان قربان کر دیتےتو آئندہ نسلیں انہیں ایک عظیم ہیرو کےطور پر یاد رکھتیں
👇21/25
حمود الرحمن کمیشن کےمطابق انہوں نےہندوستانی جنرل کو گارڈ آف آنر کا حکم دےکر ملک اور فوج کی عزت خاک میں ملادی
کمیشن نےجنرل یحیی جنرل عبدالحمید جنرل پیر زادہ، میجر جنرل غلام عمر، جنرل گل حسن اور جنرل مٹھا کےخلاف کورٹ مارشل کی سفارش کی
کمیشن نےجنرل ارشاد احمد خان
کےخلاف بھی
👇22/25
کارروائی کی سفارش کی
جنہوں نےبغیر مقابلےکےمغربی محاذ پر شکرگڑھ کےپانچ سو گاؤں دشمن
کےحوالے کر دیے
حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ میں واضح طور پر لکھاگیاھےکہ سیاست میں فوج کی مداخلت سےجو برائیاں جنم لیتی ہیں
وہ فوج کو زنگ لگا دیتی ہیں اور فوج لڑنےکےقابل نہیں رہتی #سقوط_ڈھاکہ
👇23/25
کے50 سال کے بعد پاکستان کےحکمران طبقےکو یہ رپورٹ ضرور پڑھنی چاہیے کیونکہ1971میں پاکستان پر اعلانیہ مارشل لاء نافذ تھا
آج پاکستان پر غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے
1971میں خفیہ ادارےپاکستانیوں کو لاپتہ کر رہےتھے
آج بھی وہی کچھ ہو رہاھے1971میں مشرقی پاکستان کھو دیاگیا اور آج
👇24/25
بہت سےپاکستانیوں کےخیال میں کشمیر کھو دیاگیا ہے
16 دسمبر سےسبق نہ سیکھاگیا تو خدانخواستہ پاکستان مزید نقصان اٹھا سکتاھےکیونکہ آج تک پاکستان میں کسی جنرل یحیی یا کسی جنرل نیازی کا احتساب نہیں ہوا
آئین توڑنےوالا جنرل مشرف آج بھی مفرور ھے #سقوط_ڈھاکہ
End
شکریہ @HamidMirPAK
شیئر🙏
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
جسٹس صفدر شاہ
نےبھٹو قتل کیس میں بےگناہ لکھا تو فوجی آمرکو اچانک انکشاف ہوا کہ جسٹس شاہ کی میٹرک کی سندجعلی ھےضیاء کی ایماءپر انکےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکر دیاگیا
👇1/9
جسٹس صمدانی
نےبھٹو کی ضمانت لی تو فوجی امر کو اچانک انکشاف ہوا
کہ جسٹس صمدانی جج بننےکےاہل نہیں لہذا انکو نکال دیاگیا
جسٹس قاضی فائزعیسی
نےفیض آباد دھرنےمیں ایجنسیوں
کےکردار پر فیصلہ دیا تو اچانک انکشاف ہوا کہ انکی بیرون ملک پراپرٹی ہےانکےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا
جسٹس شوکت صدیقی
نےایجنسیوں کےفیض اباد کیس
👇2/9
اسلام آباد ریڈ زون ایریا پر ریمارکس دئےاور عدلیہ پر اثرانداز ہونےکی بات کی توجوڈیشنل کونسل
نےایکدن میں ٹرائل کرکےنااہل قرار دیکر نوکری ختم کردی گئی
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
نےمشرف کی ہاں میں ہاں ملانے
سےانکار کیا تو اچانک انکشاف ہوا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری مس کنڈک کے
👇3/9
چوروں کےدور میں تمام معاشی اعشاریےمثبت تھے
بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورCNG کی لمبی قطاریں ختم ہو رہی تھیں
اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہورہا تھا
لیکن اس سب نےمہربانوں کی نیندیں اڑا دی تھیں
انہیں یہ غم کھائےجارہا تھا کہ اگر جمہور
👇1/10
کا جمہوریت اور سویلین حکمرانی پر ایمان مضبوط ہوگیا تو #قومی_سلامتی کا کیا بنےگا
اسلئےطاہر القادری، عمران نیازی اور خادم حسین کےذریعےنظام کو مفلوج کروایا گیا
پانامہ پر ہنگامہ کھڑا کرکےمیڈیا
کےذریعےکرپشن کرپشن کی فضا بنائی گئی
معیشت پر سیمیناروں کےذریعےعوام کو یہ باور کروانے
👇2/10
کی کوشش کیگئی کہ آپ اس ظاہری معاشی خوشحالی سےخوش نہ ہوں یہ سب کچھ ظاہری اور مصنوعی ہے
حقیقت میں معیشت اندر سےخالی
ملک تباہی کےدہانےپر ہے
عمران کو لاکر بھی یہی ڈھنڈورا پیٹا گیا
ن لیگ کےتمام معاشی کامیابیوں کو تین مفروضات سےضرب دےکر زیرو
کرنےکی کوشش کیگئی
پہلا مفروضہ تاریخی
👇3/10
جنرل نالج
پڑھتا جا شرماتا جا
1955ءمیں کوٹری بیراج کی تکمیل کےبعدگورنرجنرل غلام محمدنےآبپاشی سکیم شروع کی۔
4 لاکھ مقامی افراد میں تقسیم کی بجائےیہ افراد زمین کےحقدار پائے:
1962ءمیں دریائےسندھ پرکشمورکےقریب گدوبیراج کی تعمیرمکمل ہوئی
اس سےسیراب ہونےوالی زمینیں جس کاریٹ اسوقت5000-10000روپے
ایکڑ تھا۔عسکری حکام نےصرف500روپےایکڑ
👇2/18
کےحساب سےخریدا
گدوبیراج کی زمین اسطرح بٹی:
1:جنرل ایوب خان۔247ایکڑ
2:جنرل موسی خان۔250ایکڑ
3:جنرل امراؤ خان۔246ایکڑ
4:بریگیڈئر سیدانور۔246ایکڑ
دیگر کئی افسران کوبھی نوازا گیا
ایوب خان کےعہدمیں کئ شخصیات کومختلف بیراجوں پرزمین الاٹ کیگئی۔انکی تفصیل یہ ھے
1:ملک خدا بخش بچہ
👇3/18
طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان حکومتی تحویل سے رہا یا فرار؟
حقیقت کیاھے
احسان اللہ احسان نے2017 میں خود کو پاکستان کےسیکیورٹی اداروں کے حوالےکیاتھا
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان
کےسابق ترجمان احسان اللہ احسان
کےحکومتی تحویل سے فرار ہونےکی اطلاعات اور ان کے رشتہ داروں
👇1/6
کے پر اسرار طور پر غائب ہونےکی افواہوں سے لوگوں میں بےچینی پیدا ہوئی ہےدوسری طرف آرمی پبلک اسکول کےسانحے میں مرنےوالے بچوں کےوالدین کی تنظیم کےعہدیدار نےاسے سازش قرار دیاھے
احسان اللہ احسان سرکاری حفاظتی تحویل ( ISI)سےفرار ہوئےجس کے بعد انکے والد، بھائی، چچا اور ایک بھتیجے
👇2/6
کو قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے مبینہ طور پر حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
شہداء کے والدین کو یقین ھے کہ پاکستانی سیکورٹی ادارے احسان اللہ احسان کے فرار میں ملوث ہیں
جب وہ سیکورٹی ادارےکی تحویل میں تھا اس کے اہل خانہ کو حیات آباد پشاور میں رہائش اور خصوصی
🌹3/6
ہم بہتر سالوں سےایک گول چکر میں محوسفر ہیں
میرجعفر کا پڑپوتا اسکندر مرزا لیاقت علیخان کا ہمراز تھا
قائد ملت نےحسین شہید سہروردی کو کتا اور بھارتی ایجنٹ کہہ کر
اسےپاکستان کےپہلےغداری ایوارڈ
سےنوازا
دو سال بعد لیاقت علیخان کو قائد
ملت سےشہید ملت بنادیاگیا
👇1/15
ایسا ضرب کاری کہ قاتل کا نشان تک مٹا دیاگیا
ایوب خان اسی اسکندر مرزا کا دست بازو تھا
دونوں نےملکر ہر سویلین وزیراعظم کو غدار اور کرپٹ ثابت کیا
آخرکار ہمہ یاراں برزخ نےآئین اور جمہوریت کی لکیر ہی ختم کی
بیس دن بعد اسی لاڈلےایوب خان
نےاپنےمحسن اسکندر مرزا کا تختہ الٹا،
👇2/15
اسکندر مرزا اور ناہید مرزا کو انتہائی ذلالت کےساتھ ملک بدر کیا
سلطنت برطانیہ اسوقت بھی معتوب لوگوں کی آخری پناہ گاہ تھی
اسکندر مرزا لندن میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں مر گیا
یحییٰ خان نےاسکی لاش پاکستان
لانےکی اجازت نہ دی ناہید مرزا کےذاتی تعلقات کام آئےاور تہران میں قبر
👇3/15