" خسارے والے "
سورہ کہف کے آخر میں اللہ فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ خسارے میں وہ ہیں کہ جن کی زندگیاں صرف دنیا حاصل کرنے کی کوشش میں گزر گئیں
اور سورہ بقرہ میں ان کی مذمت فرمائی کہ جو اللہ کی آیات کو ذلیل داموں کے بدلے میں بیچ ڈالتے ہیں
جو مذہب کو کاروبار بنا کر اس سے صرف دنیاوی 🔻
فائدے حاصل کرتے ہیں
وہ اللہ کی نظر میں سب سے زیادہ گھٹیا اور بدترین لوگ ہیں
جو آخرت کی ابدی زندگی پہ دنیا کی چند سالہ زندگی کو ترجیح دیتے ہیں
آج ایک اشتہار نظر سے گزرا
جس پہ "شان صدیق اکبر" کے حوالے سے کسی جلسے کا ذکر تھا
نیچے بڑے بڑے دبنگ مولویوں کی تصویریں لگی تھیں اور اشتہار🔻
کے اوپر جلی حروف میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے القاب لکھے تھے
توجہ سے پڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ جلسہ دراصل شان صدیق اکبر بیان کرنے کیلئے نہیں ہے ، بلکہ ایک مخالف فرقے کے عقائد کو کاؤنٹر کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے، دل دکھ سے بھر گیا اور ملا ازم کی عیاری اور مکاری پہ بہت🔻
غصہ آیا، یعنی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جیسی بزرگ اور بڑی ہستی ان کیلئے فرقہ واریت اور فرقہ پرستی کا ایک "ٹول" ہے ؟؟
استغفرُللہ العظیم !
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جو اسلام کے پہلے دن سے اپنی زندگی کے آخری دن تک اسلام کے خادم رہے
جنہوں نے اپنا مال، اپنی جان، اپنا گھر 🔻
سب کچھ اسلام کیلئے وقف کئے رکھا
جن کی شان میں قرآن میں گیارہ آیات نازل ہوئیں
جو صحابہ کرام سے متعلق قرآن میں اتری ہر فضیلت میں اول تھے
جنہیں رسول کریم ﷺ نے اپنا یار کہا
جنہیں جنت کی سینکڑوں بشارتیں ملیں
ان کی دین کیلئے خدمات پہ کئی ضخیم کتابیں لکھی گئیں
سیرت النبی ﷺ کے ہر 🔻
باب میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ شامل ہیں
اور ایسی کمال شخصیت کا ذکر محض اپنی فرقہ پرستی اور مخالف فرقے کو نیچا دکھانے کیلئے کیا جا رہا ہے ؟
یعنی یہ واضح ہوا کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے کوئی محبت نہیں ہے
ان کا نام اپنی فرقہ ورانہ دشمنی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے🔻
پیشہ ور مولوی لمبی گاڑیوں پہ آتے ہیں
عوام کو وہ قصے سناتے ہیں کہ جن کا ان کی دنیا و آخرت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، موٹی رقمیں جیب میں ڈالتے ہیں اور یہ جا وہ جا
اور جاہل عوام ان کے نعرے لگا رہے ہوتے ہیں، لاحول ولا قوہ
یہ صرف ایک فرقہ نہیں
سب فرقے ہی ایسے کرتے ہیں
شیعہ ذاکرین 🔻
ہوں یا بریلوی،دیوبندی یا وہابی مولوی سب کا طریقہ واردات ایک جیسا ہے
یہ کبھی سیرت النبی ﷺ پہ عمل کرنے کی ترغیب نہیں دیتے
یہ کبھی اہل بیت کا تقویٰ اپنانے کی بات نہیں کرتے
یہ کبھی صحابہ کرام کی اطاعت کو موضوع نہیں بناتے
یہ صرف نان ایشوز پہ بات کرتے ہیں
مسالے لگا کر دلچسپ قصے 🔻
سناتے ہیں
اور دنوں میں کروڑ پتی بن جاتے ہیں
جبکہ ان کیلئے اپنے تعلقات اور رشتے تک خراب کرنے والوں کو نہ یہاں کچھ حاصل ہوتا ہے
نہ آگے کچھ ہو گا
یہی ملا اور ذاکر وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے اس دنیا کیلئے دین کو دھندہ بنایا ہوا ہے، یہی ہیں جن کے بارے میں اللہ فرماتا ہے کہ ان کا آخرت 🔻
میں کچھ حصہ نہیں ہے
یہیں پہ چار دن کی واہ واہ سمیٹ لیں گے، لوگ ہاتھ پاؤں چومیں گے ، نعرے لگائیں گے، خوب شہرت اور پیسہ ملے گا، ملکوں ملکوں گھومیں گے
مگر اس کے بعد ؟
کیا ؟
کچھ نہیں
بس فارغ
اس جہان سے نکلتے ہی لتر پریڈ شروع
پھر وہاں لاکھوں فالورز بچانے والے ہوں گی اور نہ کوئی 🔻
سفارش کام آئے گی
دین بیچ کر جو پیسہ کمایا وہ تو یہیں چھوڑ جائیں گے
اور اللہ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ سارے جہان کا مال دے کر بھی یہ اپنی بخشش نہ کروا سکیں گے
ان مذہبی تاجروں اور ٹھگوں سے بچیں
خود قرآن و حدیث و سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں
آج کل کے دور میں ہر گھر لائبریری ہے ہر 🔻
ہاتھ میں پوری دنیا ہے
جو مرضی کتاب مفت پڑھیں
اور جان رکھیں کہ مدارس سے پڑھ کر آئے یہ لوگ جنہیں آپ علما سمجھ لیتے ہیں ان کے پاس کوئی علم نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی ہنر ہوتا ہے
اگر ہوتا تو کیا دین سے کماتے ؟
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے زیادہ دین کی خدمت کس نے کی ؟
وہ اپنا 🔻
کپڑے کا کاروبار کرتے تھے
اور اپنی ذاتی کمائی کو دین پر خرچ کرتے تھے
یہ ملا تو بالکل اس کا الٹ کرتے ہیں
یہ جانتے کیا ہوتے ہیں !
قرآن کا ترجمہ، تفسیر، احادیث کی کچھ کتابیں پڑھی ہوتی ہیں
عربی زبان و گرامر کا کچھ پتہ ہوتا ہے
ان میں سے کون سی چیز ہے جو آپ نہیں کر سکتے ؟
آپ میں سے 🔻
ہر کوئی کتاب پڑھ سکتا ہے
اور ضروری دینی مسائل و معاملات سے آگاہی حاصل کر سکتا ہے
پیشہ ور ملا اور ذاکر جتنے گنہگار ہیں
اتنے ہی انہیں پیسے دے کر سننے اور بلانے والے بھی ہیں
جو محض فرقہ ورانہ چسکوں کیلئے لچھے دار گفتگو کے ٹھرکی ہوتے ہیں
ان سب چیزوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے 🔻
خسارے سے نکلنے کا واحد طریقہ نیک عمل اور نصیحت ہے
جو کہ اللہ نے سورہ عصر میں بیان کر دیا
اسلام آپ کا اپنا دین ہے
اسے سگا دین سمجھیں
خود پڑھیں ،خود سیکھیں
نبی کریم ﷺ نے کوئی کمی نہیں چھوڑی
ملا ازم سے بچیں
یہ سب خسارے والے ہیں
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Jan 23
"اپنے ذرائع سے علم حاصل کریں"
کچھ وقت کیلئے اپنے اپنے مسلک اور فرقے کو چھوڑ دیں !
یہ جان لیں کہ اہل بیت اطہار الگ ہیں
صحابہ کرام الگ ہیں
اہل بیت سے مراد نبی کریم ﷺ کے اہل خانہ ہیں
جن میں نبی کریم ﷺ کے علاؤہ مولا علی علیہ السلام، سیدہ العالمین جناب فاطمتہ الزہرا، حسنین 🔻
کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین اور ازواج مطہرات شامل ہیں
ان کے علاؤہ نبی کریم ﷺ کی دیگر صاحبزادیاں اور ان کی اولادیں بھی خاندان نبوت کا حصہ ہیں
ان میں مگر اللہ اور نبی کریم ﷺ نے چار نفوسِ قدسیہ یعنی مولا علی ،سیدہ فاطمتہ اور حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین کو دیگر اہل خانہ🔻
پر فضیلت بخشی ہے
ان پہ آیت تطہیر اور آیات مباہلہ نازل ہوئیں، اور ان کے فضائل زیادہ ہونے کا سبب ان کا کائنات اور اس کی تخلیق میں بنیادی کردار ہے
جیسا کہ باقی اہل خانہ کی موجودگی میں نبی کریم ﷺ نے صرف ان چاروں کو اپنے اہل بیت کہا
اور نجران کے عیسائیوں کے ساتھ مباہلہ کیلئے بھی 🔻
Read 4 tweets
Jan 22
علم لغت، تجوید، صرف ،نحو عربی گرامر کی بنیاد ہیں
ان کے بغیر قران سمجھنا ممکن نہیں ہے
اور امت مسلمہ کیلئے یہ سب علوم مولا علی علیہ السلام نے تصنیف کئے
سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :
"علی قرآن کے ساتھ اور قرآن علی کے ساتھ ہے 🔻
،دونوں جدا نہ ہوں گے حتی کہ اکٹھے حوض کوثر پر میرے پاس آئیں گے"
(المستدرک،المعجم الاوسط، المعجم الصغیر،تاریخ دمشق، مجمع البحرین)

آنا مدینۃ العلم و علی بابھا کی تفسیر میں امام عبدالرحمن النسائی فرماتے ہیں کہ حضرت علی علیہ السلام خصوصاً اس علم کا دروازہ ہیں جو ہدایت پر مبنی ہے 🔻
لہذا جس شخص کا قلب محبت علی علیہ السلام سے خالی ہو وہ صحابی ہو یا غیر صحابی اس کا علم ہدایت سے محروم رہنا یقینی ہے
اسی لئے حجتہ الوداع کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے تمام اہل اسلام کو فرمایا تھا :
" میں تم میں دو بھاری چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ان میں سے ہر ایک دوسری سے بڑی ہے 🔻
Read 9 tweets
Jan 22
" جنت کے جملہ حقوق "
ہمارے ہاں چھوٹی بڑی کل ملا کر دو سو کے قریب مذہبی جماعتیں، تنظیمیں، گروہ اور فرقے ہیں
ان سب میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں کوئی بات مشترک نہیں ہے
سب کے حال حلیے اور حالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں
پگڑیوں اور ٹوپیوں کے رنگ ،ڈیزائن، شلواروں کی اونچائی اور داڑھی 🔻
کی لمبائی سب کی اپنی اپنی طے کردہ ہے، مسجدیں مدرسے تو خیر وکھرے وکھرے ہیں ہی، جلسے ،جلوس اور تہوار بھی اپنے اپنے ہیں
ایک کیلئے میلاد شرک ہے
تو دوسرے کیلئے عین عبادت ہے
تیسرے کیلئے محرم اور گیارہویں کی نیاز زہر ہے تو چوتھے کیک امرت ہے
پانچویں کو اہل بیت کے ایام منانا بدعت لگتا 🔻
ہے تو صحابہ کے ایام پہ عام تعطیل کا مطالبہ عین اسلام ہے
ان سب کے ہاں مگر ایک چیز بڑی دلچسپ ہے
وہ ہے جنت اور جہنم کی ٹکٹیں بانٹنا !!
ہر فرقے کا مولوی دوسرے فرقے کو جہنمی اور خود کو جنتی سمجھتا ہے
اور صرف سمجھتا نہیں ہے
اس کا روز اعلان بھی کرتا ہے
ایک فرقے کا مولوی دوسرے کی شرک 🔻
Read 18 tweets
Jan 22
" قرآن فہمی "
قرآن ایک کتاب ہی ہے
جیسے باقی سب کتابیں ہوتی ہیں
مگر یہ کتاب بہت خاص ہے
یہ ایک زندہ کتاب ہے، ایک معجزہ ہے اور اس میں پوری کائنات اور ہر انسان کا ڈیٹا محفوظ ہے
اس کتاب کو سمجھ کر آپ زمین و آسمان کے تمام اسرار جان سکتے ہیں
آپ نور محمد ﷺ کی تخلیق سے آخری انسان 🔻
تک کے بارے میں سب جان سکتے ہیں
آپ دنیا کی ہر ایجاد ہر مادی و غیر مادی شے کا علم حاصل کر سکتے ہیں
آپ اس سے تیس ہزار علوم سیکھ سکتے ہیں، آپ جن و انس ،حیوانات و حشرات الارض کی تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں
یہ آپ کو گزرے ہوئے اور آیندہ سب زمانوں کی خبر دے گی
یہ آپ کو آپ کے اپنے 🔻
نفس کی معرفت عطا کرے گی
مگر آج کے دن تک آپ نے اس سے کچھ حاصل نہیں کیا ہے
اسے نبی کریم ﷺ کی برکت سے مولا علی علیہ السلام سے سمجھا
اور اعلان فرما دیا کہ دنیا کی جس شے کے متعلق چاہو مجھ سے پوچھو !
یا مولا علی علیہ السلام کی برکت سے چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور 🔻
Read 17 tweets
Jan 21
پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین ازل سے ہی مقامات ارفع پر فائز ہیں
اللہ نے سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کو تخلیق فرمایا اور امام الانبیاء مقرر کیا اور سارے جہانوں کیلئے رحمت بنایا
پھر مولا علی علیہ السلام کو تخلیق کیا اور امام الاولیاء مقرر کیا
اور پوری کائنات کا مددگار بنایا 🔻
اس کے بعد سیدہ العالمین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو تخلیق کیا اور کائنات کی تمام عورتوں کا سردار مقرر کیا
اور سارے جہانوں کی عورتوں کیلئے رحمت کا وسیلہ بنایا
پھر حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین کو تخلیق کیا اور انہیں کائنات کا سردار مقرر کیا
جنت تو محض کائنات 🔻
کا ایک حصہ ہے
پنجتن پاک کو تو اللہ نے پوری کائنات کی سرداری عطا کی ہے
اور اس پوری کائنات میں اس دنیا کی حیثیت محض ایک نقطے جتنی ہے
ان نفوسِ قدسیہ نے اس دنیا میں بہت تھوڑا وقت گزارا
ورنہ وہ ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، یہ پوری کائنات ان کے تصرف میں ہے، اسی لئے ان کی محبت فرض🔻
Read 6 tweets
Jan 21
آپ نے اکثر دکانوں اور بزنسز کے نام بزرگانِ دین کے ناموں پہ دیکھے ہوں گے
جیسے بابا فرید شوگر ملز، گنج بخش ملک شاپ، داتا انڈسٹری، بلہے شاہ کلاتھ ہاؤس، حق باہو کراکری سینٹر وغیرہ
ایسے ہی لوگ اپنے ناموں کے ساتھ اپنے سلاسل یا اماموں کے نام لکھتے ہیں
جیسا کہ قادری، رضوی، کاظمی، 🔻
چشتی، اویسی، نقشبندی اور سہروردی وغیرہ
مگر آپ نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو اپنے فرقے کا نام اپنے کاروبار یا اپنے نام کے ساتھ لکھتے نہیں دیکھا ہو گا
جیسا کہ دیوبندی ملک شاپ، وہابی بک شاپ، شیعہ جنرل سٹور، بریلوی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ وغیرہ
ایسے ہی آپ نے کسی کا نام محمد علی شیعہ ،🔻
اکرام اللہ دیوبندی، ہدایت اللہ وہابی یا غلام غوث بریلوی نہیں دیکھا ہو گا
کیوں ؟
جو نام اور نسبت یہ اپنے کاروبار کیلئے پسند نہیں کرتے، اپنے نام کیلئے پہچان نہیں بناتے
وہ نام آپ مدارس اور مساجد کو کیوں دیتے ہو ؟
اس سے تو صاف ظاہر ہے کہ آپ نے دین اسلام کو اپنے نام اور کاروبار 🔻
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(