" قرآن فہمی "
قرآن ایک کتاب ہی ہے
جیسے باقی سب کتابیں ہوتی ہیں
مگر یہ کتاب بہت خاص ہے
یہ ایک زندہ کتاب ہے، ایک معجزہ ہے اور اس میں پوری کائنات اور ہر انسان کا ڈیٹا محفوظ ہے
اس کتاب کو سمجھ کر آپ زمین و آسمان کے تمام اسرار جان سکتے ہیں
آپ نور محمد ﷺ کی تخلیق سے آخری انسان 🔻
تک کے بارے میں سب جان سکتے ہیں
آپ دنیا کی ہر ایجاد ہر مادی و غیر مادی شے کا علم حاصل کر سکتے ہیں
آپ اس سے تیس ہزار علوم سیکھ سکتے ہیں، آپ جن و انس ،حیوانات و حشرات الارض کی تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں
یہ آپ کو گزرے ہوئے اور آیندہ سب زمانوں کی خبر دے گی
یہ آپ کو آپ کے اپنے 🔻
نفس کی معرفت عطا کرے گی
مگر آج کے دن تک آپ نے اس سے کچھ حاصل نہیں کیا ہے
اسے نبی کریم ﷺ کی برکت سے مولا علی علیہ السلام سے سمجھا
اور اعلان فرما دیا کہ دنیا کی جس شے کے متعلق چاہو مجھ سے پوچھو !
یا مولا علی علیہ السلام کی برکت سے چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور 🔻
اولیائے امت تک قرآن فہمی کا فیض پہنچا
دماغ پہ بوجھ ڈالنے سے پہلے آگے پڑھ لیں، قرآن میں کائنات کی تخلیق سے خاتمے تک اور ابد الاباد تک ہر چیز لکھی ہوئی ہے
اس حوالے سے قرآن میں آٹھ آیات موجود ہیں
سورہ حج کی آیت نمبر 2٫70
سورہ فاطر ،11
سورہ قمر 52,53
الحدید، 22,23
الرعد 39,🔻
اب یہ تو کنفرم ہو گیا کہ درجہ بالا گفتگو میں کوئی شک نہیں
جب اللہ نے وضاحت سے فرما دیا کہ میں نے قرآن میں ہر چیز لکھ دی ہے
تو پھر ہمیں وہ ہر چیز لکھی نظر کیوں نہیں آتی ؟
پھر تو بلب ، ریلوے انجن،پنسلین، کمپیوٹر، انٹرنیٹ، جنگی جہاز اور کروز شپ وغیر ہمیں ایجاد کرنے چاہیے تھے یہ 🔻
مگر ان لوگوں نے ایجاد کیا کہ جو مسلمان نہیں ہیں
مگر سب انہوں نے ایجاد نہیں کیا
بنیاد مسلمانوں نے ہی رکھی
کن مسلمانوں نے ؟
جو قرآن سمجھتے تھے
جو قرآن میں غور و خوض کرتے تھے
تمام جدید ایجادات کی بنیاد انہوں نے ہی رکھی
پھر ملا ازم کی جہالت آ گئی
اور قرآن صرف فتووں اور ثواب کیلئے 🔻
استعمال ہونا شروع ہو گیا
اور تا حال قرآن کا مس یوز جاری ہے
آپ نے کبھی اس پہ ہی غور کیوں نہ کیا کہ اللہ ہر چوتھی آیت میں قرآن میں غور و فکر کا حکم کیوں دیتا ہے ؟
اللہ کیوں فرماتا ہے کہ فلاں بات میں عقل مندوں کیلئے نشانیاں ہیں ؟
مطلب کیا قرآن پڑھنے والے سب عقل مند نہیں ہیں ؟
اب اللہ کے فرمان سے تو یہی لگتا ہے کہ سب عقل مند نہیں ہیں
اس نے عقل والوں کی کلاس ہی الگ رکھی ہے
جو قرآن پڑھتی ہے اور پھر اس میں غور و فکر کرتی ہے اور پھر اس سے علوم اخذ کر کے انہیں انسانیت کیلئے شائع کرتی ہے
کیا آپ کو کوئی مولوی بتا سکتا ہے کہ قرآن کی کن آیات سے کیمسٹری کا علم🔻
اخذ کیا گیا ؟
کون سی آیات ہیں جو بائیولوجی کے متعلق ہیں ؟
کتنی آیات ہیں کہ جن کا تعلق ریاضی اور فلکیات سے ہے ؟
علم ہندسہ اور موسیقی کون سی آیات میں چھپا ہے ؟
کون سی آیات ہیں جو اس کائنات کے راز کھولتی ہیں ؟
کبھی جانا ؟
کبھی کوشش کی ؟
کبھی غور کیا ؟
نہیں بالکل نہیں
بس کسی فوتگی🔻
پہ ثواب کیلئے پڑھ لیا
پریشانی آئی تو قرآن خوانی کروا لی
یا لفظ گن کر پڑھے کہ اب اتنی نیکیاں مل گئیں اور قرآن بند !
اولیاء کرام پوری پوری رات کیا قرآن ثواب کیلئے پڑھتے تھے ؟
علامہ اقبال قرآن پڑھ کر کیوں روتے تھے ؟
کیونکہ وہ اس میں تفکر کرتے تھے
انہیں بات سمجھ آتی تھی
وہ اللہ 🔻
کی ذات کی ہیبت اپنے دلوں پہ اترتی محسوس کرتے تھے
اور ہم قرآن سے کیا کام لیتے ہیں ؟
فلاں کافر ہے
فلاں مشرک ہے
فلاں بدعتی ہے
خدا کی قسم !
یہ لوگ قرآن کا الف بھی نہیں جانتے
اور سب سے بڑی بدبختی یہ ہے کہ قرآن کے ذریعے صاحب قرآن یعنی نبی کریم ﷺ کے علم و ذات پر سوال اٹھانا
حد ہے 🔻
بھوتنی دیو !
تسیں پاگل ہو ؟
قرآن تو سمجھ آیا نہیں
اور جس پر قرآن نازل ہوا
وہ سمجھ آ گیا ؟؟
ان ملاؤں کی عقل ماری گئی ہے
یہاں اپنا آپ سمجھنا ہو تو زندگی خرچ ہو جاتی ہے
پھر اولیا اللہ ہیں
پھر مولا علی علیہ السلام ہیں
پھر نبی کریم ﷺ ہیں
اتنی جرات تو کسی نبی میں نہیں ہے کہ وہ 🔻
پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں بات کرے یا سوال اٹھائے ؟
تو پھر اتنی جہالت کیوں ہے ؟
صرف اس لئے کہ قرآن کا فہم نہیں ہے
قرآن فہمی تو خیر بہت دور کی بات ہے
قرآن کا معروضی علم بھی نہیں ہے
یعنی کہ کون سی آیت کب ،کیوں اور کہاں اتری !
مقصد کیا تھا
مضمون کیا ہے ؟
کچھ پتہ 🔻
نہیں ہے
بس منہ اٹھا کے شروع ہو جاتے ہیں
بتوں والی آیات اللہ کے ولیوں پہ چسپاں کر دیتے ہیں
آپ نے کبھی اس پہ غور کیا کہ اللہ فرماتا ہے کہ یہ سارا قرآن پہلے ہی لوح محفوظ پہ لکھا ہوا تھا
ہم نے تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا
اب اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں
کہ قرآن کے نزول کے دوران 🔻
جو کچھ بھی وقوع پذیر ہوا
وہ سب پہلے سے طے تھا ؟
یعنی ہم سورہ انفال پڑھیں
اور پھر جنگ بدر کے واقعات دیکھیں
پھر اس پہ غور کریں
اور پھر اسی طرح پورے قرآن پہ غور کریں تو بات کہاں جائے گی ؟
اور کیا کیا سمجھ آئے گا ؟
حاصل کلام یہ کہ قرآن میں سب کچھ لکھا ہے
مگر سب کچھ واضح نہیں لکھا🔻
ہے ۔ اگر آپ عقل مند ہیں تو اس میں آپ کیلئے نشانیاں ہیں
اگر عقل مند نہیں ہیں تو کسی عقل مند سے پوچھ لیں
مگر یاد رکھیں !
پیشہ ور ملا ہر گز عقل مند نہیں ہیں
قرآن سمجھنے کیلئے پنجتن پاک کی مودت پہلی شرط ہے
اس کے بغیر قران سمجھ آنا ممکن ہی نہیں ہے
اپنی زندگی کو بامقصد بنائیں ، قرآن🔻
سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں
یہ بھی یاد رہے کہ قرآن پڑھنے کا نہیں
سیکھنے کا حکم ہے
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید !!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Jan 23
" مقدس امانتیں "
مقدس امانتیں کیا ہیں ؟
اور کیوں مقدس ہیں ؟
ایک عام چیز کسی مقدس ہستی کے استعمال میں آنے کے بعد مقدس کیوں ہو جاتی ہے ؟
مثلاً صفا مروہ کی پہاڑیاں کروڑوں سالوں سے موجود تھیں
مگر جناب حاجرہ سلام اللہ علیہا کی برکت سے اللہ کی نشانیاں قرار پائیں
کیوں ؟
محض سات مرتبہ🔻
بی بی حاجرہ کے پاؤں ان پہاڑیوں کو چھوئے اور ان کی قسمت بدل گئی ؟
اور قیامت تک کیلئے یہ معزز قرار پائیں ؟
جس جگہ جناب ابراہیم علیہ السلام نے کھڑے ہو کر کعبے کی بنیاد رکھی
اللہ نے فرمایا اس جگہ کو سجدہ گاہ بناؤ ؟
یعنی جہاں ابراہیم کے پاؤں تھے
وہاں پہ اللہ کو سجدہ کرو ؟
مگر یہ 🔻
سب باتیں عقل مندوں کیلئے ہیں
ان پہ بعد میں غور کریں گے پہلے ذرا آگے مقدس امانتوں کا ذکر کر لیں
مقدس امانتوں میں سب سے پہلی چیز "تابوت سکینہ" ہے
یہ آدم علیہ السلام کی کا صندوق تھا
کو نسل در نسل انبیا کو آگے منتقل ہوتا آیا اور بنی اسرائیل کے پاس آن پہنچا
اس میں ہے کیا ؟
اس میں🔻
Read 20 tweets
Jan 22
علم لغت، تجوید، صرف ،نحو عربی گرامر کی بنیاد ہیں
ان کے بغیر قران سمجھنا ممکن نہیں ہے
اور امت مسلمہ کیلئے یہ سب علوم مولا علی علیہ السلام نے تصنیف کئے
سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :
"علی قرآن کے ساتھ اور قرآن علی کے ساتھ ہے 🔻
،دونوں جدا نہ ہوں گے حتی کہ اکٹھے حوض کوثر پر میرے پاس آئیں گے"
(المستدرک،المعجم الاوسط، المعجم الصغیر،تاریخ دمشق، مجمع البحرین)

آنا مدینۃ العلم و علی بابھا کی تفسیر میں امام عبدالرحمن النسائی فرماتے ہیں کہ حضرت علی علیہ السلام خصوصاً اس علم کا دروازہ ہیں جو ہدایت پر مبنی ہے 🔻
لہذا جس شخص کا قلب محبت علی علیہ السلام سے خالی ہو وہ صحابی ہو یا غیر صحابی اس کا علم ہدایت سے محروم رہنا یقینی ہے
اسی لئے حجتہ الوداع کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے تمام اہل اسلام کو فرمایا تھا :
" میں تم میں دو بھاری چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ان میں سے ہر ایک دوسری سے بڑی ہے 🔻
Read 9 tweets
Jan 22
" جنت کے جملہ حقوق "
ہمارے ہاں چھوٹی بڑی کل ملا کر دو سو کے قریب مذہبی جماعتیں، تنظیمیں، گروہ اور فرقے ہیں
ان سب میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں کوئی بات مشترک نہیں ہے
سب کے حال حلیے اور حالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں
پگڑیوں اور ٹوپیوں کے رنگ ،ڈیزائن، شلواروں کی اونچائی اور داڑھی 🔻
کی لمبائی سب کی اپنی اپنی طے کردہ ہے، مسجدیں مدرسے تو خیر وکھرے وکھرے ہیں ہی، جلسے ،جلوس اور تہوار بھی اپنے اپنے ہیں
ایک کیلئے میلاد شرک ہے
تو دوسرے کیلئے عین عبادت ہے
تیسرے کیلئے محرم اور گیارہویں کی نیاز زہر ہے تو چوتھے کیک امرت ہے
پانچویں کو اہل بیت کے ایام منانا بدعت لگتا 🔻
ہے تو صحابہ کے ایام پہ عام تعطیل کا مطالبہ عین اسلام ہے
ان سب کے ہاں مگر ایک چیز بڑی دلچسپ ہے
وہ ہے جنت اور جہنم کی ٹکٹیں بانٹنا !!
ہر فرقے کا مولوی دوسرے فرقے کو جہنمی اور خود کو جنتی سمجھتا ہے
اور صرف سمجھتا نہیں ہے
اس کا روز اعلان بھی کرتا ہے
ایک فرقے کا مولوی دوسرے کی شرک 🔻
Read 18 tweets
Jan 21
پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین ازل سے ہی مقامات ارفع پر فائز ہیں
اللہ نے سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کو تخلیق فرمایا اور امام الانبیاء مقرر کیا اور سارے جہانوں کیلئے رحمت بنایا
پھر مولا علی علیہ السلام کو تخلیق کیا اور امام الاولیاء مقرر کیا
اور پوری کائنات کا مددگار بنایا 🔻
اس کے بعد سیدہ العالمین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو تخلیق کیا اور کائنات کی تمام عورتوں کا سردار مقرر کیا
اور سارے جہانوں کی عورتوں کیلئے رحمت کا وسیلہ بنایا
پھر حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین کو تخلیق کیا اور انہیں کائنات کا سردار مقرر کیا
جنت تو محض کائنات 🔻
کا ایک حصہ ہے
پنجتن پاک کو تو اللہ نے پوری کائنات کی سرداری عطا کی ہے
اور اس پوری کائنات میں اس دنیا کی حیثیت محض ایک نقطے جتنی ہے
ان نفوسِ قدسیہ نے اس دنیا میں بہت تھوڑا وقت گزارا
ورنہ وہ ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، یہ پوری کائنات ان کے تصرف میں ہے، اسی لئے ان کی محبت فرض🔻
Read 6 tweets
Jan 21
" خسارے والے "
سورہ کہف کے آخر میں اللہ فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ خسارے میں وہ ہیں کہ جن کی زندگیاں صرف دنیا حاصل کرنے کی کوشش میں گزر گئیں
اور سورہ بقرہ میں ان کی مذمت فرمائی کہ جو اللہ کی آیات کو ذلیل داموں کے بدلے میں بیچ ڈالتے ہیں
جو مذہب کو کاروبار بنا کر اس سے صرف دنیاوی 🔻
فائدے حاصل کرتے ہیں
وہ اللہ کی نظر میں سب سے زیادہ گھٹیا اور بدترین لوگ ہیں
جو آخرت کی ابدی زندگی پہ دنیا کی چند سالہ زندگی کو ترجیح دیتے ہیں
آج ایک اشتہار نظر سے گزرا
جس پہ "شان صدیق اکبر" کے حوالے سے کسی جلسے کا ذکر تھا
نیچے بڑے بڑے دبنگ مولویوں کی تصویریں لگی تھیں اور اشتہار🔻
کے اوپر جلی حروف میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے القاب لکھے تھے
توجہ سے پڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ جلسہ دراصل شان صدیق اکبر بیان کرنے کیلئے نہیں ہے ، بلکہ ایک مخالف فرقے کے عقائد کو کاؤنٹر کرنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے، دل دکھ سے بھر گیا اور ملا ازم کی عیاری اور مکاری پہ بہت🔻
Read 16 tweets
Jan 21
آپ نے اکثر دکانوں اور بزنسز کے نام بزرگانِ دین کے ناموں پہ دیکھے ہوں گے
جیسے بابا فرید شوگر ملز، گنج بخش ملک شاپ، داتا انڈسٹری، بلہے شاہ کلاتھ ہاؤس، حق باہو کراکری سینٹر وغیرہ
ایسے ہی لوگ اپنے ناموں کے ساتھ اپنے سلاسل یا اماموں کے نام لکھتے ہیں
جیسا کہ قادری، رضوی، کاظمی، 🔻
چشتی، اویسی، نقشبندی اور سہروردی وغیرہ
مگر آپ نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو اپنے فرقے کا نام اپنے کاروبار یا اپنے نام کے ساتھ لکھتے نہیں دیکھا ہو گا
جیسا کہ دیوبندی ملک شاپ، وہابی بک شاپ، شیعہ جنرل سٹور، بریلوی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ وغیرہ
ایسے ہی آپ نے کسی کا نام محمد علی شیعہ ،🔻
اکرام اللہ دیوبندی، ہدایت اللہ وہابی یا غلام غوث بریلوی نہیں دیکھا ہو گا
کیوں ؟
جو نام اور نسبت یہ اپنے کاروبار کیلئے پسند نہیں کرتے، اپنے نام کیلئے پہچان نہیں بناتے
وہ نام آپ مدارس اور مساجد کو کیوں دیتے ہو ؟
اس سے تو صاف ظاہر ہے کہ آپ نے دین اسلام کو اپنے نام اور کاروبار 🔻
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(