Discover and read the best of Twitter Threads about #quranicreflections

Most recents (5)

ہمارے نبی اور ہمارا رویہ
سوره نور مدنی سوره جو معاشرتی رویوں اور سماجی ماحول کو بہتر کرنے کے بارے میں ہے. اس سوره میں مدنی دور میں منافقین مدینہ اور کچھ اور لوگوں کی طرف سے کچھ خواتین و اصحاب پر زنا کے بہتان لگانے کا واقعہ کا ذکر ہے.
#QuranicReflections #QuranicReflection
یہ الزام سراسرجھوٹ اوربہتان پرمبنی تھالیکن چسکا یادیگر وجوہات کی بنیاد پر بستی میں پھیل گیااورلوگ اس پرباتیں کرنے لگ گئے.لیکن الله جس طرح کاایک اسلامی معاشرہ چاہتےہیں یہ اسکےسراسرخلاف تھاکہ لوگوں کی عزتیں اور انکاکردار جھوٹےالزامات کی وجہ سےگہنایاجائےاورایک بےقصور کوبدنام کیاجائے
اس لئےجب الله نےاس واقعہ کی تنبیہ کی تو جھوٹ پھیلانےوالوں کوتوجھوٹا کہا ہی لیکن ساتھ ہی عام لوگوں کوجواس الزام کے سامع تھےانکو بھی کچھ باتیں بیان کیں جن میں یہ تھاکہ سب سےپہلے بغیرشواہد کےالزامات پرنیک گمان کیوں نہیں کیا؟ دوسری بات یہ فرمائی کہ یہ کیوں نہیں کہاکہ یہ صریح بہتان ہے
Read 11 tweets
نزول مسیح اور غامدی صاحب کا نکتہ نظر
حال ہی میں غامدی صاحب کے لیکچر سیریز میں ٧ نششتوں پر مشتمل نزول مسیح پر ایک ویڈیو سیریز یوٹیوب پر ملی جس کو دیکھنے کا موقعہ ملا اور جس میں انھوں نے نزول مسیح کے حوالے سے اپنی رائے دی. اس رائے کو اختصار سے بیان کیا جا رہا ہے
#QuranicReflections
نزول مسیح کے نظریہ کے حوالے سے انھوں نے متعدد دلیلیں دی ہیں. اگرچہ انھوں نے روایات سے آغاز کیا ہے لیکن میں ان کی قرآن سےدیے گئے نکتوں کو پہلے رکھوں گا. حضرت عیسیٰ (ع) کا ذکر متعدد سورتوں میں موجود ہے اور سوره مائدہ میں الله اور حضرت عیسیٰ (ع) کا قیامت کے دن کا مکالمہ بھی درج ہے
یہ آیات ١١٦ سے١١٩ تک میں آیا. جس میں الله قیامت کےدن حضرت عیسیٰ(ع)سےپوچھیں گےکہ کیاتم نےلوگوں کوکہاتھاکہ مجھےاورمیری والدہ کومعبود بنالو؟ جس پرحضرت عیسیٰ(ع) انکار کریں گے اور کہیں گے کہ مجھے کچھ حق نہیں کہ ایسا کہتا اور جو میرے دل میں بات ہے تو جانتا ہے اور بیشک تو علام الغیوب ہے Image
Read 22 tweets
سوره حجرات، شان نزول، میڈیاوار
سوره الحجرات قرآن کی بہت ہی چھوٹی، جامع اورایک عام مسلمان کی انفرادی اور ایک اسلامی معاشرے کےاجتماعی کردار کےلئےانتہائی اہم سورت ہے.لیکن قرآن کے ذریعہ میڈیا وار کرنے والوں نے اس سورت کو بھی نہیں بخشا.
#QuranicReflections #Surah @realrazidada
سورت کاآغاز ہی مسلمانوں کویہ حکم دےکرہو رہاہےکہ الله اورنبی کریم کےاحکامات سےپیش قدمی نہ کرو اوراپنی آوازوں کو نبی کی آواز سےپست رکھوکہ کہیں تمھارےاعمال ضائع نہ ہوجائیں.آگےپھرسورت مسلمانوں کوسماجی بیماریوں سےمنع کر رہی ہےکہ ایک دوسرےکو برےناموں سےنہ پکارو. تجسس نہ کرو.غیبت نہ کرو
تو اس کی آیت ٦ میں ایک اہم بات ائی کہ اگر کوئی فاسق تمھارے پاس خبر لائے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو. اب اس آیت کے ساتھ ایک واقعہ/شان نزول اکثر تفسیروں میں ملتا ہے جس کی رو سے حضرت ولید بن عقبہ کو فاسق قرار دیا جاتا ہے. ان میں سے کچھ تفسیروں کے حوالے دیکھے جا سکتے ہیں
Read 14 tweets
حضرت زکریا کی دعا اور حضرت عیسیٰ کا شجرہ
قرآن بنیادی طور پر ہدایت کی کتاب ہےتو اس کی سورتیں کسی مرکزی نکتہ پر بحث کرتی ہیں اوراس سورت میں اگرکسی پرانی قوم یا نبی کاقصہ آتا ہےتو اس کا اتنا حصہ ہی بیان کیاجاتا ہےجو اس مرکزی نکتہ کوتقویت بخشے.
#QuranicReflection #QuranicReflections
اس لئےاگر آپ کو کسی پرانے قصہ کو سمجھنا ہے تو اس کے مختلف سورتوں میں آئے حصوں کو جمع کر کے غور کرنا ہو گا
قرآن بنی اسرائیل کا تذکرہ سب سے زیادہ کرتا ہے. اس تذکرہ کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ نبی کریم(ص) کی بعثت سے پہلی بنی اسرائیل ہی الله کے پیغام کو دنیا کے سامنے لے جانے کی پابند تھے
جس کو وہ احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے سکے کیونکہ بنی اسرائیل انتہائی نسل پرست قوم تھی اور انھوں نے الله کے پیغام کو بھی اپنے تک محدود کرلیا۔
ان کی نسل پرستی کی مثال قرآن ان الفاظ میں دیتا ہے. "جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے اس پر ایمان لاؤ، تو وہ کہتے ہیں
Read 20 tweets
قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے یا ہمارے ایمان کے ٹکڑے
سوره الحجر مکی دور کی سورت ہے جس کا آغاز قرآن پاک کی عظمت سے ہوتا ہے. اس سورت کی ٩١ اور ٩٢ آیات میں الله تعالیٰ فرماتے ہیں جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ہے(٩١) پھر تیرے رب کی قسم ہے البتہ ہم ان سب سے سوال کریں گے (٩٢)
#QuranicReflections
اگرچہ اس سوره کے اولین مخاطبین تو بیشک کفار مکہ ہی ہیں لیکن قرآن آفاقی ہے اور اس کا آج کے دور میں کیا مطلب ہے یہ بہت اہم سوال ہے. اور اگر اس کا مطلب صرف اسی دور کے لوگوں کے لئے ہوتا تو اس کو پھر قرآن میں کیوں شامل کیا گیا؟ یہ سوالات تھوڑا سا غور و فکر مانگتے ہیں.
اس سورت کےآغاز میں ہی الله نےفرمادیاکہ یہ آیتیں روشن کتاب اورقرآن کی ہیں. اوراگلی آیت کہتی ہےکہ کافر بڑی حسرت کریں گےکہ کاش وہ مسلمان ہوتے.کافر کاترجمہ انکار کرنےوالا ہےاور معمول میں اس سےالله اوراسلام سےانکار کرنےوالےمراد ہوتےہیں لیکن یہاں یہ بھی کہاجاسکتا ہےجس نےقرآن کاانکارکیا
Read 21 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!