کہانی ہم سب کی

(عربی سے ترجمہ)

میں نے خواہش کی میں شادی کروں،
اور میں نے شادی کر بھی لی،
اولاد کی نعمت سے محرومی کے باعث زندگی میں وحشت سی تھی

پھر میں نے خواہش کی میرے آنگن میں بھی پھول کھلے،
میرے گھر میں بھی بچوں کی ننھی آوازیں سنائی دیں

مجھے رب تعالی نے اولاد کی
جاری ہے 👇
نعمت سے بھی نوازا،
اب گھر کی دیواریں تنگی ء داماں کی شکایت کرنے لگیں.

پھر میں نے خواہش کی میرا اپنا گھر ہو،
اس کے ساتھ میں ایک باغیچہ ہو،
کچھ عرصہ بعد میرے پاس گھر بھی تھا اور باغیچہ بھی مگر اولاد بڑی ہوچکی تھی

پھر میں نے خواہش کی بچوں کی شادیاں کروں
میں اس فریضے سے
جاری ہے 👇
بھی سبکدوش ہوا
مگر اب مشقت بھرے کام اور جاب سے تھک گیا تھا
پھر میں نے خواہش کی ریٹائرمنٹ لیکر باقی زندگی آرام کروں
میں نے ریٹائرمنٹ لی
بچے شادیاں کرکے اپنے گھر بسا چکے تھے میں تنہا ہوچکا تھا بالکل اسی طرح جب میں یونیورسٹی اور سٹوڈنٹ لائف سے فارغ ہوا تھا مگر فرق یہ تھا
جاری ہے 👇
تب میں زندگی کی طرف بڑھ رہا تھا اور اب واپس لوٹ رہا تھا

لیکن خواہشات تھی کہ ختم نہیں ہو رہی تھیں.

پھر میں نے خواہش کی قرآن مجید حفظ کروں
لیکن میرا قوت حافظہ جواب دے چکا تھا.

پھر میں نے خواہش کی اللّٰه کے لیے روزے رکھوں مگر صحت ساتھ چھوڑ چکی تھی

پھر میں نے خواہش کی
جاری ہے 👇
رات اٹھ کر تہجد پڑھوں
مگر میرے کمزور پاؤں میرے جسم کا بوجھ اٹھانے سے انکاری تھے

سچ فرمایا تھا
رسول اللّٰه صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
نے کہ
پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں کے آنے سے پہلے غنیمت سمجھو

جوانی کو بڑھاپے سے
صحت کو بیماری سے
امیری کو فقیری سے
فارغ بالی کو مصروفیت سے
جاری ہے👇
زندگی کو موت سے

یا اللّٰه
اپنے ذکر
شکر اور عبادت کی حسن بجا آوری میں ہماری مدد فرما
آمین

اے میرے مسلمان بھائی اور بہن

اگر آپ کے روزانہ کے شیڈول میں
چاشت کی دو رکعات
قرآن مجید کا کوئی رکوع
رات کی وتر
کوئی اچھی بات
کوئی صدقہ جو رب کی ناراضگی کو خوشنودی میں بدل دے
جاری ہے 👇
کوئی ایسی نیکی جو آپ اور آپ کے رب کے درمیان ہو

اگر نہیں تو........

پھر زندگی کا کیا لطف ؟ پھر کس لیے جی رہے ہیں ؟

آو روز حسرت کے آنے سے پہلے ،
بڑھاپے کا جوانی کو کھانے سے پہلے،
بیماری کا صحت کو چاٹ جانے سے قبل...
عمل کریں ،
خود کو بدلیں .!!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

11 Sep
آج کی دنیا علم کی دنیا ہے
آج کی دنیا معلومات کی دنیا ہے
آج کی دنیا شعور کی دنیا ہے
آج کی دنیا آگہی کی دنیا ہے
اس علم اور شعور نے انسان کو زمین کی سرحدوں سے آگے بڑھا دیا
اتنا آگے کہ
وہ مریخ تک پر قبضہ جمانے کے قابل ہوگیا میڈیا نے زمین کے چپے چپے کی معلومات اس کی جھولی
جاری ہے 👇
میں بھر دیں
پل پل کی خبریں اسے ملنے لگیں
انسان نے اسے
”انفرمیشن ایج“
کا نام دیا

انفرمیشن ایج میں
انفرمیشن کی لا محدود اور لاتعداد
بہتات نے انسان کو بہت سی ضروری اور بے شمار غیر ضروری معلومات سے بھی آگاہ کردیا،
آج کا کم سن بچہ بھی ایسی بہت سی معلومات رکھتا ہے جو فطری
جاری ہے 👇
اور نفسیاتی اعتبار سے اس کی آئندہ زندگی اور اُس کی ذہنی اورجسمانی صلاحیتوں کے لیے خطرناک ہوسکتی ہیں
لیکن اُسے یہ معلومات فراہم کی جارہی ہیں اور اُس کے والدین اور اُس کے اساتذہ کو اس بات کی فکر ہی نہیں کہ اُن کے بچوں کو ملنے والی انفرمیشن ان کے لیے مفید ہے یا خطرناک ؟
جاری ہے 👇
Read 14 tweets
9 Sep
جناح سچا تھا

ایزی چئیر سے سر ٹکا کر آنکھیں بند کریں اور چند منٹ کے لئے خود کو ایک بھارتی مسلمان سمجھ کر دیکھیں تو اندازہ ہوا کہ جناح کتنا سچا تھا،

اُس نے کہا ہندوستانی ایک نہیں دو قومیں ہیں،
اندازہ تب ہوا جب مسلمان نے ایک ہندو ہوٹل والے سے پیسے دیکر کھانا مانگا تو
جاری ہے 👇
اس نے لکڑی کے الگ چمچ سے کھانا ڈال کر دیا کہ اُس کا دوسرا چمچ بھرشٹ نا ہوجائے

جناح نے کہا یہ ناگزیر ہے
کہ
ہندو انڈیا اور مسلم انڈیا علیحدہ ہوں
ورنہ فسادات ہوتے رہیں گے،
وہ سچا نکلا جن مسلمان ریاستوں نے ہندو انڈیا سے نکلنے کی کوشش نا کی آج ان میں مسلمانوں کی آبادی
جاری ہے 👇
بدتجرید کم ہوتی جا رہی ہیں
انکی آزادیاں صلب ہوگئی
انکی عبادتوں پہ پابندیاں
مسجدیں مسمار ہوئی
رام مندر بننا شروع ہوگئے
گائے کا گوشت حرام ہوا
داڑھی رکھنا جرم ہوا
اُن پہ
افسپا
رولٹ
پوڈا
ٹاڈا
سمیت درجنوں کالے قانون بنا کر ان کو ہراساں کیا جاتا ہے،

آپ جانتے بھی ہیں؟
کہ
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
8 Sep
یاسر حسین
پاکستانی فلاپ اداکار ہیں،
یہ فلاپ فلموں کے رائٹر ہیں،
ان کی ٹوٹل
اچیومنٹ
إقرا عزیز سے شادی ہے.

یہ وہی 'چ' ہے جس نے پاکستان میں
اعلانیہ بغیر نکاح کے رہنے کے کلچر کو عام کرنے کی کوشش کی،

یہ لنگور متعدد بار ترک ڈرامہ ارطغرل
پر سطحی قسم کی تنقید کرچکا ہے
لیکن
جاری ہے 👇
اب کی بار حد کر دی اور ارطغرل کو بین الاقوامی کچرا قرار دے دیا،

اِس کی دیکھا دیکھی پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا
ریجیکٹڈ طبقہ
پھر سے اپنی توپوں کا رخ ارطغرل کی طرف کئے ہوئے ہیں،

کسی فلم اور ڈرامہ سے متعلق فیصلہ
اس کے دیکھنے والے کرتے ہیں،
ارطغرل کی پہلی قسط کو
جاری ہے 👇
ریلیز ہونے کے بعد صرف پندرہ دنوں میں 16 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا تھا.

اس ڈرامہ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،

ارطغرل ڈرامہ کے خلاف تنقید کی نئی لہر کا سبب یہ بھی ہے کہ ڈرامہ ارطغرل کے مرکزی کردار
انگین آلتان دوزیاتان
پاکستانی نامور رئیل اسٹیٹ بلیو ورلڈ سٹی
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
6 Sep
اجامو ایک غریب شخص کا اکلوتا بیٹا تھا
17 سال کی عمر میں قتل کا الزام لگا اور عمر قید کی سزا ہوئی

40 سال جیل میں کاٹنے کے بعد ایک دن اجامو کو عدالت نے یہ کہتے ہوئے بری کر دیا کہ یہ بیگناہ ہے

اجامو کمرہ عدالت میں جج کے سامنے بیٹھا تھا حکومت نے
ان کے آگے ایک خالی ورقہ
جاری ہے 👇
رکھا اور ان سے کہہ دیا کہ اُن
40 سالوں کے بدلے اس کاغذ پر جتنی چاہیں رقم لکھ دیں حکومت آپ کو فوری ادا کرے گی

جانتے ہیں اجامو نے کیا لکھا ؟

اجامو نے صرف ایک جملہ لکھا کہ
"جج صاحب اس قانون پر نظر ثانی کیجئے" تاکہ کسی اور اجامو کی زندگی کے قیمتی 40 سال ضائع نہ ہوں
جاری ہے 👇
اس کے بعد وہ رو پڑے اسکے ساتھ کمرہ عدالت میں موجود حاضرین کی آنکھیں بھی اشکبار تھی

یہ کمرہ عدالت میں اسی لمحے کی تصویر ہے جب اجامو کے ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا

ہمارے ہاں کتنے ہی اجامو ہیں جو جیل میں زندگی گزار کر وہی مرتے ہیں وہی کہیں دفن ہوتے ہیں اور اس کے کئی سال بعد
جاری ہے 👇
Read 7 tweets
4 Sep
حضرت خالد ؓ بن ولید
ایک مثالی سپہ سالار

خالد بن ولید حضرت عمر کے قرابت دار اور بچپن کے دوست تھے۔
حضرت خالد بن ولید ؓ کا تعلق قریش کے ایک نمایاں خانوادے سے تھا
ابتدا ہی سے ان کی شناخت ایک جرأت مند اور زیرک سپاہی کی تھی

قبول اسلام سے قبل مسلمانوں کے خلاف میدان اُحد میں
جاری ہے👇
وہ قریش کے گھڑ سواروں کے دو دستوں میں سے ایک کی سربراہی کر رہے تھے
جب کہ دوسرا دستہ عکرمہ کی سربراہی میں تھا
اُحد میں جب لشکر اسلام کے تابڑ توڑ حملے کے سامنے قریش کی پیادہ فوج کے
قدم اکھڑ رہے تھے تو خالد دور سے میدان کا جائزہ لے رہے تھے اور موقعے کی تلاش میں تھے
جاری ہے 👇
اُسی وقت اس جنگی حکمت کار کی
نگاہوں نے دیکھا کہ عقب میں گھاٹی سے مسلمانوں کے تیر انداز میدان میں اپنی برتری دیکھتے ہوئے اپنی پوزیشن چھوڑ گئے ہیں نبیﷺ نے ان تیر اندازوں کو اس مقام پر
جمے رہنے کی تاکید کی تھی لیکن یہاں موجود چند تیر اندازوں کے علاوہ دیگر اس فرمان سے
جاری ہے 👇
Read 20 tweets
31 Aug
ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ
نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وسلم
طواف فرما رہے تھے
ایک اعرابی کو اپنے آگے طواف کرتے ہوئے پایا جس کی زبان پر
“یاکریم یاکریم”
کی صدا تھی
حضور اکرم نے بھی پیچھے سے
یاکریم پڑھنا شروع کردیا
وہ اعرابی رُکن یمانی کیطرف جاتا
تو پڑھتا یاکریم
پیارے نبی بھی
جاری ہے 👇
پیچھے سے پڑھتے
یاکریم
وہ اعرابی جس سمت بھی رخ کرتا
اور پڑھتا یاکریم
آپ بھی اس کی آواز سے آواز ملاتےہوئے یاکریم پڑھتے
اعرابی نے
تاجدار کائنات صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کیطرف دیکھا اور کہا کہ
اے روشن چہرے والے
اے حسین قد والے
اللّٰه کی قسم اگر آپ کا چہرہ اتنا روشن اور
جاری ہے 👇
عمدہ قد نہ ہوتا تو آپ کی شکایت
اپنے محبوب نبی کریم کی بارگاہ میں
ضرور کرتا کہ آپ میرا مذاق اڑاتے ہیں
سید دو عالم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم مسکرائے اور فرمایا کہ کیا تو اپنے نبی کو پہچانتا ہے؟
عرض کیا
نہیں
آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تم ایمان کیسے لائے؟
جاری ہے👇
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!