آج الیکشن کمشن کا وہ 4 رکنی بنچ جو یوسف رضا گیلانی کی جیت کا نوٹیفیکیشن نہ جاری کرنےکی حکومتی درخواست پر سماعت کر رہاتھا، اسے اول تو خریدوفروخت کا ہونا ثابت کرنےوالی ویڈیوز کا سینیٹ الیکشن سےکوئی تعلق ہی نہیں ملا دوسرے وہ @ECP_Pakistan جسے 8 روز پہلے ہی سپریم کورٹ نے کہا تھا
1/7
کہ وہ بیلٹ پیپر کو قابل شناخت بنائے تاکہ اپنی پارٹی کا ووٹ کسی اور کو دینے والوں تک پہنچنا ممکن ہو وہی #ECP آج حکومتی وکلاء سے یہ کہتا پایا گیا کہ آپ کی درخواست صرف ایک فریق یوسف رضا گیلانی کے خلاف کاروائی کرنے کیلیے ہے اس میں دوسرے فریق کا ذکر نہیں ہے، اگر آپ نے اپنی درخواست
2/7
قابل سماعت بنانی ہے تو اس میں پیسوں کے عوض یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے یا پیسوں کے عوض اپنے ووٹ ضائع کرنے والے 16 افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی لکھیں اور ان 16 افراد کے نام اور پیسے لینے کے ثبوت بھی دیں

۔ECP کے اس اعتراض کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ #ECP بخوبی جانتا ہے
3/7
کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بیلٹ پیپرز کو ناقابل شناخت رکھ کے اس نے پڑتال کا کوئی راستہ چھوڑا ہی نہیں جس سے یہ ثابت کیا جا سکے کہ کس نے کسے ووٹ دیا تھا اور اب کسی پر بھی اپنی پارٹی کا ووٹ کسی اور کو دینے کا الزام ثابت کرنے کا جو واحد راستہ بچا ہے وہ یہی ہے کہ اراکین اسمبلی
4/7
اپنی پارٹی کا ووٹ کسی اور کو دینے کا اعتراف جرم خود اپنے منہ سے کریں جو کسی طور بھی ممکن نہیں، اس لیے حکومت کسی دوسرے فریق کو درخواست میں شامل ہی نہیں کر پائے گی اور ہم (ECP) واحد فریق کے خلاف یکطرفہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کے خارج کر دیں گے

جبکہ اس اعتراض کی مجھے دوسری
5/7
جو وجہ سمجھ آتی ہے وہ یہ ہے کہ اگر حکومت نے کسی طرح بھی اپنے 16 لوگوں کو فریق بنا کے نامزد کر بھی دیا تو یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کا سکور عمران خان سے وزارت عظمیٰ چھین کے برابر کر لیا جائے، اس کیلیے الیکشن کمشن جونہی ان 16 افراد کی پارلیمانی رکنیت ختم کرے گا
6/7
اسی وقت اپوزیشن #IK کے خلاف #تحریک_عدم_اعتماد لا کے اسے اپنی اکثریت ثابت کرنے کا کہے گی اور وہ اس کیلیے ناممکن ہو گا

۔#ECP نے حکومت کو اپنی ترمیم شدہ درخواست جمع کروانے کا وقت کل صبح تک کا دیا ہے، دیکھتے ہیں کہ حکومت #الیکشن_کمشن_کی_سیاسی_چال پر کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے؟
7/7

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰

🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @_NadeemZaidi

9 Mar
آپ عمران خان سے صدارتی نظام کا مطالبہ ایسے کیوں کرتے ہیں جیسے #صدارتی_نظام عمران خان کے اختیار میں ہو؟

صدارتی نظام صرف وزیراعظم کی مرضی سے تو کیا، اس وقت کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی %100 مشترکہ مرضی سے بھی نہیں آ سکتا، سپریم کورٹ کے حکم یا کسی عوامی ریفرینڈم سے بھی نہیں۔ 🙏
1/7
اگر آپ کو پارلیمانی صدارتی نظام ہی چاہیے تو وہ کم سے کم 2028 کے الیکشن میں کس طرح آ سکتا ہے وہ سمجھ لیں

نظام حکومت کو تبدیل کرنے کے بل کا دونوں ایوانوں سے دوتہائی اکثریت سے پاس ہونا ضروری ہے اس لیے سب سے پہلے تو اگلے الیکشن میں عمران خان کا خود قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت
2/7
سے پہنچنا ضروری ہے، پھر 2024 میں سینیٹ میں بھی عمران خان کی اکثریت کا دوتہائی تک پہنچنا ضروری ہے، اس کے بعد ہی قومی اسمبلی میں موجودہ #پارلیمانی_جمہوری_نظام کو #پارلیمانی_صدارتی_نظام سے بدلنے کا بل پیش کیا جانا کارآمد ہو گا

اب دوسری اور اہم بات یہ بھی سمجھیں کہ #نظام_حکومت
3/7
Read 8 tweets
8 Mar
الیکشن کمشن نے #NA75 کے ضمنی الیکشن اور یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن میں جس دیدہ دلیری سے اپنے 2 مختلف چہرے دکھائے ہیں انہیں دیکھ کے تو یوں لگتا ہے جیسے @ECP_Pakistan کسی قانون، ضابطے یا آئین کے ماتحت ادارے کا نام نہیں بلکہ کسی ایسی بادشاہت کا نام ہے جس نے پورے ملک کو فتح
1/25
کر رکھا ہے اور آئین، قانون یا ضابطوں جیسی چیزوں سے رجوع کرنا یا نہ کرنا اس کا صوابدیدی اختیار ہے، یعنی رجوع کر لیا تو ٹھیک، نہ کیا تو بھی ٹھیک

ان دونوں الیکشنوں میں پیش آنے والے مختلف حالات و واقعات اور ان پر #ECP کے اپنے ردعمل نے نہ صرف اس سے منصوب غیر جانبداری کا بچا کھچا
2/25
بھرم بھی ختم کر دیا بلکہ اس کے سر سے پاوں تک کے جانبدارانہ کردار کو بھی برہنہ کر کے اونٹ پر بٹھا دیا، لیکن اس سب کے باوجود حیران کن امر یہ ہے کہ اس کے چہرے پر اپنے کسی کیے کی نہ کوئی ندامت نظر آتی ہے اور نہ ہی کوئی ڈر خوف، الٹا وزیراعظم کے شکوہ کرنے پر#ECP جواباً مزید ٹیڑھا
3/25
Read 25 tweets
7 Mar
🔸نوازشریف کی جانب سے ایک ہی وقت میں جاری کی گئی متضاد خبروں کی لوٹ سیل 🤦‍♂️😂👇

🔸نوازشریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا
🔸ن لیگ کے کارکنوں کو تیاری کا حکم دے دیا گیا
🔸نوازشریف چاہتے ہیں کہ وہ PDM کے دوسرے لونگ مارچ کے وقت پاکستان میں موجود ہوں

1/5
🔸نوازشریف نے ن لیگی راہنماوں سے رائے طلب کر لی کہ یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد PDM کے لونگ مارچ کے وقت اسے پاکستان میں ہونا چاہیے یا نہیں؟

🔸پارٹی راہنماوں کی تجاویز کو نوازشریف اپنی پارٹی کے اجلاس میں پیش کر کے پارٹی کا فیصلہ لیں گے اور

2/5
اس کے مطابق پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کریں گے

🔸پارٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کو نوازشریف PDM کی دیگر جماعتوں کے سربراہان کے سامنے پیش کر کے ان کی رائے لیں گگے اور اس رائے کی بنیاد پر واپس آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کریں گے

3/5
Read 5 tweets
4 Mar
آج الحمدللہ سینیٹ میں #PTI کی وہی اکثریت ہےجس کا تخمینہ پہلےسے لگایاجا چکاتھا، چیئرمین سینیٹ کسی اور کاکیوں آئےگا؟

اسلام آباد کی ایک سیٹ ہار کےہم نےپختونخوا اور بلوچستان میں 1-1 اضافی سیٹ بھی لی ہے، ہمارےٹوٹل میں ایک سیٹ بھی کم نہیں ہوئی

مزیدیہ کہ زرداری نے چونکہ اپنا سارا
1/4
زور اور پیسہ صرف یوسف رضاگیلانی کےپیچھے لگایاہوا تھااس لیےوہ اس فتح کو میڈیا کےاشتراک سےمنا بھی رہاہے اورعام عوام کو یہ تاثرمل رہاہے جیسے #PTI سب ہی کچھ ہارچکی ہے

زرداری اینڈ کمپنی کا یہ جشن بھی حقیقتاً حکومت کےکچھ ووٹ چوری کرنےکی خوشی میں ہے

اگر ہم اسلام آباد کی وہ سیٹ
2/4
ہارنے پر مایوس ہونےیا غصہ کرنےکی بجائے تحمل سےاس سےنکلنے والے #خیرکےپہلو پر غورکریں تو یقین مانیں اس کےسامنے ایک سیٹ کی قیمت کچھ بھی نہیں

اول تو یہ کہ کل وہ سیٹ ہارتےہی عمران خان نے #اعتمادکاووٹ لینےکا جو اعلان کیاتھا وہ اعلان ہی اتنابڑا #ماسٹرسٹروک ثابت ہوا کہ اس نے اس سیٹ
3/4
Read 4 tweets
24 Feb
لوٹ کے #بدّو گھر کو آئے

2019 میں پاکستان آ کے #IK سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے وعدے کرنے کے بعد امریکی حکم پر اپنے تمام وعدوں سے پھرنے اور اپنے دیے ہوئے معمولی پیسے تک کسی بنیئے کی طرح واپس لینے والے #MBS کو ایک بار پھر پاکستان کی ضرورت پڑ گئی
1/12
arabnews.com/node/1812721/b…
تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ سعودی عرب کا امریکہ میں واحد سہارا ٹرمپ ہی تھا جو محمد بن سلمان کے ہر جائز ناجائز میں اس کا ساتھ دے رہا تھا۔ ٹرمپ کے جاتے ہی آنے والے نئے امریکی صدر نے MBS کے خلاف جمال خشوگجی کے قتل کا معاملہ تو اٹھایا ہی تھا، اوپر سے نئی کاروائی یہ ہوئی کہ
2/12
رائل سعودی ایئر فورس کا جو زیرتربیت پائلٹ 6 دسمبر 2019 کو دوران تربیت فلوریڈا کے نیول ایئر اسٹیشن پر فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو قتل اور 13 کو شدید زخمی کرنے پر امریکی فوجیوں کی جوابی فائرنگ میں موقعے پر ہی مارا گیا تھا اس کی حال ہی میں مکمل ہونے
3/12
nytimes.com/2019/12/06/us/…
Read 12 tweets
24 Feb
#براڈشیٹ نے پاکستان کےخلاف حرجانے کا کیس جیتنےپر برطانوی عدالت سے پاکستان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس دینے کا مطالبہ کیا تو برطانوی عدالت نے ایک نوٹس ایون فیلڈ کے پتے پر بھی بھیج دیا جس پر #نوازشریف نے براڈشیٹ کے مطالبے کی مخالفت کیلیے ایک وکیل کی خدمات حاصل کر لیں لیکن اس وکیل کو
1/4
کسی ایک سماعت پر بھی پیش ہونے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ براڈشیٹ کو پاکستانی ہائی کمشن کے ایک بنک اکاونٹ میں وہ پیسے نظر آ گئے تھے جن سے اس کی وصولی ہو جانی تھی، اس لیے براڈشیٹ نے عدالت میں دوبارہ درخواست دے کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی بجائے وہ بنک اکاونٹ اٹیچ کروا لیا، جس پر
2/4
نوازشریف نے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے براڈشیٹ سے اس وکیل کے اخراجات مانگ لیے جس نے عدالت میں ابھی صرف اپنا وکالت نامہ ہی جمع کروایا تھا اور شاید اس نے اس کے عوض نوازشریف سے ایک پاونڈ بھی نہ لیا ہو لیکن نوازشریف نے براڈشیٹ سے منہ پھاڑ کے اس وکیل کے نام پر 20 ہزار پاونڈ مانگ
3/4
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!