لوٹ کے #بدّو گھر کو آئے

2019 میں پاکستان آ کے #IK سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے وعدے کرنے کے بعد امریکی حکم پر اپنے تمام وعدوں سے پھرنے اور اپنے دیے ہوئے معمولی پیسے تک کسی بنیئے کی طرح واپس لینے والے #MBS کو ایک بار پھر پاکستان کی ضرورت پڑ گئی
1/12
arabnews.com/node/1812721/b…
تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ سعودی عرب کا امریکہ میں واحد سہارا ٹرمپ ہی تھا جو محمد بن سلمان کے ہر جائز ناجائز میں اس کا ساتھ دے رہا تھا۔ ٹرمپ کے جاتے ہی آنے والے نئے امریکی صدر نے MBS کے خلاف جمال خشوگجی کے قتل کا معاملہ تو اٹھایا ہی تھا، اوپر سے نئی کاروائی یہ ہوئی کہ
2/12
رائل سعودی ایئر فورس کا جو زیرتربیت پائلٹ 6 دسمبر 2019 کو دوران تربیت فلوریڈا کے نیول ایئر اسٹیشن پر فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو قتل اور 13 کو شدید زخمی کرنے پر امریکی فوجیوں کی جوابی فائرنگ میں موقعے پر ہی مارا گیا تھا اس کی حال ہی میں مکمل ہونے
3/12
nytimes.com/2019/12/06/us/…
والی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں امریکہ نےاس حملےکی ذمہ داری القائدہ پر ڈالنےکے علاوہ ریاست سعودی عرب کو زیرتربیت پائلٹ کی سکروٹنی نہ کرنے پر اپنے جانی نقصان کا ذمہ دار قرار دیا اور مقدمات قائم کر دیے

یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کو اچانک وہ سب وعدے یاد آنے شروع ہو گئے ہیں جو اس
4/12
نے پاکستان سے کرنے کے بعد فراموش کر دیے تھے

#تجدیدعہد یا #تجدیدوفا کے پہلے مرحلے میں ہی سعودی عرب نے ضلع گوادر میں 88،000 ایکڑ پر پاکستان کے سب سے بڑے #آئل_سٹی پر کام شروع کر کے اسے اس سال کے آخر تک مکمل کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے جس میں شامل صرف #آرامکو_آئل_ریفائنری ہی
5/12
10 ارب ڈالر کے خطیر سرمائے سے بنے گی

یہاں پر سوال صرف یہ ہے کہ کیا ہم واقعی سعودی بادشاہوں کے #بخشو ہیں کہ جب ان کا جی چاہے وہ ہم سے وعدے کر کے ہمیں خوش کر دیں اور جب جی چاہے وعدے بھول جائیں؟

جب ان کا دل چاہے وہ سود پر دیے ہوئے اپنے خیرات برابر پیسے بھی اپنی آنکھیں ماتھے
6/12
پر رکھ کے ہم سے واپس لے لیں اور جب ان کا جی چاہے وہ ہمیں KSA میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو نکالنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں؟

جب ان کا مفاد اسرائیل کو تسلیم کروانے میں ہو تو وہ ہم پر اپنا زور دکھانا شروع کر دیں اور جب ان کے مفادات بھارت سے منسلک ہوں تو وہ کشمیر ہڑپ کرنے
7/12
پر مودی کو اپنا سب سے بڑا ایوارڈ دیں اور ہمیں حکمیہ بتائیں کہ ہم نے کوالالمپور کے سیمینار میں شرکت کرنی ہے کہ نہیں؟

جب ان کے مفادات پاکستان کو برباد کرنے والوں سےمنسلک ہوں تو وہ نوازشریفوں کو پاکستان کی سزا و جزا سے نکال کے لے جائیں اور نجد میں بیٹھ کے ہمیں حکم دیں کہ ہم نے
8/12
کسے گرفتار کرنا ہے اور کسے گرفتار نہیں کرنا؟

جب وہ چاہیں کرائے کی امریکی فوج کے حصار اور زعم میں امریکہ کی ہی آشیرباد سے خطے میں سب کو آنکھیں دکھانی شروع کر دیں اور جب امریکہ خود انہیں آنکھیں دکھائےتو وہ پاکستان کو اپنے غلاموں کی کوئی کالونی سمجھ کے ڈالروں کے کچھ تھیلے اٹھا
9/12
لائیں اور اپنے چند روز پرانے رویوں کو بھول کے اس سوچ سے وہ پیسہ یہاں لگانا شروع کر دیں کہ ہم بھی سب بھول چکے ہوں گے اور اگر کچھ نہیں بھی بھولے ہوں گے تو #غلاموں کی کیا اوقات کہ کچھ بولیں؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قسم با خدا اگر ہمیں زرداریوں اور شریفوں نے اس معاشی بدحالی تک نہ پہنچایا
10/12
ہوتا تو مجھے یقین ہے کہ @ImranKhanPTI جیسا خوددار اور غیور وزیراعظم ان تمام رویوں کی روشنی میں #MBS کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اس کی سرمایہ کاری سمیت پوری عزت کے ساتھ واپس بھیج دیتا بلکہ شاید خود اپنے جہاز پر چھوڑ کے آتا 😠

11/12
اس آخری سوال پر اپنی بات ختم کرتاہوں کہ

نوازشریف جیسےاپنے کنفرم #بخشو اور اس کےخاندان پر ہر دور اور ہر حال میں دست شفقت رکھنےوالا سعودی عرب کیا گوادر میں بننےوالے اس #آئل_سٹی پر نوازشریف یا شہبازشریف میں سے کسی کو نگران مقرر کر سکتا ہے جسے #KSA اپنے پیسے سے بنا رہا ہے؟ 🤨
12/12

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰

🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @_NadeemZaidi

24 Feb
#براڈشیٹ نے پاکستان کےخلاف حرجانے کا کیس جیتنےپر برطانوی عدالت سے پاکستان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس دینے کا مطالبہ کیا تو برطانوی عدالت نے ایک نوٹس ایون فیلڈ کے پتے پر بھی بھیج دیا جس پر #نوازشریف نے براڈشیٹ کے مطالبے کی مخالفت کیلیے ایک وکیل کی خدمات حاصل کر لیں لیکن اس وکیل کو
1/4
کسی ایک سماعت پر بھی پیش ہونے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ براڈشیٹ کو پاکستانی ہائی کمشن کے ایک بنک اکاونٹ میں وہ پیسے نظر آ گئے تھے جن سے اس کی وصولی ہو جانی تھی، اس لیے براڈشیٹ نے عدالت میں دوبارہ درخواست دے کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی بجائے وہ بنک اکاونٹ اٹیچ کروا لیا، جس پر
2/4
نوازشریف نے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے براڈشیٹ سے اس وکیل کے اخراجات مانگ لیے جس نے عدالت میں ابھی صرف اپنا وکالت نامہ ہی جمع کروایا تھا اور شاید اس نے اس کے عوض نوازشریف سے ایک پاونڈ بھی نہ لیا ہو لیکن نوازشریف نے براڈشیٹ سے منہ پھاڑ کے اس وکیل کے نام پر 20 ہزار پاونڈ مانگ
3/4
Read 4 tweets
26 Jan
افسوس کہ مریم سمیت اس کے پورے #پٹوارخانے کو لاھور ہائی کورٹ کا آج کا فیصلہ بھی سمجھ نہیں آیا 🤦‍♂️

تفصیلات یوں ہیں کہ کھوکھر پیلس اور اس کی اطراف میں تجاوزات مسمار کر کے قبضہ کی ہوئی 38 کنال سرکاری زمین واگزار کروانے پر کھوکھر برادران نے لاھور ہائی کورٹ میں LDA اور پنجاب حکومت
1/14
کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ قائم کیا تھا جس کی آج سماعت ہوئی

کھوکھر برادران نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ہمارے پاس لاھور کی سول عدالت کا جاری کیا ہوا اسٹے آرڈر بھی تھا اور اس کے علاوہ دو ہفتے قبل جب محکمہ اینٹی کرپشن نے #ccpolahore عمر شیخ کی مدد سے یہی
2/14
آپریشن کرنے کی کوشش کی تھی تو لاھور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ سول عدالت ایک ہفتے میں اس معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے اور جب تک وہ فیصلہ نہ آئے اس وقت تک محکمہ اینٹی کرپشن کھوکھر پیلس یا اس کی اطراف میں تجاوزات مسمار کرنے کی کوئی کاروائی نہ کرے، ابھی یہ معاملہ سول
3/14
Read 14 tweets
23 Jan
براڈشیٹ کو 4 ارب روپےدینے پر شور مچانےوالے پاکستانیو،

پاکستان نے "تجربہ کار" نواز+زرداری حکومتوں کےکیے ہوئےمعاہدوں کی بدولت 2023میں بجلی پیدا کرنےوالی کمپنیوں کو اُس بجلی کی مد میں 1455 ارب روپےدینے ہیں جو نہ تو انہوں نےکبھی پیدا کی اور نہ ہی ہم نےان سےلے کر کبھِی استعمال کی
1/3
2013 تک ہمیں 23 ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلیے تقریباً 6 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا تھا جسے پورا کرنے کیلیے ماضی کی تجربہ کار حکومتوں نے 16 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت والے کارخانے اس شرط پر پندرہ پندرہ سال کے معاہدے کر کے لگوائے کہ ہم ان سے بجلی
2/3
لیں یا نہ لیں، حکومت پاکستان انہیں ان کی پوری پیداواری صلاحیت کےمطابق ادائیگی کرےگی، اب وہ کمپنیاں چھ سات ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے پورے 16 ہزار میگاواٹ بجلی کے پیسے لے رہی ہیں اور ہم انہیں یہ پیسے دینے پر مجبور ہیں۔ اس مد میں اب تک ہم تقریباً 5000 ارب روپے ادا کر چکے ہیں
3/3
Read 4 tweets
22 Jan
گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کا فروری 2020 تک لاھور ہائی کورٹ میں یہ موقف تھا کہ نیب نے اسے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا ہے اس لیے اسے ضمانت پر رہا کیا جائے جس پر LHC کے دو رکنی بنچ نے حمزہ کی وہ درخواست خارج کر کے مہر ثبت کر دی تھی کہ حمزہ کی گرفتاری قانونی تھی

حمزہ نے LHC کے
1/7
فروری 2020 کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی جس پر آج سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے سماعت کی تو نیا لطیفہ سامنے آیا

بجائے اس کے کہ حمزہ کے وکیل حمزہ کی گرفتاری کو غیرقانونی ثابت کر کے سپریم کورٹ سے LHC کا فیصلہ منسوخ کروانے کا حکم جاری کرواتے، انہوں نے
2/7
سپریم کورٹ سے اس بنیاد پر حمزہ کی ضمانت کی بھیک مانگنی شروع کر دی کہ حمزہ کو گرفتار ہوئے پونےدو سال ہو گئے ہیں، جن مقدمات میں اسے گرفتار کیا گیا تھا ان پر عدالتوں میں ٹرائل جاری ہے اور ابھی ان مقدمات کا فیصلہ ہونے میں کافی دیر لگے گی، اس لیے حمزہ کو اس کے خلاف جاری مقدمات
3/7
Read 7 tweets
16 Jan
بھارتی TRP سکینڈل میں ریپبلک TV کے ارنب گوسوامی کی ایک واٹس ایپ چیٹ سامنے آئی تو پتہ چلا کہ وہ کون سی چیز ہے جو پاکستان کے بہت سے لفافہ صحافیوں کو ٹک کے نہیں بیٹھنے دے رہی؟

ارنب گوسوامی اور براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (BARC) کے سابقہ ​​CEO پرتھو داس گپتا کی تقریباً 1000 صفحات
1/9
پر مشتمل جس واٹس ایپ چیٹ کو ممبئی پولیس نے ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس (TRP) چھیڑچھاڑ کیس میں ان دونوں کے خلاف ضمنی چارج شیٹ کے طور پر شامل کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ارنب کو وزیراعظم آفس سمیت متعدد اونچی جگہوں تک رسائی حاصل ہے اور وہ حکومت کے بہت سے اہم فیصلوں سے بھی واقف تھا
2/9
یہاں یہ بتاتا چلوں کہ بھارت میں TRP سکینڈل گذشتہ سال اکتوبر میں سامنے آیا تھا، جب ٹی وی چینلز کے لئے ہفتہ وار ریٹنگ جاری کرنے والی BARC نے ریپبلک ٹی وی سمیت کچھ چینلز کے خلاف TRP میں دھاندلی کا انکشاف کرتے ہوئے ہانسا ریسرچ ایجنسی کے ذریعہ ایک شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد
3/9
Read 12 tweets
15 Jan
خبر ہےکہ لاھور ہائی کورٹ کے ایک وکیل محمد آفاق نے چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان کے خلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال اور اقرباءپروری کے سنگین الزامات کےتحت سپریم جوڈیشیل کونسل میں ایک ریفرینس دائرکیا ہے

ریفرینس میں درج الزامات کےمطابق جسٹس قاسم خان نے 5 افرادکو اقرباء
1/8
پروری کی بنیاد پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا اور 16 ایسےلوگوں کو لاھور ہائی کورٹ کا جج بنانےکی سفارش کی جو اس منسب کےاہل نہیں تھے

ریفرینس میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےعہدے پر تعینات کیےگئے پانچوں افراد سمیت ان 16 میں سے 15 افراد کا جسٹس قاسم خان سے تعلق فرداً
2/8
فرداً بیان کیاگیا ہےجنہیں جسٹس قاسم خان نےلاھور ہائی کورٹ کا جج بنانےکی سفارش کی تھی

جسٹس قاسم خان نے عابدچٹھہ کا ایک ایسا نام بھی جج کےعہدے کیلیے سفارش کیا جس سے جسٹس قاسم خان کا کوئی تعلق نہیں لیکن چونکہ وہ سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال کےقریبی عزیز ہیں اس لیےان کانام
3/8
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!