اصحاب کہف کا غار رہتی دنیا تک مسلمانوں کیلئے زیارت گاہ بن گیا
حضرت یوسف علیہ السلام کی قمیض نے حضرت یعقوب علیہ السلام کی آنکھیں لوٹا دیں
حضرت موسیٰ و ہارون کے ترکے کی چند چیزیں بنی اسرائیل کے لئے فتوحات کا وسیلہ تھیں
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاؤں رکھنے کی جگہ کو اللہ نے ⬇️
قیامت تک کیلئے نماز کی جگہ بنا دیا
جناب حاجرہ بی بی کی صفا مروہ پہ دوڑ کو قیامت تک لئے ہر حج عمرے کرنے والے پر لازم کر دیا
کوہ طور پہاڑ کو اس لئے عزت مل گئی کہ حضرت موسیٰ وہاں بیٹھ کر اللہ سے کلام کرتے تھے
حجر اسود ایک پتھر ہے
مگر اسے فضیلت حاصل ہے کہ اسے رسول اللہﷺ نے بوسہ ⬇️
دیا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منبر سے ملحقہ جگہ کو ریاض الجنہ قرار دے دیا
ہر وہ چیز جو انبیا ،اولیا و صالحین سے منسلک رہی اسے زیارت و برکت والا بنا دیا
کس نے بنایا ؟
اللہ نے !
جی ہاں اللہ نے خود بنایا
اور حکم دے کر بنایا
حج کے تمام مناسک حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ⬇️
ادائیں ہیں
سنتیں ہیں
قربانی بھی ان کی سنت ہے
مگر عبادت اللہ کی ہے
کیسے ؟
کسی کے پاس جواب نہیں ہے
اللہ کے واضح احکامات نا ہوتے تو ہم اس سے بھی انکار کر دیتے
اللہ کے انہی احکامات کی روشنی میں ان مقدس ہستیوں کے مزارات تعمیر کئے گئے
تاکہ انہیں عام مخلوق پر جو فضیلت اللہ نے بخشی ہے⬇️
وہ قائم رہے
اللہ نے انہیں جو انفرادیت عطا کی ہے
وہ باقی رہے
علمائے کرام و صالحین نے اپنے ہاتھوں سے انبیا ،صحابہ و اولیا کے مزارات تعمیر کئے
اردن، شام اور فلسطین جائیں
پانچ چھ ہزار سال پرانے انبیا کے مزارات موجود ہیں
حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام اور دیگر ⬇️
انبیاء کے مزارات اسلام سے بھی ہزاروں سال پہلے کے موجود ہیں
پھر صحابہ کرام دین کی تبلیغ و جہاد کیلئے جن علاقوں میں پہنچے وہاں انبیا کے مزارات کو موجود پایا
وہاں حاضری دی
اور برکت حاصل کی
اور جب یہ صحابہ جن جن علاقوں میں انتقال فرما گئے
یا شہید ہو گئے
وہیں مسلمانوں نے ان کے ⬇️
مزارات تعمیر کر دئیے
اور ان کے مزار بنانے والے تابعین تھے
امام ابو حنیفہ،امام مالک ،امام شافعی اور امام حنبل جیسے لوگ تھے
ایسے ہی اولیا کرام بھی جہاں جہاں بیٹھ کر دین کی خدمت کرتے رہے
وہیں وہیں ان کے مزارات بن گئے
اگر تو یہ مزارات تعمیر کرنا غلط ہے
تو پھر فقہ کے چاروں آئمہ ⬇️
سمیت پوری امت مسلمہ و سابقہ امم کے تمام لوگ مشرک تھے
جو کہ ممکن نہیں
لہذا ان مزارات پہ اعتراض کرنے والے لوگ جاہل مطلق اور آداب خداوندی سے بے خبر ہیں
اور اگر ان مزارات پہ جانا شرک ہے
تو پھر مقام ابراہیم پہ نماز پڑھنا کیا ہوا ؟
حجر اسود کو چومنا کیا ہوا ؟
صفا مروہ پہ دوڑنا کیا ہے⬇️
تابوت سکینہ کا احترام کیوں؟
اسماعیل کی ایڑیوں کو رگڑنے سے جاری ہونے والا چشمہ با برکت کیوں ہے ؟
جب ان نفوس قدسیہ کے چھونے کی یہ برکت ہے
تو جہاں یہ پاکیزہ اجسام دفن ہیں
وہ جگہیں با برکت کیوں نہیں ہوں گی ؟
آپ مانیں نا مانیں
اللہ نے تو یہی بتایا ہے
قرآن پڑھ کے دیکھ لیں !!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @roymukhtar

10 May
" یا غوثِ اعظم دستگیر"
سیدنا غوثِ اعظم پیران پیر شیخ عبد القادر جیلانی محبوب سبحانی رحمۃ اللہ علیہ کو اولیا میں وہی مقام حاصل ہے
جو انبیاء میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہے
لاکھوں اولیاء آپ کے مطیع ہیں
سلسلہ قادریہ خطہ عرب کا سب سے بڑا سلسلہ ہے
جس سے عرب کے ⬇️⁩
علاوی برصغیر ، وسط ایشیاء اور افریقہ کے بھی کروڑوں لوگ منسلک ہیں
شیخ اکبر محی الدین ابن عربی ،شیخ شہاب الدین سہروردی ، شاہ کمال کیتھل ، سخی سلطان باہو جیسے ہزاروں جلیل القدر بزرگ اسی سلسلے کا حصہ ہیں
تمام سلاسل میں سب سے بڑا سلسلہ بھی سلسلہ قادریہ ہے
موجودہ عالم اسلام ⁦⬇️⁩
میں ہر جگہ قادری بزرگوں کے نشانات موجود ہیں
ان بزرگان نے دین اسلام اور انسانیت کی ایسی خدمت کی کہ جس کی مثال ملنا ممکن نہیں
سیدنا غوثِ اعظم جیلانی نجیب الطرفین سید زادے تھے
یعنی حسنی ،حسیںنی سید تھے
برصغیر میں سلسلہ چشتیہ کے سب سے بڑے روحانی پیشوا خواجہ معین الدین چشتی ⬇️⁩
Read 15 tweets
10 May
"عقلمندوں کیلئے"
ابلیس جن ہے
فرشتوں کا سردار بھی رہا ہے
اسے لامحدود اختیارات ملے ہیں
آپ کے ذہن میں وسوسے ڈال سکتا ہے
آپ کے خون میں گردش کر سکتا ہے
کروڑوں میل کا فاصلہ پلک جھپکنے میں طے کر سکتا ہے
آسمانوں پر بھی جا سکتا تھا
مگر توہین آدم کے بعد بین ہے
اب جانے کی کوشش ⬇️
کرے تو آگے سے فرشتے آگ کے گولے پھینکتے ہیں
بیک وقت ہزاروں جگہوں پر موجود ہو سکتا ہے
اپنی ساری ذریت کو خود کنٹرول کرتا ہے
اولاد آدم کا دشمن ہے
اور آدم کی اولاد کو نا اہل بنانا اس کا سب سے بڑا ٹاسک ہے
افریقہ و مغرب میں اس کی پوجا بھی ہوتی ہے
بڑے بڑے معبد بنے ہیں
دنیا بھر میں ⬇️
جتنے جادو، ٹونے، سفلی و شیطانی علوم ہیں سب اس کے دم سے ہیں
رحمان کے مقابل شیطانی طاقتوں کا پورا نظام یہی چلاتا ہے
اگر ایک شخص جادو کی مدد سے کسی کو بیمار کر دیتا ہے تو یہ کرنے والا دراصل ابلیس ہوتا ہے
اگر آپ جہاز میں سفر کر رہے ہیں
اور کینیڈا کی فضاؤں میں ہیں
لاہور میں بیٹھا ⬇️
Read 8 tweets
6 May
ایوب خان کے دور میں پاکستان کیسا تھا ؟
پاکستان تیزی سے ترقی کرتے ممالک میں شامل تھا
بین الاقوامی ادارے پیشینگوئی کر رہے تھے کہ پاکستان جلد ایک مضبوط معیشت بن جائے گا
کراچی اور نیویارک کا موازنہ کیا جاتا تھا اور برملا کہا جاتا تھا کہ اگلے دس سالوں بعد کراچی نیویارک سے آگے ہو گا⬇️
چائنیز حبیب بینک کراچی کی عمارت کو حیرت ناک نظروں سے دیکھتے اور رشک کرتے تھے
یہ اس وقت پاکستان کی سب سے اونچی عمارت تھی
تربیلا اور منگلا ڈیم کے نقشے چائنیز نے ہم سے لئے
اور ڈیم بنانے کی ٹیکنالوجی بھی حاصل کی
پاکستانی ماہرین نے چین میں ڈیم بنانے کا آغاز کیا
پاکستان نے پی آئی اے⬇️
کے چار جہاز چین کو تحفے میں دئیے
چینی حجاج پہلے پاکستان آتے اور پھر آگے حج پر جاتے تھے
سات بڑی رابطہ نہروں کے ساتھ پاکستان دنیا کا سب سے بہترین آبپاشی کا نظام رکھنے والا ملک بن چکا تھا
قانون کی حکمرانی کا یہ عالم تھا کہ سائیکل کی بتی نا ہونے پر بھی جرمانہ ہوتا تھا
پولیس کا ایک⬇️
Read 9 tweets
5 May
خود کو دھوکا مت دو !
یاست اگر قانون بنائے اور لازم قرار دے کہ !
میلاد النبی، یوم علی، یوم عاشورہ، مجالس، جلوس، صحابہ کے ایام، بزرگانِ دین کے عرس
صرف وہ شخص منائے
جو پکا نمازی ہو
جس کا رزق حلال ہو
جو مخلوق خدا کیلئے نافع ہو
جس کے معاملات صاف ہوں
جو ریاست کا وفادار اور ٹیکس⬇️
ادا کرنے والا ہو
جو کسی اخلاقی، مالی اور قانونی جرم میں ملوث نا ہو
جس نے کبھی کسی کا حق نا کھایا ہو
جس نے کبھی ذخیرہ اندوزی کی ہو نا ناجائز منافع خوری
کسی یتیم کا مال کھایا ہو نا بہن ،بیٹی کی جائیداد ہڑپ کی ہو
جس نے اسلام کو کبھی دھندہ بنایا ہو
نا اللہ ،رسول کا نام بیچا ہو ⬇️
وہ جو فرقہ پرستی سے دور رہتا ہو
جو ہر فرقے کی مسجد میں نماز پڑھ لیتا ہو
جو اپنے تعلقات اسلامی اخوت کی بنیاد پر استوار کرتا ہو
جس کا اخلاق اتنا اچھا ہو کہ لوگ گواہی دیں
جو علم نا بیچتا ہو
جو سگریٹ نوشی سے لے کر شراب تک ہر نشے سے دور رہتا ہو
جو نامحرم عورتوں کو گھورتا نا ہو ⬇️
Read 12 tweets
30 Apr
دل سے پڑھیں !
قرآن میں ایسے بہت سے واقعات اور مقامات کا ذکر ہے کہ جن تک ابھی انسان نہیں پہنچ سکا
مثلاً یاجوج ماجوج کی قوم
سد سکندری
ملکہ بلقیس کا تخت
حضرت نوح کی کشتی
تابوت سکینہ
ہیکل سلیمانی
عبرانی زبان میں لکھی الواح
اور بہت سی اقوام کہ جن کا قرآن میں نام سے ذکر ہے مگر ⬇️
دنیا میں ان کا وجود کہیں نظر نہیں آتا
آج ایک بہن نے اس حوالے سے سوال اٹھایا کہ سائنس کے اس دور میں جب انسان سمندروں کی تہیں کھنگال رہا ہے
خلاؤں کو تسخیر کر رہا ہے
تو کیا ممکن ہے کہ ابھی تک انسان یاجوج ماجوج کے ٹھکانے اور دیگر جن اشیا و مقامات کا ذکر کیا ہے
ان تک نا پہنچ سکے ؟ ⬇️
جبکہ جدید ترین سیٹلائٹ ہمارے پاس موجود ہے
امریکہ کا دعویٰ بھی کہ دنیا میں ایک سوئی تک اس سے پوشیدہ نہیں ہے
پھر الگور سیٹلائٹ بھی ہے کہ جس کے ذریعے سے پوری زمین کی تصویر ون کلک میں بن جاتی ہے
یہ سیٹلائٹ خلا میں 2017 میں بھیجا گیا
اور اگلے چند سالوں بعد آپ کو زمین پہ موسمی تغیرات⬇️
Read 14 tweets
24 Apr
جادو(magic) کا ذکر قرآن مجید میں دو طریقوں سے آیا ہے
ایک سورہ طہ( 66,67 )میں جب فرعون کے جادوگروں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سامنے کچھ رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں جو ان کے جادو کے زور سے دوڑتی ہوئی معلوم ہوئیں جنہیں دیکھ کر حضرت موسٰی علیہ السلام نے اپنے جی میں خوف پایا۔ اللہ نے ⬇️
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تسلی اور عصا ڈالنے کو حکم دیا جو ان تمام بناوٹوں کو نگل گیا
اس قسم کا جادو دنیا میں ہمیشہ سے رہا ہے اور اب بھی ہے
بہت سے لوگ اسی قسم کے جادو کے مظاہرے دکھا کر اپنی روزی روٹی کماتے ہیں
اور یہ پوری دنیا میں عام ہے
اس قسم کے جادو میں دراصل انسانی حسوں کو⬇️
کو دھوکا دیا جاتا ہے
یہ عموماً بے ضرر ہے اور بظاہر اس کی کوئی ممانعت نازل نہیں ہوئی ہے
دوسری قسم کا جادو جس کا ذکر سورہ بقرہ کی آیت نمبر 102 میں کیا گیا ہے
اللہ فرماتا ہے:
"وہ جو اس کے پیرو ہوئے جو شیطان پڑھا کرتے تھے، حضرت سلیمان کے زمانہ میں، اور سلیمان نے کفر نا کیا،ہاں وہ ⬇️
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(