#Thread#HindutvaTerror:
موہن بھاگوت کو صحیح راستے پر بتانے والے اب کہاں ہیں؟
ہندوﺅں کےہاتھوں مسلمانوں کی ماب۔لنچنگ کو آپسی تنازعہ اور اتفاقی حادثہ بتانے والے شترمرغ کہاں ہیں؟
مودی سرکار سےمثبت تعاون کی اپیل کرنے والے کہاں ہیں؟ ہری دوار سے مسلمانوں کے قتل عام کی اپیل دیکھیں:1/12
انڈیا کے ہریدوار میں آپ کےبھاگوت اور مودی صاحبان کے قریبی غنڈے مسلمانوں کےخلاف قتلِ عام کی اپیل کر رہے ہیں،ہتھیار خرید کر مسلمانوں پر حملے کا حلف اٹھا رہےہیں
آپ کو بتاتا چلوں کہ،کچھ دنوں پہلے مسلمانوں کے قائد اور جمعیۃ کے صدر حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب نے جس سنگھی کو انٹرویو
2/12
دیا تھا تاکہ اس کی غلط فہمی دور ہوجائے وہ سَنگھی دہشتگرد "سریش چوہانکے" بھی اس ہندو کانفرنس میں شریک تھا اور آگے بڑھ کر مسلمانوں کو قتل کرنے کا حلف بھی اٹھایا، آپ شاید بھول گئے ہوں تو آپکو یاددہانی کرادوں کہ،جس موہن بھاگوت آر ایس ایس چیف کو مولانا ارشد مدنی صاحب نےصحیح راستے
3/12
پر قرار دیا تھا اُسی بھاگوت نے چند روز پہلے سدرش چینل کے اینکر سریش کو اپنی مجلس میں شریک کیا تھا، یہ ذلیل حضرت مولانا کو انٹرویو دینے کےبعد موہن بھاگوت سے ملا اور اب " نرسنگھانند " کےساتھ ملکر مسلمانوں کے قتلِ عام کا حلف لینے ہندو کانفرنس میں پیش پیش رہا
4/12
یہ اطلاع اُن سو۔کالڈ انٹلکچوئل اور خود کو بہت زیادہ سیکولر دکھلانے والی جماعت کے لیے بھی ہے جس کا نعرہ ہے کہ مودی۔سرکار سے مثبت تعاون کریں گے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی مودی سرکار مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہندوتوا درندوں کو مثبت تعاون دے رہی ہے
5/12
بعض بھولے بھالے لوگوں کا دعویٰ رہا ہے کہ مسلمانوں کی ماب لنچنگ اصل میں غلط فہمی یا اتفاقی حادثات ہیں ایسے حضرات کو چاہیے کہ وہ ہریدوار اور اتراکھنڈ میں جاکر جائزہ لیں کہ ماب لنچنگ کرنے والے "مسلم دشمن قاتل" کس طرح ان سادھو، سادھوی، سنت و مہنت کےذریعے تیار کیے جاتےہیں،
6/12
ہوتا یہ ہےکہ، اس طرح کے پروگرام جن میں ہندو نوجوانوں کو مسلمانوں کو مارنے کے لیے اکسایا جاتاہے انہیں لاکھوں ہندو نوجوان دیکھ کر نفسیاتی اسلاموفوبیا میں مبتلاء ہوجاتےہیں، دوسری طرف نرسنگھا نند، سریش چوہانکے اور سادھوی جیسے دہشتگرد مستقل اس کام پر لگے ہوئے ہیں… 7/12
بیشمار دفعہ یہ دہشتگرد ایسا کرچکے ہیں اور ابھی ہریدوار میں کررہےہیں لیکن اب تک کوئی کارروائی ان کےخلاف نہیں ہوئی جبکہ ان کا یہ قتلِ عام کا اعلان وائرل ہے، اب کچھ گھبرائے ہوئے مفکرین آپکو بتائیں گے کہ تم بھی اسے پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہو تو ان کی بیچارگی پر صرف ترس آتاہے… 8/12
گھبراہٹ کا یہ ری۔ایکشن قطعی غیر معقول ہوتاہے کیونکہ ایسی تمام ویڈیوز اب ہندوتوا آئی۔ٹی سیل خود پروموٹ کردیتاہے
مسلمانوں پر بدترین مظالم کی ستم ظریفی یہ ہےکہ یہ مظالم آنے والے دنوں میں مزید انگیز ہوسکتےہیں لیکن اس معاملے میں مرکزی مودی سرکار کی پالیسیوں کی طرح ہی… 9/12
پارلیمانی سیاسی اپوزیشن اور مسلم قیادت کا کردار ہے، جب اس طرح کی ظالمانہ واردات میں کوئی مسلمان قتل ہوجاتا ہے یا کہیں سے ہندوتوا دہشتگردی کی ٹریننگ کی ویڈیوز باہر آتی ہیں تو مودی سرکار سے لےکر سیاسی و ملی قیادتیں پہلے یہ چاہتی ہیں کہ معاملہ آٹومیٹک دب جائے… 10/12
لیکن جب شور زیادہ بڑھتا ہے تو دکھلاوے کے لیےکچھ کاغذی بیانیے نکالتے ہیں
ہری دورا سے آنے والی ویڈیوز مودی سرکار کے مطمح نظر کا انکشاف ہیں،پھر بھی جو لوگ خوابِ خرگوش ہی میں رہنا چاہتےہیں ان کا کوئی محافظ ہو نہیں سکتا، یہ صرف سیاست نہیں،یہ اسرائیل کے قریبی دوست آر ایس ایس کے…11/12
برہمنوں کی قدیم پلاننگ کا حصہ ہے، جیسے جیسے یہودی پنجے فلسطین سے عالمِ عرب میں پیوست ہوتے جائیں گے، اسرائیل کے برہمنی حلیف بھارتی مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے جائیں گے، اسرائیل اور آر ایس ایس ایک ہی نسل پرستانہ سوچ پر استعماری بالادستی کے لیے پابہ رکاب ہیں_
✍: سمیع اللہ خان
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
#Thread:
اب ہندوستان میں رسول اللہﷺ کا کارٹون
*ناموسِ رسالتﷺ پر ناقابل برداشت حملہ :*
دل توڑنے والی یہ شرمناک خبر آرہی ہے کہ دہلی کے " جے سی پبلیکیشن " نے آئی۔سی۔ایس۔ای بورڈ کے تحت ساتویں جماعت کی تاریخ کی کتاب میں پیغمبر حضرت محمدﷺ کا کارٹون شائع کردیا ہے اور یہ کتاب…
کشمیر میں پھیلائی بھی جا رہی ہے
کتاب میں ہمارے نبی حضرت محمدﷺ کےعلاوہ حضرت جبرئیل کا خاکہ بھی شائع کیاگیاہے
جبکہ پوری دنیا جانتی ہےکہ مسلمان ہر ظلم سہہ سکتا ہے لیکن اپنے نبیۖ کا کارٹون کسی قیمت پر برداشت نہیں کرسکتا ہے، اس کےباوجود کارٹون کی اشاعت کا کیا مطلب ہے؟
ہندوستان میں ایسے کارٹون کی اشاعت اور پھر انہیں کشمیر میں پھیلانے کی جسارت کا کیا مقصد ہوسکتا ہے اس کے سیاسی و دیگر پہلوﺅں پر بات ہوتی رہےگی لیکن ابھی امرِ واقعہ یہ ہے کہ کارٹون چھاپا گیا ہے جس پر مسلمان کسی بھی حال میں چپ نہیں رہ سکتا…
#Thread#TripuraPolice
Twitter sent legal notice to me along with the UAPA notice of Tripura police which has been sent to Twitter-legal,
Twitter stated that they obligated to produce details of twitter ac with Tripura police
This is Extremely shameful, violation of privacy and…
and abuse of power by Tripura government against the activists, journalists and writers.
Instead of arresting the Bajrang Dal goons who are attacked Muslims vandalized mosque's burnt the holy Quran provoked peace & trampled the law & order,Tripura police targeting Civil-Society !
#Thread#TripuraViolence
آج مجھے ٹوئٹر لیگل سیل نے نوٹس بھیجا ہے کہ تری پورہ پولیس کی جانب سے انہیں میرے ٹوئیٹ کےمتعلق قانونی نوٹس ملا ہے جو ٹوئیٹ میں نے تری۔پورہ میں مسلمانوں کےخلاف جاری فساد کے وقت کیا تھا، اب ٹوئٹر انتظامیہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تفصیلات تری۔پورہ پولیس کو دے گی
#Thread
مولانا ارشد مدنی سدرشن چینل پر
جمعیۃ علماء ہند کےصدر مولانا ارشد مدنی کو آج سریش چوانکے، کےساتھ سدرشن چینل پر دیکھ کلیجہ شق ہوگیا، بہت تکلیف ہوئی، یہ ملت کی بےعزتی ہے۔
سریش چوانکے ایک ایسےخبیث کا نام ہے جسے انسانوں میں شمار کرنا انسانیت کی توہین ہے، 1/12 @ArshadMadani007
یہ ایک گھٹیا غنڈہ ہے جسے شرفاء اپنے پاس بھی نہیں بٹھاتے، دنگے بھڑکانا اور عورتوں پر اوچھے حملے کرنا اس کی پہچان ہے، خواتین کے سلسلے میں اس گالی باز کے مجرمانہ معاملات بھی ہیں، یہ غنڈہ دن رات سدرشن چینل پر بیٹھ کر کبھی جامعہ ملیہ کے طلباء کےخلاف تو کبھی مسلم خواتین کےخلاف 2/12
انتہائی وحشیانہ انداز میں کیچڑ اچھالتا ہے، اس شخص کی زبان و ذہنیت کس قدر خباثت زدہ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ گزشتہ دنوں اس نے لائیو چینل پر اسدالدین اویسی کو کتّے سے بھی بدتر جانور قرار دیا تھا، یہی وجہ ہےکہ کوئی بھی ذمہ دار شخص یا باعزت انسان… 3/12
#Thread
علیگ برادران ! یومِ سرسیّدؒ پر ذرا میری سمع خراشی برداشت کیجیے:
اگر آپ کم از کم اپنی زبان کےتئیں حساس نہیں تو آپ سرسیّد کاصرف دن منا رہےہیں اور ایّام منانےکی ایسی تقریبات مادّی مغربی سامراج کاحصہ ہیں سرسیّد کو اس سےکوئی علاقہ نہیں، کتنے شرم کی بات ہےکہ آج کے دن بھی… 1/11
سرسیّد کے نام لیوا اردو زبان سے دامن بچا رہےہیں
اپنی غیرت کو جھنجھوڑیے اگر آپ کا دل زندہ ہے: آپ اگر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فائدہ اٹھا چکےہیں لیکن اردو زبان میں اپنا مافی الضمیر ادا نہیں کرپاتے صرف انگریزی کا ہی سہارا لیتےہیں تو آپ علیگ کہلانے کے حقدار نہیں ہیں ۔ 2/11
یہ کیسا دردناک منظر ہوتے جارہا ہےکہ جس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو سرسیّد نے اپنے قوم پرور خونِ جگر سے سینچا اور انقلابی و تہذیبی زبان، زبانِ اردو کو اس کی روح بنایا آج اس کاجنازہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس سے اٹھ چکاہے
جبکہ یہ اصولی تاریخ ہےکہ ترقی اپنی زبان سے ہی ملےگی…3/11
#Thread
مسلمانانِ ہند اور اہلِ عرب
گزشتہ کچھ دنوں سے عالمِ عربی میں بھارتی مسلمانوں کی حمایت میں ایک باحمیت جوش پایا جارہاہے، مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری، ماب لنچنگ اور آسامی مسلمانوں پر پولیس مظالم نے مزید جھنجھوڑ دیا ہے، اور وہ سختی سے ظالموں کےخلاف آواز بلند کررہے ہیں، 1/10
علمائے اسلام کی متحدہ تنظیم الاتحاد العالمی قطر، نے اس بابت بڑا بہترین کردار ادا کیا ہے، جس کے سرپرست علامہ یوسف القرضاوی ہیں، اس کے ذمہ داران، شیخ احمد الرئیسونی اور دکتور علی القرہ داغی کا ہم شکریہ ادا کرتےہیں، ناصرف آواز بلند کررہےہیں بلکہ نمازوں میں دعاؤں بھی کررہےہیں
2/10
ایسے ہی سرزمین عمان کےعالم ربانی،مفتئ سلطنت شیخ احمد خلیلی نے بھی مسلمانانِ ہند کی حریت، عزت اور حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے،اللہ شیخ کو جزائے خیر سے نوازے،اور بھی کویت، قطر، سعودی و دیگر عربی ممالک سے ملتِ اسلامیہ ہندیہ کےحقوق کی خاطر دردمندانہ صداؤں کی بازگشت سنی جارہی ہے_
#JusticeForAsif
منو وادی ہندو دہشتگردی کا خونی چہرہ
یہ دو تصویریں ہیں، جو نسل پرست آر۔ایس۔ایس کےذریعے نریندرمودی اور امیت شاہ کے اقتدار میں تیار کیے جارہے نئے بھارت کی حقیقت بیان کرتی ہیں
میوات کے آصف کو ہندو بھیڑ نے راستہ روک کر " جے شری رام " کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا …1/7
اور پھر اسلاموفوبیا کے زہر میں مدہوش اس جنونی بھیڑ نے آصف کو درندگی سے قتل کردیا
آصف ایک جوان، ایک پختہ جسم و جان کا مالک، قوی ہیکل نہایت ہی خوبصورت جوان تھا، جو علاقے میں نوجوانوں کو ورزش /Gym کی تربیت دیتا تھا، اس کے آنکھوں میں ابھی خواب تھے،2/7 #JusticeForAsif
ایسے نجانے کتنے ہی خوابوں کو " جے شری رام " کے دہشتگردانہ ورژن نے موت کی نیند سلا دیا، بھارت میں مودی و شاہ کے زیرسایہ مسلم سماج کےخلاف یہ بربریت اور خونریزی کا کھلا ہوا ننگا ناچ مسلم نوجوانوں کو الگ انتہاء کی طرف لے جارہاہے, 3/7 #JusticeForAsif