#غدار_نہیں_وفادار

اقدام قتل، ناجائز اسلحے، کار ، پولیس سے جھگڑوں سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ایک کریمنل ریکارڈ ہولڈر نے دو روز قبل لاہور میں پاکستان کی سیاسی اور قانونی تاریخ کا سیاہ ترین باب رقم کیا جب اس نے دو سابق وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ
#غدار_نہیں_وفادار

چار سابق گورنروں، تین سابق جرنیلوں، بارہ خواتین اور آزاد کشمیر کے موجودہ وزیراعظم سمیت پینتالیس افراد کے خلاف بغاوت اور غداری کا مقدمہ اتنی آسانی سے درج کروا دیا کہ لاہور میں جتنی آسانی سے چوری چکاری کا پرچہ بھی درج نہیں ہوتا
#غدار_نہیں_وفادار

نام اس شخص کا بدر رشید بتلایا جا رہا ہے جوتھانہ شاہدرہ کے علاقے سہراب فیکٹری، خورشید پارک کا رہائشی بیان کیا جاتا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی شخص پر بغاوت یا غداری کا مقدمہ درج
کرنے کے لئے قانون کے مطابق حکومت کا فریق بننا اور اس
#غدار_نہیں_وفادار

مقدمے میں اپنا نمائندہ نامزد کرنا ضروری ہے مگر چونکہ یہ نواز لیگ کے خلاف مقدمہ ہے لہٰذا جہاں نیب کے مقدمات میں کسی مدعی اور ثبوت کی موجودگی غیر ضروری ہے اسی طرح یہاں بھی قانونی تقاضے پورے کرنے ہرگز ضروری نہیں۔ اس مقدمے کو درج کرنے
#غدار_نہیں_وفادار

والا سعید اختر نامی اے ایس آئی اس سوال پر کہ تفتیش و اندراج مقدمہ میں کوئی توقف ہوا ہو تو بیان کیا جائے، لکھتا ہے، حسب آمد تحریر درخواست مقدمہ درج رجسٹر ہوا یعنی اس نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے تمام قائدین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے
#غدار_نہیں_وفادار

نہ قانونی رائے طلب کی اور نہ ہی شکایت کنندہ سے پوچھا کہ تم کون ہو اور تمہارا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟
پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے ایک ردعمل وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے آیا جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران نیازی کو اس مقدمے کے اندراج کے
#غدار_نہیں_وفادار

بارے میں علم ہی نہیں تھا اور یہ کہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہی نہیں کہ وہ بغاوت کے مقدمات درج کروائے۔ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ مقدمہ درج کروانے والے کا اس سے کوئی تعلق نہیں مگر پھر وہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کا عہدیدار بھی نکل آیا اور اس
#غدار_نہیں_وفادار

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہی نہیں بلکہ نواز شریف کے خلاف ایک خصوصی شہرت رکھنے والے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت بہت سارے ایسوں کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جن کے نام لکھنے سے قلم جل سکتا ہے۔میں پھر بیان کروں گا کہ لاہور میں ایک طویل عرصے
#غدار_نہیں_وفادار

سے کوئی بھی مقدمہ متعلقہ ایس پی کو مطلع کئے بغیر اور اس کی باقاعدہ اجازت کے بغیر درج نہیں ہوتا اورایک ایک مقدمے کے اندراج میں کئی کئی ہفتے تک لگ جاتے ہیں۔ ہم صحافی اس با ت کو جانتے ہیں مگر پولیس افسران کے پاس دلیل ہے کہ اس پالیسی کے نتیجے میں جعلی
#غدار_نہیں_وفادار

اور جھوٹے مقدمات درج نہیں ہوتے مگر اس مقدمے نے ان کے ا س دعوے کی قلعی بھی کھول کے رکھ دی ہے۔ میرے خیال میں پی ٹی آئی ایسی ہی پولیسنگ چاہتی ہے جس کے لئے ٹرانسفرپوسٹنگ کے ڈھیر لگ رہے ہیں۔
لاہور میں کام کرنے والے قابل اور اہل افسران کو صوبہ بدر کیا جا رہا ہے
#غدار_نہیں_وفادار

اور ذاتی وفاداریوں کے حلف اٹھانے والوں کو پنجاب میں خصوصی طور پر امپورٹ کیا جا رہا ہے۔ ہماری سیاسی اخلاقیات ، اصولوں ، اقدار اور منطق کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ ایک یوسی چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے کریمنل ریکارڈ ہولڈر کی درخواست پر پاکستان کے تین مرتبہ کے
#غدار_نہیں_وفادار

وزیراعظم پر مجرمانہ سازش، پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے، ملک کی تشکیل کی مذمت اوراس کے وقار کے خاتمے کی سازش، مختلف گروہوں میں دشمنی کے فروغ، بغاوت اور سائبر کرائم کی مختلف دفعات لگا دی گئی ہیں۔میں اندازہ کر سکتا ہوں کہ یہ شخص اپنے علاقے میں لازمی طور پر پولیس
#غدار_نہیں_وفادار

کا ٹاؤٹ ہو گا اور اسی اے ایس آئی کو بھتے لا کے دیتا ہوگا۔ ایسے لوگ ہر تھانے کی حدود میں پائے جاتے ہیں جو تھانوں میں کام کروانے کے عوض پیسے اور ووٹ لیتے ہیں، اپنے اپنے علاقوں میں سیاستدان کے بجائے کسی جرائم پیشہ کی شہرت رکھتے ہیں۔ پولیس ٹاؤٹ کے معیار کے
#غدار_نہیں_وفادار

شخص نے اس وزیراعظم پر بغاوت اور غداری کا الزام لگا دیا ہے جس نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، دشمن ملک کے بنیاد پرست وزیراعظم کو محض اپنی سیاست اور سفارتکاری سے مینار پاکستان پر لاکھڑا کیا، ملک کے چاروں صوبوں میں موٹرویز کی صورت میں جنگی طیاروں کے ہزاروں کلومیٹر
#غدار_نہیں_وفادار

طویل رن وے تعمیر کر دئیے، پاکستانیوں کی جان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ جیسے عفریتوں سے چھڑوائی۔ جو جانتا تھا کہ آئندہ لڑائیاں جنگ کے نہیں بلکہ اقتصادیات کے میدانوں میں لڑی جائیں گی اورملک کے گروتھ ریٹ کو 5.8 فیصد پر لے گیا اور اگر حکومت برقرار رہتی تو چند ہی
#غدار_نہیں_وفادار

مہینوں میں 6.2 فیصد پر ہونا تھا جو اب منفی میں ہے۔ اگر پاکستان کا تین مرتبہ کا منتخب وزیراعظم محض سیاسی اختلاف پر اور اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کی تلقین پر غدار ہے تو پھر یہاں محب وطن کون ہے۔ اگر اس ملک کے تین سابق جرنیل اور چار سابق گورنر صرف
#غدار_نہیں_وفادار

سیاسی اختلاف پر غدار ہیں تو آئیے ہاتھ بلند کرتے ہیں، فاتحہ خوانی کرتے ہیں کہ ہمیں یقین کرنا پڑے گا کہ ہمارے اداروں میں دوسری اعلیٰ ترین پوزیشن پر پہنچنے والے بھی غدار ہوسکتے ہیں۔ ایک یونین کونسل لیول کے موقع پرست اور ایک گھٹیا درجے کی پروفیشنل صلاحیت
#غدار_نہیں_وفادار

رکھنے والے پولیس اہلکار نے پاکستان اور کشمیر کاز پر بھی اس وقت ظلم کیا جب اس نے اس گھٹیا مقدمے میں آزاد کشمیر کے منتخب وزیراعظم فاروق حیدر بھی کو بھی نامزد کیا۔ کیا اس نے نہیں سوچا کہ آزاد کشمیر کے منتخب وزیراعظم کو پاکستان میں باغی اور غدار لکھنے کا
#غدار_نہیں_وفادار

کشمیر کاز پر کتنا منفی اثر ہو گا۔ بھارتی میڈیا اس خبر کو لے اڑا تو اس نے موقعے سے فائدہ اٹھایا۔ میرے خیال میں اس ایف آئی آر کا اندراج ہمارے کشمیر یوں کے خلاف گھناونے جرائم میں سے ایک جرم ہے جس میں سے ایک جرم بھارت کو اپنے ووٹ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کورنسل
#غدار_نہیں_وفادار

کا رکن بنوانا بھی ہے جس کے بعد اس نے انتہائی ڈھٹائی ور بے شرمی سے کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کر دی، اسے اپنا آئینی حصہ بنا لیا۔ اب حکمران چاہے اس ایف آئی آر کا بوجھ اٹھانے سے لاکھ انکار کر تے رہیں، کروڑوں بار کہتے رہیں کہ اس کریمنل ریکارڈ ہولڈر سے ان کا کوئی
#غدار_نہیں_وفادار

تعلق نہیں مگر یہ ایف آئی آر تاریخ کا حصہ بن چکی ہے جیسے ایوب خان کے دور کی نااہلیاں اورسزائیں، ضیا ءالحق کے کے دور کے کوڑے، قلعے ، پھانسیاں اور مشرف دور کے سیاسی کارکنوں پرتشدد اور جلاوطنیاں مگر اس وقت ملک میں مارشل لا نہیں ہے۔ ایوب دور میں خواجہ رفیق شہید
#غدار_نہیں_وفادار

نے کہا تھا کہ اگر جمہوریت کی جنگ لڑنا بغاوت ہے تو میں سب سے بڑا باغی ہوں۔ آج اس ایف آئی آر میں ریلوے کو دوبارہ زندگی دینے والا اس کا بیٹا سعد رفیق بھی نامزد ہے کہ یہاں نسل درنسل جمہوریت سے وفاداری کا تاوان بھرنا پڑتا ہےاس ایف آئی آر کی ایک مضحکہ خیز بات یہ ہے
#غدار_نہیں_وفادار

کہ اس میں سابق وزیراعظم کو تقریر کرنے پر غدار اور باغی قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی چوالیس لوگ اس تقریر کو سننے پر اس جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ کروڑوں پاکستانی اس تقریر کو لائیو یا یوٹیوب اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا پر کروڑوں بار سن چکے
#غدار_نہیں_وفادار

ہیں اوراس کے نیچے لائیک کا بٹن بھی دبا چکے ہیں تو کیا یہ سب پاکستانی غدار اور باغی ہوچکے ہیں۔سن لیجئے کہ دنیا میں کوئی ریاست صرف جغرافیے سے نہیں بنتی، ریاستیں شہریوں سے بنتی ہیں اور کسی بھی جمہوری معاشرے میں محض سیاسی اختلاف رائے پرباغی قرار نہیں دیا جاتا
#غدار_نہیں_وفادار

اور اگر یہی پیمانہ ہے تو پھر PTI کے ووٹروں کو ایک طرف رکھئے اور باقی بیس کروڑ عوام کو غدار اور باغی ڈیکلئیر کرتے ہوئے انہیں ملک سے نکال دیجئے، نہ یہاں پر پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی دوسرا نظریہ اور نہ ان کے ووٹروں کے علاوہ کوئی اختلا ف کرنے والا دوسرا شخص ہوگا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

10 Oct
#غدار_نہیں_وفادار

نوازشریف نے کہا میں اور بھی بہت کچھ کہہ سکتاہوں کہ مجھے مقدمات میں کیوں الجھایا گیالیکن قوم وملک کامفادمجھے اس سے زیادہ کچھ کہنے کی اجازت نہیں دےرہا آپ اگر پاکستان کی تاریخ سےواقف ہیں تو آپ کو بخوبی علم ہوگا کہ ایسے مقدمات کیوں بنتے ہیں؟کن لوگوں پر بنتے ہیں؟اور
#غدار_نہیں_وفادار

ان لوگوں کا اصل گنا کیا ہوتا ہے ان کا اصل گناہ صرف ایک ہی ہوتا ہے کہ پاکستان کے عوام کی بھاری اکثریت انہیں چاہتی ہے ان پر اعتماد کرتی ہے انہیں قیادت پر بٹھاتی ہے وہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں وہ آئین اور قانون کے تحت عوام کی حاکمیت قائم کرنا چاہتے ہیں وہ ملکی
#غدار_نہیں_وفادار

پالیساں اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں میں بھی اسی راستے کا ایک مسافر ہوں میں بھی چاہتا ہوں کہ عوام کی مرضی کا احترام کیا جائے ان کے ووٹ کی عزت کی جائے ان کی مرضی پر اپنی مرضی مسلط نہ کی جائے آئین کا احترام کیا جائے تمام ادارے اپنی طے کردہ حدود میں رہیں
Read 25 tweets
10 Oct
#غدار_نہیں_وفادار

میاں محمد نواز شریف نے کہا یہ بات بھی ریکارڈ پر ھے کہ میں نے یہ بھی ہدایت کی سارا کام کم سے کم درکار وقت یعنی سترہ دن کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے۔ مجھے عالمی طاقتوں کی طرف سے نصف درجن فون آئے۔ 5ارب ڈالر کالالچ دیا گیا۔
#غدار_نہیں_وفادار

لیکن میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو سربلند دیکھنا چاہتا تھا۔ میں نے وہی کیا جو پاکستان کے مفاد میں تھا۔ مجھے پاکستان کی سربلندی ، پاکستان کا وقار، پاکستان کا افتخار اور پاکستان کی عزت و عظمت ، اربوں کھربوں ڈالر سے زیادہ عزیز تھی۔
#غدار_نہیں_وفادار

آئین شکنی کرنے اوراپنا مقدس حلف توڑ کر قتدار پر قبضہ کرنے والے ڈکٹیٹر کا محاسبہ کرنا آئین اور جمہوریت ہی کا نہیں خود فوج کے وقار و تقدس کا بھی تقاضا ہے۔
Read 25 tweets
10 Oct
#غدار_نہیں_وفادار

نواز شریف نے کہا کہ میں اس فورم پر اس کھلی عدالت کے سامنے پوری تفصیل بتانے سے قاصر ہوں کہ مشرف پر مقدمہ قائم کرنے اور اس کارروائی کو آگے بڑھانے پر قائم رہنے کی وجہ سے مجھے کس کس طرح کے دباﺅ کا نشانہ بننا پڑا۔
#غدار_نہیں_وفادار

اس کے باوجود جب میرے عزم میں کوئی کمزوری نہ آئی تو 2014 کے وسط میں انتخابات میں نام نہاد دھاندلی کا طوفان پوری شدت سے اٹھ کھڑا ہوا۔
#غدار_نہیں_وفادار

مصدقہ رپورٹس کے مطابق اس طوفان کے پیچھے بھی یہی محرک چھپا تھا کہ مشرف کے معاملے میں مجھے دباﺅ میں لایا جائے۔
Read 25 tweets
10 Oct
#غدار_نہیں_وفادار

مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق آمر پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ بنانے پر وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت سے ہٹا کر میرے خلاف جھوٹے‘ بے بنیاد اور من گھڑت کیس بنا دیئے گئے ہیں
#غدار_نہیں_وفادار

‘ میں نے خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کی باگ ڈور منتخب عوامی نمائندوں کے ہاتھ میں دینے کی کوشش کی اور اپناگھر ٹھیک کرنے کی بات کی‘
#غدار_نہیں_وفادار

سابق صدر آصف علی زرداری نے مجھے پرویز مشرف کے2007ءکے غیر آئینی اقدامات کی پارلیمنٹ کے ذریعے توثیق کرنے اور مصلحت سے کام لینے کا مشورہ دیا لیکن میں نے انکار کردیا‘
Read 25 tweets
10 Oct
#غدار_نہیں_وفادار

غداری کیا ہے اور غدار کون ہے؟

سابق فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی شکل میں پاکستان کی عدالتوں نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فرد کو آئین شکنی اور سنگین غداری کا مجرم قرار دیا ہے۔
#غدار_نہیں_وفادار

خصوصی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ ثابت ہوتا ہے اور آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت انھیں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔
#غدار_نہیں_وفادار

یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آئینِ پاکستان کی نظر میں غداری کیا ہے اور غدار کون ہوتا ہے غداری کا تعین کرنے اور غدار کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے کا حق آئین کس کو دیتا ہے؟ پھر یہ کارروائی کیسے ہوتی ہے؟ پاکستان میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔
Read 21 tweets
10 Oct
#غدار_نہیں_وفادار

#مسلمانوں_کی_تاریخ_غداروں_کے_ابواب_سے_بھری_پڑی_ہیں پہلا بڑا غدار جو تاریخ میں عباسی خلیفہ #مستنصرباﷲ کا وہ ” باتدبیر اور معتمد وزیر “ ہے جس نے #چنگیز_خان کے دربارمیں ایک سفارتی وفد اس انتباہی پیغام کےساتھ بھیجا تھا کہ اگر منگول شہنشاہ خوارزم کی اسلامی
👇
#غدار_نہیں_وفادار

سلطنت پر یلغار کی تو بغداد سلطان #خوارزم_علاؤ_الدین کا ساتھ پوری قوت سے دےگا۔ مگر اس سفارتی وفد میں ایک ایسا شخص بھی شامل تھا جس نے بڑےبڑے بال رکھےہوئے تھےجو اُس نےمنگول دارالحکومت میں پہنچ کر منڈوا لئے۔ سفارتی وفد میں اور کوئی شخص نہیں جانتا تھا کہ اس شخص
👇
#غدار_نہیں_وفادار

کی کھوپڑی پر ایک خفیہ پیغام کندہ تھا جس میں منگول خاقان کو یقین دلایاگیا تھا کہ منگولوں اور خوارزمیوں کی جنگ کی صورت میں بغداد مکمل طور پر غیر جانبدار رہےگا۔ غداری کی اسی داستان کو #نسیم_حجازی_مرحوم نے اپنے مشہور ناول #آخری_چٹان کا موضوع بنایا تھا۔
👇👇
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!