💫عنوان💫
🌹 آدھا خط 🌹
1/5
سوچا اس کو دل کا حال سنا ڈالیں
کل کا کیا ہے آج ہی آج بتا ڈالیں،
جو بھی ٹھیک غلط ہے اس کو لکھتے ہیں
ایک ذریعہ خط ہے اس کو لکھتے ہیں،
پھر سوچوں کے تانے بانے بن بن کے
لفظوں سے کچھ لفظ ملاٸے چن چن کے،
جاری ہے۔۔۔۔۔
#IamFarkhanda
بھولی بھالی صورت والے بات سنو
پھولوں جیسی رنگت والے بات سنو،
کتنے اچھے کتنے پیارے لگتے ہو
میرے دل کے راج دلارے لگتے ہو،
تم بن تنہا تنہا جینا مشکل ہے
ہجر کا زہر پیالہ پینا مشکل ہے،
سینے میں اک سانس کی آری چلتی ہے
قطرہ قطرہ عمر ہماری کٹتی ہے۔
جاری ہے۔۔۔۔
#IamFarkhanda
یوں ہم قسطوں میں روزانہ مرتے ہیں
جیون کا تاوان ادا ہم کرتے ہیں،
جیون جیسے لمبی کالی رات کوٸی
کوٸی دیپ ہے اور نہ ہاتھ میں ہاتھ کوٸی،
گھپ اندھیاری کو تابندہ رکھتا ہے
تیری یاد کا جگنو زندہ رکھتا ہے،
دل میں ہم دلگیروں کا احساس رکھو،
ہم کو اپنے پاس بلاٶ پاس رکھو،
جاری۔۔
آدھا خط لکھنے میں آدھی رات ہوٸی
مجھ سے کچھ تحریر نہ دل کی بات ہوٸی،
لکھتے لکھتے دل میں ایک خیال کیا
میں نے اپنے آپ سے ایک سوال کیا،
ویسے تو میں بازی گر ہوں لفظوں کی
آج مگر اک دست نگر ہوں لفظوں کی،
جاری۔۔۔
#IamFarkhanda
دل کی حالت کاغذ خاک بتاٸے گا
پرزہ پرزہ کر کے پھینکا جاٸے گا،
سوچا اور خواہش کا دامن جھاڑ دیا
جو لکھا تھا آدھا خط بھی پھاڑ دیا۔۔۔
💫اختتام💫
#IamFarkhandar