کہتے ہیں کہ زیادہ بولنے والے اپنےہی #بےتُکے اور #بےلاگ بولے کی زد میں آتے ہیں، #قاضی_فائز_عیسیٰ کےساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا

20 اپریل کو #سپریم_کورٹ میں #ملکہ_جذبات کی اداکاری کرتے ہوئے #سرینا_عیسیٰ نے ٹسوے بہاتےہوئے اپنے کیس کا خاتمہ مانگا تو جسٹس عمر عطاء بندیال نے بھی سائل
1/29
کی مراد پوری کرنے کے لیے کمال فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہہ دیا کہ "قاضی فائز عیسیٰ صرف ان تین سوالوں کے جواب دے دیں تو وہ سارا کیس یہیں اور اسی وقت ختم کر دیں گے"

جسٹس عمر عطاء بندیال نے جو تین سوال پوچھے وہ یہ تھے

1۔ سرینا عیسیٰ کے جس فارن کرنسی اکاؤنٹ سے رقوم باہر منتقل
2/29
کر کے بیرون ملکی جائدادیں خریدی گئیں اُس اکاؤنٹ سے قاضی فائز عیسیٰ کا کوئی تعلق تھا کہ نہیں؟

2۔ کیا قاضی فائز عیسیٰ نے سریناعیسیٰ کے اُس فارن کرنسی اکاؤنٹ میں کبھی کوئی رقوم جمع کروائیں جس اکاؤنٹ سے سرینا عیسیٰ نے اپنی بیرون ملکی جائدادیں خریدیں؟

3۔ کیا قاضی فائز عیسیٰ نے
3/29
سرینا عیسیٰ کے اُس فارن کرنسی اکاؤنٹ سے اپنی ضرورت کیلیے کبھی کوئی رقوم نکلوائیں جس اکاؤنٹ سے سرینا عیسیٰ نے اپنی بیرون ملکی جائدادیں خریدیں؟

بظاہر تو یہ تینوں سوال انتہائی آسان اور سادہ تھے جن کا قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے فوری طور پر نفی میں جواب آنا چاہیے تھا کیونکہ قاضی
4/29
فائز عیسیٰ کے روزِ اول سے قائم مؤقف (قاضی فائز عیسیٰ کا اپنی #خودکفیل_بیوی_سریناعیسیٰ کی بیرون ملکی جائدادوں سے کوئی تعلق نہیں، وہ جائدادیں سریناعیسیٰ نے اپنی سکول کی تنخواہوں اور وراثتی جائداد کی فروخت سے اکٹھی ہونے والی رقوم سے خود بنائی ہیں) کی تصدیق اور تائید آج بھی صرف
5/29
اسی صورت میں ممکن ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کا اپنی بیوی کے اُس فارن کرنسی اکاؤنٹ سے بھی کوئی تعلق نہ ہو جس سے سریناعیسیٰ نے اپنی بیرون ملکی جائدادیں خریدیں، قاضی فائز عیسیٰ نے اس اکاؤنٹ میں نہ کبھی کچھ جمع کروایا ہو اور نہ ہی کبھی اپنی ضرورت کیلیے اس اکاؤنٹ سے کچھ نکلوایا ہو
6/29
20 اپریل کو جسٹس عمر عطاء بندیال کے ان تینوں سوالات کے سامنے آتے ہی قاضی فائز عیسیٰ نے بھی جواباً پوچھ لیا کہ وہ اسی وقت جواب دے یا اپنا جواب اگلے روز داخل کروائے؟ جس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے اسے اپنا جواب سوچ سمجھ کے اگلے روز داخل کروانے کا کہہ دیا اور عدالت برخاست ہو گئی
7/29
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سرینا عیسیٰ کو یہ پیشکش کرنا کہ وہ صرف ان 3 سوالات کے جواب پر قاضی فائز عیسیٰ اور سریناعیسیٰ سے متعلق جاری اس اہم ترین کیس کو اسی وقت اور وہیں ختم کر دیں گے، انتہائی معنی خیز تھا اور بتا رہا تھا کہ بظاہر آسان اور سادہ سے نظر آنے والے ان سوالات کا جواب
8/29
دینا قاضی فائز عیسیٰ کے لیے بہت مشکل ہو گا

ان سوالات کے پوچھے جانے پر یقیناً بہت سے لوگ اسی وقت سمجھ گئے ہوں گے کہ جسٹس عمر عطاء بندیال کو #FBR کی رپورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ کا اپنی بیوی کے فارن کرنسی اکاؤنٹ سے (جس اکاؤنٹ سے سرینا عیسیٰ نے اپنی بیرون ملکی جائدادیں خریدیں) وہ
9/29
تعلق مل چکا ہے جس سے تعلق نہ ہونا ہی قاضی فائز عیسیٰ کے پورے کیس کی بنیاد تھی، سرینا عیسیٰ کے فارن کرنسی اکاؤنٹ سے تعلق قاضی فائز عیسیٰ کو سرینا عیسیٰ کی بیرون ملکی جائدادوں سے براہراست جوڑتا ہے جس کے واضح ہونے کے بعد اس کیس کو مزید چلانے کی کوئی گنجائش باقی بھی نہیں رہتی
10/29
جسٹس عمر عطاء بندیال نے قاضی فائز عیسیٰ سے یہ 3 سوالات پوچھ کے اسے وہاں کھڑا کر دیا جہاں اس کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی تھی، اس کے لیے اپنی بیوی کے فارن کرنسی اکاؤنٹ سے تعلق کو تسلیم کرنا بھی ناممکن تھا اور اس تعلق سے تحریری طور پر انکار کرنا بھی اب اس کے بس میں نہیں تھا
11/29
اگر وہ ایسا کرتا تو #FBR کی رپورٹ اسے جھوٹا ثابت کر کے اسے اور زیادہ برا پھنساتی

یہی وجہ تھی کہ قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عمر عطاء بندیال کے پوچھے ہوئے سوالات پر 21 اپریل کو 10 صفحات پر مشتمل جو جواب عدالت میں جمع کروایا اس میں دنیا جہان کی وہ تمام بےتُکی اور بےلاگ باتیں تو
12/29
تھیں جن کا پوچھے گئے سوالات سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن اپنی بیوی کے فارن کرنسی اکاؤنٹ سے اس کے تعلق کی بابت پوچھے گئے سوالات پر کوئی #انکار یا #اقرار کرنے کی بجائے موصوف نے ان سوالات کا جواب دینے سے صاف انکار لکھا ہوا تھا

قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پاس FBR کی
13/29
رپورٹ کی کوئی کاپی نہ ہونے کی وجہ سے اس رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں تو کچھ نہیں جانتا لیکن اسے شک ہے کہ اس سے پوچھے گئے سوالات کا تعلق #FBR کی اس ہی رپورٹ سے ہے تاکہ میرے کسی بھی جواب کو جواز بنا کے FBR کی اس غیرقانونی رپورٹ کو ریویو پٹیشن کے عدالتی ریکارڈ پر لایا جا سکے
14/29
جو FBR نے سپریم کورٹ کے اُس حکم پر تیار کی ہے جسے وہ غیر قانونی سمجھتا ہے

قاضی فائز عیسیٰ نے اس کی تفصیلات بیان کرنے کے لیے لکھا کہ چونکہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ عوامی مفادات کے لیے کسی بھی ادارے کو کوئی بھی حکم دینے کا اختیار رکھنے والی سپریم کورٹ کسی کے ذاتی معاملات کی بابت
15/29
کسی کو تحقیقات کا حکم نہیں دے سکتی اس لیے اس کا ماننا ہے کہ سریناعیسیٰ کے ذاتی نوعیت کے معاملے میں سپریم کورٹ کا #FBR کو تحقیقات کا حکم دینا غیر قانونی تھا اور وہ اپنی ریویو پٹیشن کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے میں موجود اس غیرقانونی حکم کو درست کروانے کے لیے ہی پیش ہوا ہے
16/29
قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے غیر قانونی حکم پر تیار ہونے والی #FBR کی رپورٹ کو بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس رپورٹ کی بابت کوئی بھی سوال کرنا، کسی سوال کا جواب دینا یا کوئی بھی حوالہ دینا اس رپورٹ کو تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا، اس لیے وہ
17/29
ایسا کوئی جواب نہیں دے گا جس سے FBR کی ایک ایسی رپورٹ کو اس کیس میں عدالتی ریکارڈ پر لانے کا جواز ملے جسے وہ غیر قانونی سمجھتا ہے اور اس کا یہ ماننا بھی ہے کہ اس رپورٹ کا عدالتی ریکارڈ کا حصہ بننا سرینا عیسیٰ اور اس کے اپنے لیے اس کیس میں مشکلات پیدا کرے گا، اس موقع پر
18/29
قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت سے براہراست درخواست بھی کی کہ عدالت #FBR کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہرگز نہ بنائے

یہاں ایک منٹ کے لیے رک کے کوئی یہ تو بتائے کہ کسی کے ذاتی نوعیت کے معاملے میں سپریم کورٹ کے دیے ہوئے حکم کو غیر قانونی قرار دلوانے کے لیے آنے والے یہ موصوف وہی
19/29
ہیں نا جنہوں نے اپنے ذاتی کیس کی لائیو میڈیا کوریج کیلیے پچھلے دو مہینے سے سپریم کورٹ کا سر کھایا ہوا تھا؟ 😂

قاضی فائز عیسیٰ نے #FBR کی رپورٹ کی قانونی حیثیت تسلیم نہ کرنے کی دلیل کے طور پر مزید یہ لکھا کہ جس روز عدالت میں وہ رپورٹ پیش کی گئی تھی اس روز عدالت سے اس رپورٹ
20/29
کی کاپی لینے کی درخواست کرنے کے فوری بعد اسے خیال آیا کہ جس رپورٹ کو وہ تسلیم ہی نہیں کرتا وہ رپورٹ لینے کا بھی کوئی فائدہ نہی، اور یہ خیال آتے ہی اس نے عدالت سے اسی وقت دوبارہ گزارش کی کہ اسے اس رپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں، عدالت اس کے لیے رپورٹ کی کاپی جاری نہ کرے
21/29
بےلاگ اور بےتکا بولنے کے عادی اگر یہیں رک جاتے تو بھی شاید بچ جاتے لیکن جس کی شامت اس کی اپنی زبان کے نیچے پڑی ہو اسے بولنے سے بھلا کون روک سکتا ہے؟

موصوف نے #FBR رپورٹ کے مندرجات سے لاعلم ہونے اور رپورٹ کسی اور سے بھی نہ لینے پر اپنے دلائل لکھنے شروع کر دیے، موصوف نے جسٹس
22/29
عمر عطاء بندیال کا بھیجا ہوا شہد شکریے کے ساتھ واپس بھیجنے سے لےکر اپنا کیس سننےوالے دس رکنی بنچ کے جج صاحبان سے ممکنہ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے خود پر ججز کیفے ٹیریا میں جا کے چائے پینے کی عادت ترک کرنے تک کی تفصیلات لکھ کے کسی بھی جج سے کوئی تعلق یا رابطہ نہ ہونے کا تاثر بنایا
23/29
موصوف ایسی کوئی ایک بات بھی لکھنا نہیں بھولے جو یہ تاثر پیدا کرتی ہو کہ انہوں نے #FBR کی رپورٹ نہ کسی سے لی نہ کسی نے انہیں دی اور جو رپورٹ ان کے پاس ہے ہی نہیں وہ اس کے مندرجات سے قطعاً لاعلم ہیں لیکن بھلکڑ کی مت ماری گئی تھی، وہ بالکل بھولا ہوا تھا کہ اُسی FBR کی رپورٹ
24/29
کا وہ حصہ جو یہ ثابت کر رہا تھا کہ سریناعیسیٰ نے اپنی تمام رقوم ملک سے باہر بھیجنے کے لیے بنکنگ چینل/قانونی راستہ اختیار کیا، سریناعیسیٰ کے ہاتھوں عدالت میں جمع کروا کے وہ خود اس رپورٹ کو نہ صرف عدالتی ریکارڈ پر لا چکا ہے بلکہ رپورٹ کا ایک حصہ عدالت میں جمع کروا کے وہ اس
25/29
رپورٹ کی اپنے پاس موجودگی سے لے کر اسے دیکھنے، پڑھنے اور اس کے تمام مندرجات سے واقف ہونے کا اعلان بھی بنفس نفیس خود ہی کر چکا ہے

خود پر کوئی اعتراض ہونے، کسی کے سوال اٹھانے یا کسی کے کچھ پوچھنے سے پہلے ہی اپنے تحریری جواب میں قاضی فائز عیسیٰ کا اپنا کیس سننے والے بنچ
26/29
کے جج صاحبان سے ممکنہ آمنا سامنا ہونے تک کے امکانات سے بچنے کے لیے اپنی کوششوں کی کہانیاں سنانا اور کسی جج سے کوئی تعلق نہ رکھنے کے ازخود تذکرےکرنا، جن صاحبان سے اپنے تعلقات چھپانے کے لیے تھا، قاضی فائز عیسیٰ تک #FBR کی رپورٹ پہنچانے والا بھی یقیناً انہی میں سے کوئی ایک تھا
27/29
بنچ میں موجود کچھ جج صاحبان سے قاضی فائز عیسیٰ کے گہرے تعلقات کی کہانیاں اور کسی بھی موڑ پر کسی ایک جج کی کسی بھی بہانے بنچ سے عین ممکن علیحدگی کے نتائج یقین ہی نہیں ہونے دیتے کہ 3 مہینے کی مسلسل سماعتوں کے بعد اس اہم اور بڑے بنچ سے کوئی فیصلہ بھی آئے گا

میں غلط بھی ہو
28/29
سکتا ہوں لیکن لگتا یہی ہےکہ اگر کوئی ایک جج بنچ ٹوٹنے کی وجہ بن کے پورے بنچ کو اس کے فیصلے سمیت زمین بوس کر سکتا ہے تو تعلق نبھانےوالا کوئی نہ کوئی ایسا کر بھی دکھائے گا، پھر جب کبھی نئے سرے سے کیس سننے کیلیے کوئی نیا بنچ بنے گا تو اس کا فیصلہ تب دیکھا جائے گا

واللہ اعلم🙏
29/29
#قاضی_فائز_عیسیٰ کی ریویو پٹیشن سننے والا #سپریم_کورٹ_آف_پاکستان کا دس رکنی بنچ شاید سپریم کورٹ اور #پاکستان کی تاریخ کا پہلا بنچ ہے جس میں کچھ جج صاحبان کو پٹیشنر کے مطالبے پر شامل کیا گیا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰

🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @_NadeemZaidi

6 Apr
عمران خان ہو یا ابراہام لنکن، قوم کیلیے دیکھے ہوئے خوابوں میں تعبیر کے رنگ بھرنے والے صدیوں میں ہی آتے ہیں

ابراہام لنکن کو اس کے قریبی ساتھیوں نے کہا کہ وہ #غلامی ختم نہ کرے ورنہ گوروں کے جذبات بھڑک جائیں گے اور وہ کچھ نہیں کر سکے گا لیکن ابراہام لنکن تو ایک خواب

#قلمکار
1/12
دیکھنے والا شخص تھا

وہ جانتاتھا کہ صدیوں سے رائج کسی بھی نظام کا خاتمہ وقت لیتا ہے، لوگ پہلے تو ماننے سے انکار کرتے ہیں پھر مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں لیکن اگر آپ سچے ہوں اور آپ کی نیت ٹھیک ہو تو خدا زمین پر اتر کر آپ کی مدد کرتا ہے

اور پھر وہی ہوا۔۔۔ صدارتی الیکشن

#قلمکار
2/12
جیتنے کے بعد ابراہام لنکن نے غلامی کا خاتمہ کر دیا جس پر جنوبی امریکہ کی سات ریاستوں نے اپنی علیحدہ فیڈریشن بنا کے متحدہ ہائے امریکہ کے خلاف اعلانِ بغاوت کر کے سول وار شروع کر دی جس کی وجہ سے 1861 سے 1865 تک وسطی امریکہ کا تقریباً ہزار میل کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا

#قلمکار
3/12
Read 13 tweets
4 Apr
پتہ نہیں کیوں مگر مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ کسی کا موبائل فون چوری ہونے والا ہے، اپنے اپنے موبائیل فون کی خاص حفاظت فرمائیں 🙏

#APublicServiceMessage
مریم کا موبائل چوری ہونے والا ہوتا تو میں چور کی خیروعافیت کیلیے ٹویت کرتا 😅
ارے نہیں آپی، کراچی تو شاید 1400 کلومیٹر دور ہے
Read 7 tweets
21 Mar
کل شام جس طرح یہ نیا #ہیش_ٹیگ لانچ ہوا وہ بذات خود اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس ہیش ٹیگ کو کسی کے حکم پر حکم کے غلاموں نے لانچ کیا

میں اس تھریڈ میں ان تمام کرداروں کو ننگا کرنے جا رہا ہوں جنہوں نے اس مکروہ #ٹرینڈ کو لانچ کیا یا لانچ کروایا ⬇️

@cybercrimefia @PTIofficial
کل شام ٹھیک 3:55pm پر اس ہیش ٹیگ کے ساتھ کسی ایک نے نہیں بلکہ بیک وقت دو مختلف لوگوں نے ٹویٹ کیے

پہلے (TheMuhandiss) کا ٹویٹ آیا اور پھر چند سیکنڈ میں ہی (Saeedasgharkha3) کے اکاونٹ سے بھی اسی ہیش ٹیگ کے ساتھ دوسرا ٹویٹ آ گیا ⬇️
پہلا ٹویٹ کرنے والے (TheMuhandiss) کے 9333 فالوورز میں یہ 4 اہم اکاونٹ بھی موجود ہیں
@MaryamNSharif @alimdar82 @RehamKhan1 @MaizaHameed

جبکہ دوسرا ٹویٹ کرنے والے (Saeedasgharkha3) کے 694 فالوورز میں صرف @MaryamNSharif کا اہم اکاونٹ موجود ہے

پہلے ٹویٹ میں ایک کردار اور ہے ⬇️
Read 10 tweets
9 Mar
آج الیکشن کمشن کا وہ 4 رکنی بنچ جو یوسف رضا گیلانی کی جیت کا نوٹیفیکیشن نہ جاری کرنےکی حکومتی درخواست پر سماعت کر رہاتھا، اسے اول تو خریدوفروخت کا ہونا ثابت کرنےوالی ویڈیوز کا سینیٹ الیکشن سےکوئی تعلق ہی نہیں ملا دوسرے وہ @ECP_Pakistan جسے 8 روز پہلے ہی سپریم کورٹ نے کہا تھا
1/7
کہ وہ بیلٹ پیپر کو قابل شناخت بنائے تاکہ اپنی پارٹی کا ووٹ کسی اور کو دینے والوں تک پہنچنا ممکن ہو وہی #ECP آج حکومتی وکلاء سے یہ کہتا پایا گیا کہ آپ کی درخواست صرف ایک فریق یوسف رضا گیلانی کے خلاف کاروائی کرنے کیلیے ہے اس میں دوسرے فریق کا ذکر نہیں ہے، اگر آپ نے اپنی درخواست
2/7
قابل سماعت بنانی ہے تو اس میں پیسوں کے عوض یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے یا پیسوں کے عوض اپنے ووٹ ضائع کرنے والے 16 افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی لکھیں اور ان 16 افراد کے نام اور پیسے لینے کے ثبوت بھی دیں

۔ECP کے اس اعتراض کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ #ECP بخوبی جانتا ہے
3/7
Read 7 tweets
9 Mar
آپ عمران خان سے صدارتی نظام کا مطالبہ ایسے کیوں کرتے ہیں جیسے #صدارتی_نظام عمران خان کے اختیار میں ہو؟

صدارتی نظام صرف وزیراعظم کی مرضی سے تو کیا، اس وقت کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی %100 مشترکہ مرضی سے بھی نہیں آ سکتا، سپریم کورٹ کے حکم یا کسی عوامی ریفرینڈم سے بھی نہیں۔ 🙏
1/7
اگر آپ کو پارلیمانی صدارتی نظام ہی چاہیے تو وہ کم سے کم 2028 کے الیکشن میں کس طرح آ سکتا ہے وہ سمجھ لیں

نظام حکومت کو تبدیل کرنے کے بل کا دونوں ایوانوں سے دوتہائی اکثریت سے پاس ہونا ضروری ہے اس لیے سب سے پہلے تو اگلے الیکشن میں عمران خان کا خود قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت
2/7
سے پہنچنا ضروری ہے، پھر 2024 میں سینیٹ میں بھی عمران خان کی اکثریت کا دوتہائی تک پہنچنا ضروری ہے، اس کے بعد ہی قومی اسمبلی میں موجودہ #پارلیمانی_جمہوری_نظام کو #پارلیمانی_صدارتی_نظام سے بدلنے کا بل پیش کیا جانا کارآمد ہو گا

اب دوسری اور اہم بات یہ بھی سمجھیں کہ #نظام_حکومت
3/7
Read 8 tweets
8 Mar
الیکشن کمشن نے #NA75 کے ضمنی الیکشن اور یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن میں جس دیدہ دلیری سے اپنے 2 مختلف چہرے دکھائے ہیں انہیں دیکھ کے تو یوں لگتا ہے جیسے @ECP_Pakistan کسی قانون، ضابطے یا آئین کے ماتحت ادارے کا نام نہیں بلکہ کسی ایسی بادشاہت کا نام ہے جس نے پورے ملک کو فتح
1/25
کر رکھا ہے اور آئین، قانون یا ضابطوں جیسی چیزوں سے رجوع کرنا یا نہ کرنا اس کا صوابدیدی اختیار ہے، یعنی رجوع کر لیا تو ٹھیک، نہ کیا تو بھی ٹھیک

ان دونوں الیکشنوں میں پیش آنے والے مختلف حالات و واقعات اور ان پر #ECP کے اپنے ردعمل نے نہ صرف اس سے منصوب غیر جانبداری کا بچا کھچا
2/25
بھرم بھی ختم کر دیا بلکہ اس کے سر سے پاوں تک کے جانبدارانہ کردار کو بھی برہنہ کر کے اونٹ پر بٹھا دیا، لیکن اس سب کے باوجود حیران کن امر یہ ہے کہ اس کے چہرے پر اپنے کسی کیے کی نہ کوئی ندامت نظر آتی ہے اور نہ ہی کوئی ڈر خوف، الٹا وزیراعظم کے شکوہ کرنے پر#ECP جواباً مزید ٹیڑھا
3/25
Read 25 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!