My Authors
Read all threads
عالمی وبائی مرض

موجودہ چینی وبائی مرض کا حالیہ وبائی امراض سے کوئی تعلق نہیں ہے جیسے #سارس #ایبولا #اینتھریکس حیرت انگیز طور پر اسکا تعلق انیسویں صدی کے شروع کی مشہور بیماری (Spanish flu) سے گہرا محسوس ہوتا ہے یہ بیماری سن (1917/1920) تک 50 ملین لوگوں کی موت کا سبب بن گئ تھی.. +
جنگ عظیم اول کی وجہ سے Spanish flu کی اموات اور اسکے عالمی پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی سطح کے پرنٹ میڈیا میں کافی حد تک سینسر شپ قائم رہی جسکی وجہ سے یہ وبائی مرض انتہائی خاموشی سے دنیا کی ایک فیصد آبادی کو موت کے گھاٹ اتار گیا جو جنگ اعظم اول میں ہونے والی اموات کے مقابلے دگنی تھی
اسپن کا نام اس بیماری میں کیوں اور کیسے استعمال ہوا..؟ وجہ یہ تھی کہ تمام یورپی ممالک جنگ اعظم اول میں مصروف تھے اس وقت ایک تنہا اسپین ہی تھا جس نے اس بیماری کے حوالے سے عالمی سطح پر شعور اجاگر کیا بلکہ اس ہونے والی اموات کو دنیا بھر میں رپورٹ کیا. جبھی اسکو Spanish flu کہا گیا.
اس بیماری مطلب Spanish flu کی جائے پیدائش بھی حیرت انگیز طور پر چین میں ہوئی تھی اسکا پہلا کیس 1917 میں چین میں ہی سامنے آیا تھا اس وقت برطانیہ ہانگ کانگ کی بندرگاہ پر قابض تھا اور انہی کے ساتھ یہ بیماری یورپ آنے میں کامیاب ہوئی..+
یہ سب کچھ اتنا اچانک تھا کہ یورپی ممالک کو سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ انکے فوجی سویلین آخر مر کیوں رہے ہیں جرمنی پر اس وبائی مرض کو کیمیکل ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام یورپی ممالک کی جانب سے عائد کیا گیا جو قطعی طور پر درست نہیں تھا.. +
دور جدید کی طرح ماضی میں بھی کسی وبائی مرض کو کیمیکل ہتھیار یا دشمن ملک کی لیب میں تیار ہوئی بیماری ثابت کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی جو پھر Spanish flu وبائی مرض کی روک تھام اور اسکے علاج میں ایک بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آئی..+
علامات Spanish flu میں سانس لینے میں رکاوٹ محسوس ہونا اچانک تیز سردی لگنا تیز بخار ہونا شامل تھا چہرے پر لال دھبے اور پھر جسم کا نیلا پڑنا یہ گمان کرتا تھا کہ اب اس مریض کو موت کا شکار ہونے سے بچانا تقریباً ناممکن ہے.. +
بدقسمتی سے اس مرض سے ہلاکتیں لاکھوں ہوچکی تھی اور دوسری جانب اس خوف کے کاروبار نے ادویات بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ڈاکٹر صاحب تک اور حکیم سے جعلی پیر فقیروں تک سب کی چاندی کردی تھی جتنی زیادہ اموات مطلب اتنا زیادہ پیسہ.. +
اس تاریخی وبائی مرض نے ایسے لوگوں کو قبروں میں پہنچایا جنکہ بغیر پارٹیاں اور شراب کباب کی محفلیں شروع نہیں ہوتی تھی دوسری جانب ایسے لوگوں کے پاس بے پناہ دولت آئی جنہیں موت ہی اپنے مسائل کا آخری اور بہترین حل معلوم دیتی تھی.. +
المیہ ہے کہ ماضی میں بھی عالمی اسٹیبلشمنٹ اور امیر طبقے کو مرنے والوں کی تعداد میں اضافے سے کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی اگر کوئی فکر تھی تو بس یہ کہ وقت رہتے شہر کب چھوڑنا ہے اور دوست احباب میں سے کوئی پیچھے تو نہیں چھوٹ گیا ہے.. +
بے شک میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کی ہے مگر یہ تلخ حقیقت ہے کہ جب تک کسی بھی عالمی وبائی مرض کی ویکسین عام صارف تک پہنچے گی آیا وہ شہر میں خوراک کی قلت سے مرچکا ہوگا یا اسکا زندہ رہنے سے دل اٹھ گیا ہوگا.
یہ دیکھنا واقعی لازم ہے کہ ہم حالیہ #coronovirus سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں..؟ ممکن ہے تاریخ اپنے آپ کو نہیں دہرائے اور اگر دہراتی ہے تو اسکے قریب ترین نتائج میرے تھریڈ میں. Spanish flu کی ریسرچ میں لکھیں ہیں.
تحریر : محمد طلال
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with ☪ محمد طلال

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!