My Authors
Read all threads
Past present: Identity crisis
dawn.com/news/1106525
#TipuSultan of Mysore (d.1799) wrote a let­ter to the Ottoman ca­liph for help. Instead of ex­tend­ing help, the ca­liph be­trayed Tipu Sultan by hand­ing over the let­ter to the British gov­ern­ment (By Dr Mubarak Ali)
After garnering worldwide praise as a ‘mediator’ and being regarded as a true representative of Muslim world, Prime Minister #ImranKhan heaped praise on Turkish president saying “I can safely say that he [ #Erdogan ] can win next elections in Pakistan
tribune.com.pk/story/2156994/… 👇
Consciousness of Muslim Identity in South Asia Before 1947

irenees.net/bdf_fiche-anal…

Locally converted Muslims were excluded from high positions and were despised by their foreign (Muslim) brothers.

By Dr Mubarak Ali
زرا غور سے طبقات ناصری، تاریخ فیروز شاہی اور دیگر مستند کتب تاریخ کا مطالعہ کریں ۔ پورے کے پورے ہندوستان پر ترکوں ، افغانوں ، مغلوں اور ایرانیوں کی حکومت کبھی نہیں نہیں رہی بلکہ شمالی ہند اور اس سے ملحقہ علاقوں پر اثر و نفوز تھا اور یہ آپس میں ایک دوسرے کی گردن زدنی کرتے رہے ہیں
بہت فرق ہے ترک اور منگولوں میں ۔ مغل بنیادی طور پر فارسی میں منگولوں کو کہا جاتا ہے اور عربی میں “مغول” اور “تتر” کے الفاظ ہیں مغلوں کے لیئے اور مغل چنگیز خان کے دوسرے بیٹے “چغتائ” کی نسل سے ہیں اور جو بابر و دیگر ہندوستان آئے وہ “چغتائ برلاس” کہلاتے ہیں ۔ جاری ہے /۲
بابر بذات خود اپنے آپ کو “مغل” کہلانا پسند نہیں کرتا تھا اور خود کو “ترک” کہتا تھا اور اس نے اپنی “تزک بابری” میں لکھا کہ “مغل وحشی ہیں ( uncouth barbarians ) . بابر کی ماں براہ راست چنگیز خان کے خاندان سے تھی اور بابر کا باپ تیمور لنگ کے خانداُن سے تھا ۔ جاری ہے /۳
اور تیمور ماوراالنہر کا ترک کہلاتا تھا مگر اسکا بھی تعلق دور سے منگولوں سے ملتا تھا دراصل چغتائ کی نسل آکر ازبکستان کے قبائل میں خلط ملط ہوئ تو موجودہ مغل نسل وجود میں آئ ۔ بابر کے چچا زاد بھائ مرزا محمد حیدر دوغلت کی کتاب تاریخ رشیدی سینٹرل ایشیا کے مغلوں پر ہے پڑھیئے ۔ /۴
اسی طرح “ترخان” اور “ارغون” بھی دور پرے سے مغل ہی ہیں اور بلوچستان میں جو ہزارہ برادری ہے وہ بھی چنگیز خان کی نسل سے ہیں براہ راست ۔ اور جو سندھ میں حیدرآباد کے مشہور ادیب اور عالم مرزا قلچ بیگ تھے (جنکے خاندان سے ڈاکٹر زوالفقار مرزا ہیں) وہ بھی نسلا” شیعہ مغل ہی ہیں ۔ جاری ہے/۵
مغلوں یا منگولوں نے چنگیز خان کے پوتے ہلاکو کے دور میں مذہب تبدیل کیا کوئ عیسائ ہوا ، کوئ سنی ہوا کوئ شیعہ ہوا اور اس طرح ارتقاء ہوا ۔ مرزا قلیچ بیگ کا خاندان بنیادی طور پر جارجیا ، روس سے آکر سندھ میں آباد ہوا اور ایران پر ہلاکو کی حکومت رہی تو وہاں جو مغل تھے وہ شیعہ سنی ہوئے
عثمانی ترکوں سے جو ہندوستان کا تعلق ہے وہ یہ ہے کہ اورنگزیب کے دور میں میر قمرالدین خان صدیقی بایافندی المعروف نظام الملک (حیدرآباد دکن کی آصف جاہ خاندان کے بانی) مغل دربار کا حصہ بنے مگر وہ بھی دراصل ازبکستان سمرقند کے تھے اور بعد میں انکے رشتے داروں کا تعلق عثمانیوں سے ہوا
اورنگزیب کی موت کے بعد ایرانیوں اور تورانیوں میں طاقت کے لیئے رسہ کشی شروع ہوئ تو اس میں مسلکی بنیاد پر جھگڑے شروع ہوئے سعادت علی خان برہان الملک (نواب واجد علی شاہ کے جد امجد) اور نظام الملک (دکن ریاست کے جد امجد) کی آپس کی چپقلش سے نادر شاہ افشار (ایرانی) کو شہہ ملی ۔ جاری ہے
وہ ہندوستان پر چڑھ دوڑا (پاکستان کا نظریاتی قائدافغانی احمد شاہ ابدالی اسی نادر شاہ جیسے قصائ کی فوج میں افسر تھا ) برہان الملک نے نادر شاہ کو انگلی کی اور نادر شاہ نے جو کچھ دہلی میں کیا وہ مستند تاریخ کا حصہ ہے حتی کہ میر تقی میر کی سوانح حیات میں اس بھیڑیا صفت کا ذکر ہے
اگر یہ مزعومہ دعوی مان لیا جاۓ کہ مسلمان ترکوں نے ۶۰۰ سال ہندوستان میں حکومت کی تو پھر یہ بھی بتائیں کہ غزنوی اور غوری نے ایک دوسرے کیساتھ غزنی میں کیا وہ کیا تھا ؟ پڑھیں طبقات ناصری تو روح کانپ اٹھے گی - اور پھر شمالی ہند کے مسلمان حکمرانوں کو بار بار کیوں افغانوں اور ایرانیوں
کی ضرورت پڑتی تھی انہیں خط لکھتے تھے شاہ ولی اللہ و دیگر کہ آؤ مغلوں کو بچاؤ ورنہ یہ گئے ۔ احمد شاہ ابدالی اور غالبا” نادر شاہ کو بھی شمالی ہند کی مسلمان اشرافیہ نے خط لکھ کر بلوایا کہ حملہ کرو نہیں تو مرہٹہ اور سکھ چٹنی کردیں گے اور پھر ایسٹ انڈیا کمپنی نے سب کی چٹنی کردی
ترکوں کی حکومت “حجاز” (موجودہ سعودی عرب) اور مسلمانوں کو “ترکوں کے مظالم اور شرکیہ اور بدعتی حکومت” کے خلاف شیخ محمد بن عبد الوہاب اور انکے رشتے دار محمد بن سعود (موجودہ آل سعود کے جد امجد) نے بغاوت کردی اور پے درپے بغاوتیں کرکے ۱۹۲۴ میں ترکوں کی شرکیہ اور بدعتی حکمرانی ختم کی
ترکوں کی حکومت صرف ہندوستان پر ہی نہیں سعودی عرب پر بھی تھی اور عرب مسلمانوں کو ترکوں کی غلامی سے نجات دلانے کے لیئے شیخ محمد بن عبدالوہاب اور محمد بن سعود نے تحریک آزادی شروع اور ۱۹۲۴ میں ترک مظالم سے سعودی مسلمان آزاد ہوگئے ، پڑھیئے 👇

ia600602.us.archive.org/12/items/Muham…

——-
ترکوں کی ہندوستان پر ۶ سو سال حکومت اور سعودی عرب پر ترکی کا قبضہ

مسئلہ حجاز اور ابن سعود : خلافت وفد رپورٹ 1926

(آل سعود کی سعودی عرب میں حکومت کی ابتدا کی تاریخ)

مرتبہ

سید سلیمان ندوی، محمد علی جوہر، شوکت علی وشعیب قریشی

ia803102.us.archive.org/20/items/Masla…

———
ترکوں نے ہندوستان پر ۶ سو سال حکومت کی اور اس میں یہ بھی ہوا کہ التتمش کی بیٹی رضیہ سلطان اور اسکے شوہر ملک التونیہ کو misogynist ترک سرداروں نے قتل کروادیا ۔ یہی ترک التمش تھا جب اس سے ترک جلال الدین خوارزم نے مدد مانگی کہ اس کو چنگیز خان سے بچائیں تو التتمش نے پناہ نہیں دی
تو اسی جلال الدین خوارزم نے ملتان اور اچ شریف پر حملہ کیا ترک ناصر الدین قباچہ پر اور ملتان اور اچ شریف کو جلا کر راکھ کردیا ۔ یعنی خود چنگیز خان سے بچتا پھر رہا تھا اور پھر کلمہ گو مسلمانوں پر ہی چڑھ دوڑا ؟ یہ تھی ترکوں کی ۶ سو سالہ حکومت ۔ ابھی اور نقاب کھینچتا ہوں
ہندوستان کی تاریخ کمال امروہوی کی رضیہ سلطان اور کے آصف کی مغل اعظم کی واہی تباہی فلمیں نہیں بلکہ بہت تلخ اور نہایت پیچیدہ ہے لہذا اس پر طبع آزمائ سے مستند کتاب پڑھ لیا کریں تاکہ چودہ ۱۴ طبق روشن ہوجائیں
معروف بھارتی مؤرخ عرفان حبیب صاحب سے جب فلم “پدماوت” کی تاریخی سند پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر صحیح معنوں میں تاریخی حقائق پر مبنی فلم بنادی جائے تو سینما میں صرف میں اور آپ بیٹھے دیکھ رہے ہونگے ۔
علاء الدین خلجی ترک تھا اور ہمارے نظریاتی بزرجمہروں نے اسکو بڑا نیک بتایا ہے جبکہ طبقات ناصری و تاریخ فرشتہ و دیگر میں درج ہے کہ اپنے سسر اور چچا جلال الدین خلجی کو قتل کیا ، ۳۰ ہزار نو مسلم منگولوں کے خون سے ہاتھ رنگے ، پیغمبری کا دعوی کیا جبکہ انتہائ ظالم اور بدکار تھا
اور علاءالدین خلجی نے ظلم اور بدکاری کی جو فصل بوئ تھی اسکا شکار خود تو ہوا ہی مگر اولاد بھی ہوئ ۔ تو جو حضرات ہندوستان کے ترک بادشاہوں پر قصیدہ خوانی فرمارہے ہیں وہ زرا مسلمان مؤرخین کی ہی لکھی تاریخ پڑھ لیں اور توبہ کریں کہ کن بدکاروں کو اُمّہ کا ہیرو بنا رہے ہیں
اور حیدرآباد دکن کے نظام جو ترک تھے اور عثمانی ترکوں سے رشتے داری بھی تھی تو خود انہوں نے حیدر علی اور ٹیپو سلطان کے ساتھ کیا کیا ؟ پڑھیں تاریخ !

تاریخ میں چٹ بھی میری پٹ بھی میری اور ٹیا میرے باپ کی نہیں چلتی
ماورالنہر کے مغلوں کی مستند ترین تاریخ جو بابر کے چچازاد بھائ “میرزا محمد حیدر دوغلت” نے “تاریخ رشیدی” کے نام سے مرتب کی ، بہت اہم کتاب ہے ، محفوظ کیجیئے اور پڑھیئے اور مغلوں کا شجرہ بھی دے دیا ہے

تاجک ، مغل اور ترک میں کیا فرق ہے

The Turks in India; critical chapters on the administration of that country by the Chughtai, Bábar, and his descendants by Henry George Keene (1879)

ia802706.us.archive.org/20/items/turks…
—————-
The Turks Of Central Asia In History And At The Present Day
by M.A .Czaplika
ia801608.us.archive.org/1/items/in.ern… Publication date 1918
سلطنت عثمانیہ کے عثمانی دراصل کون تھے اور خلافت بنو عباس کے لیئے کیا کرتے تھے ، پڑھیئے

The Ottoman Turks
ia800209.us.archive.org/24/items/ottom…
by Cannon Sell Publication date 1915
یہ تمام حقائق بتانے کے بعد یہاں یہ تھریڈ ختم کرتا ہوں کہ تمام تر خامیوں کے باوجود “مغل” حکمران ہندوستان کے تمام حکمرانوں سے بہتر تھے اور انہوں نے ہندوستان کو اپنا وطن بنایا اور بہت کچھ دیا اس میں سب سے اہم چیز مجھ جیسا 💘 “شہزادہ” 💘ہے جو آپکے درمیان ہے 💔💋🙏 @Rafi_AAA
تھریڈ میں جو کتابیں دی ہیں اور جو مختلف تزک مغلوں نے لکھیں وہیں یہ بھی درج ہے مغلوں کے جد امجد چغتائ خان (چنگیز خان کا دوسرا بیٹا) بے انتہا غصے کا تیز ، شراب کا دھتی اور مسلمانوں کا بدترین دشمن تھا اور منگولوں کے قانون “مقدس یاسا” کے نفاذ کی ذمے داری اسی کی تھی ۔ جاری ہے /۲
اس قانون کو تورہ چنگیزی بھی کہا جاتا تھا - بابر کے چار بیٹے تھے ہمایوں (سنی) ، کامران مرزا ، عسکری مرزا (شیعہ) ، ھندال مرزا ۔ کامران مرزا اور عسکری مرزا نے ہمایوں کو بہت تنگ کیا اور اس کے ۶ سالہ بیٹے اکبر کو یرغمال بنایا اور افغانستان میں جب یہ آپس میں لڑ رہے تھے ۔ جاری ہے /۳
تو کامران مرزا نے اپنے بھتیجے اکبر کو قلعہ کی دیوار پر بٹھا دیا کہ باپ (ہمایوں) کی توپ کو گولہ اگر لگے تو اکبر کو لگے اور مرجانے ۔ کامران کی گرفتاری کے بعد ہمایوں اور چغتائ سرداروں نے فیصلہ کیا کہ چغتائیوں کے نام پر کلنک کے ٹیکے کامران کو سزا دی جائے ۔ جاری ہے /۴
تو فیصلہ یہ ہوا کہ کامران مرزا کو اندھا کرواکر مکہ مکرمہ بھیج دیا جائے اور یہی ہوا ۔ جہانگیر (سلیم) نے اپنے بڑے بیٹے خسرو مرزا کی آنکھوں میں سلائ پھروا کر اندھا کروایا (خسرو مرزا اچھا شہزادہ تھا) اور اس کے ساتھیوں کو گائے اور گدھے کی کھال میں سلوا کر مروادیا ۔ جاری ہے /۵
جہانگیر اتنا ظالم تھا کہ مغلوں کو چنگیز خان یاد آجاتا تھا ۔ شیعوں کے بڑے مجتہد قاضی نور اللہ شوستری (اکبر کا قاضی القضاتہ اور گورنر کشمیر اور فقہ جعفریہ کے شہید ثالث) کو خاردار کوڑے لگوا لگوا کر مروادیا اور نورجہاں چیختی رہ گی اسکی ایک نہ چلی ۔ جاری ہے /۶
جہانگیر ۱۷ سال کی عمر سے روزانہ ۲۰/۳۰ گلاس شراب (جسے عرق کہا جاتا تھا بہت تیز ہوتی ہے) پیتا رہا جو جاکر حکیموں کے زور دینے پر ۵۰ سال کی عمر میں چھوڑی اور ۵ گلاس کردی مگر افیم شروع کردی ۔ جاری ہے /۷
جہانگیر اپنے دربار میں بطور سزا لوگوں کی کھال کھچوادیتا تھا ۔ پھر اسی جہانگیر کے بیٹے شاہجہاں (جو اس وقت شہزادہ خرم کہلاتا تھا ) اپنے ان گنت سوتیلے بھائیوں اور عم زادوں کو اپنے ہاتھوں سے قتل کیا اور کروایا بھی ۔ نورجہاں کا کردار اس تمام میں نہایت خراب تھا ۔ جاری ہے /۸
جہانگیر کے دو بھائ اور تھے ۱ - دانیال مرزا ، ۲ - کام بخش یا مراد مرزا اور دونوں کثرت سے شراب نوشی کی وجہ سے ۴۰ سال کے اندر اندر ہی مرگئے ۔ بابر نے جب لودھیوں (پٹھانوں) کو شکست دی تو لودھیوں کیساتھ ہندو راجپوت اور دیگر ہندو بھی تھے ۔ جاری ہے /۹
تو جب بابر اچھی طرح مسلمان لودھیوں کا قتل عام کرچکا تو شکرانے کے طور پر نظام الدین اولیاء کی ڈنڈوت کی “کہ بہت شکریہ 🙏 جناب” ۔ جاری ہے / ۱۰
ترکوں نے ۶ سو سال ہندوستان پر حکومت کی اور یہ بھی بتائیں کہ تیمور لنگ (سنی حنفی) نے سلطنت عثمانیہ کے بایذید یلدرم (سنی حنفی) اور اسکی فوج کو پلٹ کر رکھ دیا تھا ۔ اور بایذید یلدرم کو پنجرے میں قید کرکے گھمایا تھا ۔ غالبا جہانگیر کو یہ تصویر بھیجی گئ جسکی وہ بڑی قدر کرتا تھا 👇
مشہور “صوفی” بزرگ اور نظام الدین اولیاء (رحمہ اللہ) کے مرید خاص ، حضرت امیر خسرو (رحمہ اللہ) علاءالدین خلجی کی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں (خزائن الفتوح از امیر خسرو) انہوں نے منگولوں / مغلوں کا حلیہ بیان کیا وہ کافی دلچسپ کہ وحشی جانور لعنتی ہیں کتے سؤر سب کھا جاتے ہیں 😂
خدائ خدمتگار مرحوم خان عبدالغفار خان “غدار” ہونے کے باوجود بہت متقی پرہیزگار اور نمازی تھے اور نیک انسان تھے انکی سوانح حیات میں لکھا ہے کہ جب وہ حج پر گۓ تو اس وقت نیا نیا سعودی عرب ہندوستان پر ۶ سو سال حکومت کرنے والے ترکوں سے آزاد ہوا تھا ۔۔۔۔ جاری ہے /۲ cc @Shafidpk
اور خان عبدالغفار خان نے مذید کہا جب سے آل سعود (وہابیوں) نے سعودی عرب / حجاز کا کنٹرول سنبھالا ہے حاجیوں کو لوٹنے والے قزاقوں / ڈاکوؤں کا صفایا کردیا جو پہلے شریف مکہ کو بھتہ دیتے تھے ۔ شریف مکہ (اردن کا شاہی خاندان) ترکوں کے لگاۓ حکمران تھے ۔ @iopyne @Shafidpk
طبقات ناصری کا ترجمہ ۔ پڑھیئے ایشیا کے مسلمان حکمرانوں کی تاریخ بشمول ہندوستان کے مسلم حکمران

Tabaqat-e-Nasiri (Muhammadan Dynasties Of Asia Volume 1 by Major H G Raverty 1881) ia801004.us.archive.org/21/items/Muham…
جاری ہے /۲
——
۲ - طبقات ناصری کا ترجمہ ۔ پڑھیئے ایشیا کے مسلمان حکمرانوں کی تاریخ بشمول ہندوستان کے مسلم حکمران

Tabaqat-e-Nasiri (Muhammadan Dynasties Of Asia Volume 2 by Major H G Raverty 1881)

ia601004.us.archive.org/32/items/Muham…
——
پچھلے دو ٹوئٹس میں طبقات ناصری کا انگریزی آن لائن دیا ہے محفوظ کریں اور مطالعہ کریں کہ ماوراالنہر (وسطی ایشیا) سے کون کون سی قومیں مسلمان قوموں پر ملکوں بشمول ہندوستان پر قابض رہی ہیں ۔ ایچ جی ریورٹی انگریز فوجی افسر تھا اور ترکی ، فارسی ، پشتو ، منگول اور کئ زبانوں کا ماہر تھا
ملاحظہ فرمائیں بلکہ آن لائن کتاب محفوظ کریں اور پڑھیں “تاریخ مبارک شاہی از یحیحی بن احمد بن عبداللہ سرہندی ، کا ترجمہ جس میں جو ترک النسل غاصبین ہندوستان پر قابض ہوئے انکا تفصیلی احوال

ia801603.us.archive.org/5/items/in.ern…

Translation of Tarikh Mubarakshahi

About Salateen of Delhi
ڈاکٹر محمد تقی صاحب @mazdaki کے دادا یا نانا سید محمد جعفر صاحب نے ۱۹۳۶ میں مغل سلطنت ۔ بابر تا اورنگزیب پر بہت معتدل کتاب لکھی ہے اور جو اورنگزیب کے بارے میں لکھا وہ پڑھ کر حیرت ہوگی ۔ پڑھیئے 👇

ia802803.us.archive.org/8/items/mughal…

The Mughal Empire from Babar to Aurangzeb
منگولوں کی سلطنت کی تاریخ از عطاء الملک جوینی (ھلاکو خان کا مشیر)

History Mongol Empire entitled Tarīkh-i Jahān-gushā (History of the World Conqueror). By Atâ-Malek Juvayni (Advisor of Hulegu Khan) (2 Volumes)

1 - ia802205.us.archive.org/28/items/histo…

2 - ia802704.us.archive.org/31/items/histo…

——-
باطنی کافر حسن بن صباح کے قلعہ الموت (کئ قلعے تھے) انہی جیسے کافر منگولوں کے ہاتھ تباہ اور زمین بوس ہوئے ہلاکو خان اور اسکے لشکر نے اس خطرناک دہشت گروہ کی چٹنی کرکے رکھ دی ۔ عطاء الملک جوینی کی دو جلدوں پر یہ کتاب بہت نایاب ہے ، محفوظ کیجیئے اور پڑھیئے
منگولوں کی تاریخ ۹ صدی عیسوی تا ۱۹ویں صدی عیسوی تک

History of the Mongols from the 9th to the 19th century Volume 1 ia802205.us.archive.org/1/items/histor… Volume 2 ia800200.us.archive.org/7/items/histor… Volume 3 ia800207.us.archive.org/11/items/histo… Henry Hoyle Howorth (Published (1876–1888)
منگولوں اور ترکوں میں کیا فرق ہے پچھلی ٹوئٹ میں ۳ جلدوں میں بہت باریک بینی سے مرتب کی گئ تفصیل درج کی گئ ہے پڑھ لیں
علاءالدین خلجی کا دور حکومت (ضیاء الدین برنی کی تاریخ فیروز شاھی سے لیا گیا پورا متن ۔ ساری کہانیاں ادھر ادھر ہوجائیں گی، پڑھیئے
THE REIGN OF ALAUDDIN KHILJI
TRANSLATED FROM ZIA-UD -DIN BARAN’s TARlKH-I-FlRUZ SHAHI By A. R. FULLER
AND A. KHALLAQUE

ia801602.us.archive.org/32/items/in.er…
مایہ ناز بھارتی مؤرخ عرفان حبیب صاحب کے مؤرخ والد پروفیسر محمد حبیب کی بہت نایاب تصنیف “غزنی کا سلطان محمود” ۔ غزنویوں کا عروج و زوال

Sultan Mahmud Of Ghaznin

ia801604.us.archive.org/32/items/in.er… by Professor Muhammad Habib (History/Political Science Aligarh University, India)
جو ۶ سو سالہ ترک حکومت کہی جارہی ہے وہ دراصل ۱۲۰۶ تا ۱۵۲۶ تک ہندوستان بلکہ شمالی ہند پر ترکی النسل مسلمان آور کا سلاطین دور تھا

A Comprehensive History Of India Vol.-v The Delhi Sultanat (1206 - 1526) by Prof Muhammad Habib & Khalique Ahmed Nizami

ia801903.us.archive.org/30/items/in.er…
۔۔
جدید محقیقین تاریخ کے مذہبی نظریئے کو جھٹلاتے ہیں مگر ایچ جی ریورٹی نے جو کتابیں لکھیں مختلف قوموں پر اس میں نام لیئے بغیر حضرت نوح علیہ السلام تک تاریخ کو لیا کہ کونسی قوم نوح کے کس بیٹے سے ، علامہ ابن خلدون کی تاریخ ابن خلدون پڑھیئے
ia800304.us.archive.org/13/items/Taree… قوموں کی تاریخ
تاریخ طبری میں امام جریر طبری نے نوح علیہ السلام کے تین بیٹوں سے دنیا کی اقوام کی تفصیل بتائ ۱ - سام (عرب ، اسرائیلی، انبیاء علیہم السلام ) ، ۲ - حام (ہند، سندھ ، قبطی ، افریقی، ودیگر اور ۳ - یافث (ترک ، ایرانی، آرین، منگول و ماوراالنہر کی دیگر نیم وحشی جنگجو قبائل)
اور علامہ ابن خلدون نے طبری کی دی گئ تفصیل کو سام ، حام اور یافث کی اولادوں کے نام دیکر واضح کیا اور باقاعدہ نقشہ دیا ہے bloodline کا (پچھلے ٹوئٹ دیکھیں) (تاریخ ابن خلدون قبل از اسلام ۔ تاریخ الانبیاء ۔ مترجم حکیم احمد حسین الہ آبادی (ترجمہ ۱۹۲۸ ہندوستان، مطبوعہ کراچی)
بابر اور مغلوں کا جد “تیمور لنگ “ ۔ پڑھئیے 👇

Tamerlane : The Earth Shaker
ia801900.us.archive.org/23/items/in.er… by Harold Lamb (published in 1929)
THE CAMPAIGNS OF ‘ALA’U’D-DIN KHILJI BEING THE KHAZA’INUL FUTUH (Treasures of Victory) OF
HAZRAT AMlR KHUSRAU OF DELHI
Translated into English with notes and parallel PASSAGES FROM OTHER PERSIAN WRITERS BY Professor Muhammad Habib ia801602.us.archive.org/35/items/in.er…
———
خواجہ نظام الدین اولیاء (رحمہ اللہ) کے مرید خاص حضرت امیر خسرو (رحمہ اللہ) نے علاءالدین خلجی کا جنگ نامہ / فتح نامہ “خزائن الفتوح” لکھا ہے ۔ زرا صفحہ 21 سے “مغلوں” کا جو حدود اربعہ امیر خسرو نے ناپا ہے ۔ مطالعہ فرمائیے ۔ پچھلے ٹوئٹ میں آن لائن کتاب ہے
The Political Theory of the Delhi Sultanate (including a translation of Ziauddin Barani's Fatawa-i Jahandari, circa, 1358-9 A.D.) by Prof. M Habib (Aligarh, India) & Mrs Afsar Umar Salim Khan (Peshawar) #India #History #Turks #Islam

ia801603.us.archive.org/7/items/in.ern…
———-
متعصب ترک 👇
Zia-ud-Din Barani, author of Tarikh-i-Firoz Shahi and Fatawa-i-Jahandari represented the resentment of the privileged class in his writings, in regard to the intelligent lower classes being appointed at high administrative positions on merit.
dawn.com/news/1121347
ملفوظات تیموری یا تزک تیموری (چغتائ زبان میں لکھی گئ (مترجم : ابو طالب حسینی اور میجر چارلس اسٹیورٹ)

ia800703.us.archive.org/14/items/mulfu…
The Mulfuzat Timury; or, Autobiographical memoirs of the
Moghul Emperor Timur

By Abu Talib Hussany

&

Major Charles Stewart
وہ جو “مغلوں” کو ترک کہہ رہے ہیں یا تھے زرا غور سے شروع کے صفحات ہی “تزک تیموری” کے جو پچھلے ٹوئٹ میں پوسٹ کی (ڈاؤنلوڈ کیجیئے اور پڑھیئے ) ہے وہ پڑھیں ۔
جب #سعودی_عرب (اس وقت حجاز) پر #ترکوں کے ۶۰۰ سالہ حکومت کا خاتمہ آل سعود اور وہابی مولویوں نے ۱۹۲۴ میں کیا تو محمد علی جوہر نے ابن سعود کو کہا کہ مکہ اور مدینہ کو “مسلم امہ” کے حوالے کیا جاۓ تو ابن سعود نے تلوار دکھا کر ہندوستانی مولویوں کو بھگا دیا ، 👇
rekhta.org/ebooks/jawab-e…
In one letter Shah Waliullah warned Ahmad Shah Abdali to watch out for some Hindus in his service whoappeared loyal to him but were actually insincere to Abdali’s cause.

dawn.com/news/1038270 by Dr Mubarak Ali
Sir Syed told the audience that he was shocked and disappointed to learn that English would be a part of the curriculum of Islamic Madressah

dawn.com/news/1121347 by Dr Mubarak Ali
History is different from farce: beta.dawn.com/news/310892/hi… Some historians negated our ancient Indian and South Asian roots and tried to establish our links with Central Asia or with the Middle East which was historical and intellectual dishonesty,” said Dr Mubarak Ali
صوفی شاعر حضرت امیر خسرو ۱۲۸۹ میں کچھ وقت “مغلوں” کی قید میں رہے تھے اور انہوں نے جو عادات، حرکات و سلنات و اطوار مغلوں کے بتاۓ ہیں اس پر رفیع @Rafi_AAA کے ہاتھ اچھا خاصا مواد آگیا ہے ۔ یہ کتاب اس تھریڈ میں پوسٹ کرچکا ہوں یہ اسی کا اقتباس ہے 👇@MaqsoodAsi @c4chaudhry 👇
Education In Muslim India by SM Jaffar (Being an Enquiry Into the State of Education During the Muslim Period of Indian History 1000 to 1800) (Published 1936)

ia800706.us.archive.org/30/items/Educa… written by the Grandfather of Dr Mohammad Taqi @mazdaki
ڈاکٹر محمد تقی صاحب @mazdaki کے دادا جناب ایس ایم جعفر صاحب نے ہندوستان میں مسلمانوں کے دور سنہ ۱۰۰۰ تا ۱۸۰۰ کے دوران مسلمانوں کے تعلیمی نظام پر بہت اعلی تحقیقی تصنیف لکھی سنہ ۱۹۳۶ میں ۔ ڈاؤنلوڈ کیجیئے 👇 مطالعہ کیجیئے

ia800706.us.archive.org/30/items/Educa…

———-
Some Cultural Aspects of Muslim Rule in India by S. M. Jaffar
ia802303.us.archive.org/28/items/SomeC… written by the Grandfather of Dr Mohammad Taqi @mazdaki (Published in 1939 Peshawar)
ڈاکٹر محمد تقی صاحب @mazdaki کے دادا جناب ایس ایم جعفر کی ایک اور تصنیف “ہندوستان میں مسلمانوں کی حکومت کا تہذیبی پہلو” (مطبوعہ ۱۹۳۹ پشاور) ، پڑھیئے بہت اچھی کتاب ہے 👇

ia802303.us.archive.org/28/items/SomeC…

—————
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Aamir Mughal

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!