#Iran
#Archaeology
#architecturaldesign
"آرگ بام" (شہر بام، صوبہ کرمان)
Arg-i-Bam (Kerman Province, Iran)
Circa: 224 AD - 651 AD
Era: Sassanid Period
تاریخ پڑھنا ایساھےجیسےکسی بندکتاب کو ورق در ورق ٹٹولنااور آثارِقدیمہ کھودناایسا ھےجیسےخودکو شش وپنج میں ڈالنا۔
ایسےہی خود کوپریشان
کرنے کی زندہ مثال "آرگ بام" ھے جسے 2004 میں #یونیسکو عالمی ورثے کیلئے نامزد کیا گیا۔
صوبہ کرمان (ایران) میں دریائے بام کے کنارے آباد جدید شہر بام کےصحرا میں ایک خاص قسم کی ریتلی مٹی کی تہوں اور اینٹوں سے بناقلعہ، جسے کمپلیکس کہاجائےتو غلط نہ ھوگا، ایک پہاڑی کی چوٹی پرواقع ھے جسکی
بیرونی دیوار نےشہر کوگھیر رکھا ھے۔
تمام تر ضروری تعمیر سے مزین قلعہ اپنی بنیاد سےتقریباً 200 فٹ (60 میٹر) بلندھے جسکی دیواریں، تقریباً 40 فٹ (12 میٹر) اونچی تھیں۔
19ویں صدی کے آغازتک یہ ایران میں سب سےمضبوط قلعہ بند جگہ تھی، جسے18ویں اور 19ویں صدی کےایرانی خاندانی تنازعات کےدوران
سب سے زیادہ استعمال کیا گیا۔ اسی عرصے کے دوران، قلعہ حملہ آور افغان فوجوں کے قبضے میں چلا گیا اور زیادہ تر آبادی بھاگ گئی۔
قلعہ 1930 کی دہائی تک فوجی چھاؤنی کے طور پر استعمال ھوتا رہا۔ 1950 کی دہائی کے آغاز سے، ایرانی حکومت نے قلعہ کو بحال کرنا شروع کیا،لیکن2003 میں بام کے اردگرد
کے علاقے میں ایک زبردست زلزلہ آیا جس میں 26,000 سے زائد افراد ہلاک اور جدید شہر کو تباہ کر دیا گیا، اور قلعہ خود بھی بڑی حد تک تباہ ھو گیا۔
گیارہویں صدی میں شایراہ ریشم کے سٹریٹیجک سنگم پر واقع نخلستان شہر بام کھجوروں، ریشم او سوتی کپڑےکی تیاری کیلئےجاناجاتا تھا۔
پے در پے حملوں،
زلزلوں کے بعد بھی نخلستان میں مٹی سے بنے اس قلعے کا 1400سال قائم رھنا کیا کسی پریشانی سے کم ھے؟
یہ متاثر کن تعمیرجس پر ابھی مزید تحقیق ھونا باقی ھے، اب کافی حدتک کھنڈر بن چکی ھےبلاشبہ ایرانی عروج کی نمائندگی کرتی ھے۔

@threadreaderapp Unroll it pls.
#UNESCO
#architecture
#History

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ਸਨਾ ਫ਼ਾਤਿਮਾ

ਸਨਾ ਫ਼ਾਤਿਮਾ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SanaFatima00

Sep 19
#ancient
#History
پان کی تاریخ___ 5000 قبل مسیح
(Betel Quid History)__5000 BC
البیرونی کا اپنی ’کتاب الہند‘ میں ’ہندوستانیوں کےدانت سرخ ھوتے ہیں' لکھنا
امیرخسرو کاپان کا منہ کو خوشبودار بنانا
چینی سیاح آئی چنگ کاپان کوہاضم قرار دینا
ان گنت خوبیوں سےمزین اور ثقافتی رنگ سے مالا مال
پان آج کل کا نہیں بلکہ صدیاں پہلے ھندوستانی تہذیب و تمدن کا اھم جزو رہا ھے۔
پان سنسکرت زبان کےلفظ "پرنا" سےاخذ شدہ ھے جس کا مطلب ھے "پتہ".
پان کا ذکرھندوؤں کی مقدس کتاب رامائن میں کئی حوالوں سےموجود ھےجیسےبھگوان رام لمحات فرصت میں پان چباتےرھےاورسیتاکابھگوان ہنومان کو پان کاتحفہ۔
ہندو روایات کے مطابق پان دیوی دیوتاؤں کا اور پارسی اساطیر کے مطابق دیوتا پاما کا مسکن ھے۔
پان بحرالکاہل کے جزیروں میں تقریباً 3000 قبل مسیح سے 3500 قبل مسیح تک پہنچا۔ چین بھی پان کے اثر سےزیادہ دیر نہ بچ سکا۔
آسٹرینیائ خانہ بدوشوں کےذریعےپان 2500 سے3500 قبل مسیح میں پہنچاجسکاثبوت
Read 6 tweets
Sep 17
#Indology
#Uttarpardesh
#partition1947
منگل پانڈے (اکبر پور ،ریاست اترپردیش ھندوستان)
Mangal Pandey (Akberpur, UP Hindustan)
19 جولائی 1827 تا 10 مئی 1857
پہلےکسی کومذہب کیخلاف اکساءو اورجب وہ طیش میں آکر کوئی قدم اٹھائےتو اسے"بغاوت" کا نام دےکرلٹکادو۔
یہ وطیرہ ہمیشہ سےفرنگیوں نے
ھندوستانیوں سے روا رکھا اور اسی "بغاوت" کا ایک مجرم منگل پانڈے تھا جس نے 1849 میں برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج میں شمولیت اختیار کی۔
آزادی کی وہ جنگ (1857) جسے انگریز "بغاوت" کہتے ہیں، کاپہلا قطرہ منگل پانڈے اعلیٰ ذات برہمن زمیندار خاندان کاسپاہی مضبوط عقائد کامالک تھا لیکن پانڈے
کے کیریئر کے عزائم ان کے مذہبی عقائد سے ٹکرا گئے جب اس نے یہ سنا کہ اسلحے کو لوڈ کرنے کے لیے چکنائی والے کارتوس کے سروں کو جان بوجھ کر گائے یا سور کا سور کا گوشت تھا، جو بالترتیب ہندوؤں یا مسلمانوں کے خلاف تھا۔
مارچ 1857 میں پانڈے نے اپنے ساتھی سپاہیوں کو بیرک پور (Barrickpur) کی
Read 5 tweets
Sep 13
#ਪੰਜਾਬ
#ਸਿਖਾ_ਸ਼ਆਹੀ
#ਰੰਜੀਤ_ਸਿੰਘ
#Sikh
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی فوج کے یورپی سپہ سالار
(European Commanders in Ranjit Singh Army)
جیسے شیخ حمید راجہ جےپال کی فوج کا کمانڈر تھا، محمود غزنوی کی فوج میں 10,000 ہندو شامل تھےبلکہ اس کی فوج کا سپہ سالار بھی سوبند رائےیعنی ایک ہندو تھا بالکل
اسی طرح عہدمہاراجہ رنجیت سنگھ میں بھی درجنوں یورپی جرنیل نوکری کرتے رھے۔
لیکن یورپی جرنیلوں کی "بہادری" کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ جب سکھوں پر مشکل وقت آیاتو یہ بھاری بھرکم تنخواہیں لینےوالے "ملازم" دوڑ گئےیعنی ان جرنیلوں میں سے 1846 تک اکا-دکاجرنیل ہی پنجاب میں باقی بچے۔
انگریز
جرنیل جومختلف یورپی ممالک سےتعلق رکھتےتھے، ان کے نام و عہدےکچھ یوں تھے؛
1- Alvarine (اٹلی، پیدل فوج، لاھورمیں انتقال)
2- Gordon (گھڑسوار، لاھورمیں انتقال)
3- Ventura (اٹلی، پیدل فوج، پنجاب سے مفرور)
4- Allard (فرانس، گھڑسوار فوج، پشاور میں انتقال)
5- Court (فرانس، توپخانہ، مفرور)
Read 8 tweets
Sep 10
#Magnificent
#Hindu
#Temple
#Bahawalpur
کالا دھری مندر (بہاولپور، پاکستانی پنجاب)
Kaala Dhari Temple (Punjab, Pakistan)___300 yrs old
ایک زمانے میں فن تعمیر کا کمال مگر آج کا شکستہ حال بہاولپور کا 300 سالہ قدیم نوادرات جڑا "کالا دھری مندر
جسے"شری نانی دیوجی مہاراج" بھی کہاجاتاھے،
اندرون بہاولپور کی پھٹے والی گلی میں واقع ھے۔
مندر پر نظر پڑتے ہی نگاہیں ماضی کے جھروکوں سے اس عہد رفتہ میں کود جاتی ہیں جب یہ مندر تعمیر کیا گیا ھو گا تو کیسا شاندار ھو گا۔
کیونکہ مندر خوبصورت نوادرات جڑی دیواروں، شاندار لکڑی کے کام، کھدے ھوئے نقوش، ٹائل آرٹ سےآراستہ ھے۔
یہ مندر
بہاولپور کے تاریخ قد اور اہمیت کو چار چاند لگاتا ھے۔ آج مقامی ہندو بتاتے ہیں کہ وہ مندر کی خراب حالت کیوجہ سےیہاں پوجا (Ritual Ceremonies) نہیں کر پاتے۔
یہ مندر مراٹھا ہندو سلطنت نےبنایا تھا اور اسےمراٹھا برادری کےلوگ چلاتےتھے اور اسکی مالی امداد کرتےتھے۔
ایک طویل عرصےتک یہ ریاست
Read 5 tweets
Sep 9
#HistoryBuff
#Archaeology
#Discovery
#India
زیر آب مسجد کی دریافت____ریاست بہار (بھارت)
Mosque Re-emerges from Underwater (#Bihar)
تقریباً120 سالہ قدیم
جیسے مصر کی بندرگاہ ہراکلین سے زیر آب شہر اور چین میں زیر آب مجسمہ بدھااور شہر دریافت ھوا ھے بالکل اسی طرح چند دن قبل ریاست بہار
کے ضلع نوادہ کے چرائیلا (Chiraila) گاؤں میں زیر آب مسجد پھولواریہ ڈیم کے جنوبی سرے میں پانی کے خشک ھونےکے بعد ابھری ھے۔
اس زیر آب مسجد کاپس منظریہ ھے کہ یہ 1979 میں پھلواریہ ڈیم کی تعمیرپر کام شروع ھونے سے پہلے موجود تھی جہاں بڑی آبادی تھی جنہیں ڈیم کی تعمیرکیلیے بےدخل کیاگیاتھا۔
پہلے جب پانی کی سطح کم ھوتی تو مسجد کے گنبد کا صرف ایک حصہ نظر آتا تھا جسے لوگ نہیں سمجھ پاتے تھے کہ یہ کیا ھے؟
پرانے زمانے کے لوگ اس مسجد کا نام"نوری مسجد" سے یاد کرتے ہیں جو کہ 1985 میں پھلواریہ ڈیم کی تعمیر کےبعد زیر آب آگئی تھی۔
مسجدکی زمین سے بالائی گنبدتک اونچائی تقریباً 30
Read 5 tweets
Sep 8
#ancient
#StepWell
#architecture
#UttarPardesh
کرکوٹک ناگیشور ناگ مندر (وارنسی، اترپردیش)
سانپوں کا کنواں__دوسری صدی قبلِ مسیح 
ناگ کنڈ یا ناگیشور جس کا لفظی مطلب ھے "سانپوں کا کنواں" بھارت کے شہر وارانسی کے علاقے جیت پورہ میں واقع ھے۔
یہ کنواں جسے مقامی زبان میں "کنڈ" کہتے ہیں،
ایک چھوٹے سےمندر کےعقب میں ھے اور ہندوؤں کیلیےمذہبی اہمیت رکھتاھے۔ 45 میٹر گہرے اس ناگیشور کنڈمیں سانپوں کی دنیاکادروازہ ھے۔
یہ کنواں پتنجلی Patanjali
(Hindu Author and Mystic, 2nd BC) نے بنوایاتھا اور یہی وہ جگہ ھےجہاں اس نے زمانہ قدیم میں پانینی(Sanskrit Grammarians, 4th BC)
کی تفسیر لکھی تھی۔
ایک بادشاہ نے 1845 میں کنویں کی تزئین و آرائش کی اور اسے وہ شکل دے دی جو آج تک قائم ھے۔
کرکوٹک ناگیشور کا کنڈ سال میں صرف ایک بار ناگ پنچمی (Naag Panchami) کے موقع پر کھولا جاتا ھے جب اس علاقے میں ایک عظیم الشان میلہ (5 اگست کو) لگایا جاتا ھے۔
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(