, 14 tweets, 5 min read
My Authors
Read all threads
Scholar sets record straight about Mughals of India dawn.com/news/1524574 great #Mughals who despite being a tiny minority were Renaissance men and harbingers of positive change in the subcontinent

By @HasanShazia

#Mughals #History #India
مذکورہ محفل میں مجھے میرے مرشد قبلہ و کعبہ “شاہ حیات احمد “ @ShahHayatAhmad صاحب لیکر گئے تھے ۔ فاضل مصنف سے صرف یہ پوچھنا تھا کہ مغلوں نے جو اپنی تزک میں لکھا کیا وہ بھی انگریزوں کا پروپیگینڈہ تھا ؟ ملاحظہ فرمائیں “تزک بابری” کہ بابر نے پشتونوں کو کاٹ ڈالا تھا ۔ جاری ہے /۲
آگے بابر نے تزک بابری میں لکھا کہ جب “لودھیوں” کو شکست دی اور کئ ہزار مسلمان کلمہ گو آپس میں کٹ مرے تو یہی بابر فتح کے بعد نظام الدین اولیاء کے مزار پر طواف کرنے پہنچ گئے بطور شکرانہ ۔۔ جاری ہے / ۳
بابر کے بیٹوں ہمایوں، کامران مرزا، عسکری مرزا ، اور ہندال کے درمیان جو خانہ جنگی ہوئ اور یہاں تک ہوا کہ کامران مرزا نے اپنے بھتیجے (اکبر) کو عین جنگ کے دوران افغانستان میں قلعے کی دیوار پر بٹھا دیا کہ اگر باپ (ہمایوں) کی توپوں سے اگر کوئ مرے تو اکبر ہی مرے اور جھگڑا ہمایوں سے تھا
اور پھر جب بات ہی نہ مان کر دیا تو کامران مرزا کو بھائ ہمایوں نے اندھا کرکے مکہ بھجوادیا - کیا یہ سب انگریزوں کی ہرزہ سرائ ہے ؟ یہ سب تو مغلوں کی اپنی تاریخ میں لکھا ہے جو مسلمان علما و مؤرخین نے مرتب کی ۔ ہمایوں کا بھائ عسکری مرزا “شیعہ” ہوگیا تھا اور آئے دن ہمایوں سے الجھتا تھا
مغل بنیادی طور پر “نقشبندی” صوفی سنی تھے مگر تصوف کو جہاں تک میں نے سمجھا ہے اسکا مطلب ہی “محبت، ایثار، ذکر، احسان، درگزر و عفو، اور تزکیہ نفس ہے” اب آپ ان مغلوں کی تاریخ پڑھ جائیے (وہ نہیں جو آپ نے دماغ میں گھڑی ہے) تو صرف نام کے صوفی تھے ۔ کیا تصوف کی یہ تعلیم ہے کہ خونریزی ہو؟
فاضل مصنف نے بتایا کہ مغل شہزادوں کی تربیت “صوفی شیخ” کرتے تھے اب یا تو وہ “شیوخ” صوفی نہیں تھے یا مغلوں کا تصوف کچھ نہیں بگاڑ سکا ۔ کیونکہ صوفیوں کو (اصل صوفیوں کو) کو دنیا کی حاجت نہیں ہوتی اور وہ بے نیاز اور دنیاوی معاملات سے بالخصوص درباروں سے دور رہتے ہیں ۔ جاری ہے
اگر صوفیاء نے واقعتا” مغلوں کی تربیت کی ہوتی تو مغلوں کا رہن سہن اتنا دنیاوی و شاہانہ نہ ہوتا ۔ ابن تیمیہ نے لکھا کہ جنید بغدادی سے کسی نے کہا کہ اس نے درخت کے ہاس کہ کاش کہ مچھلی آجاۓ اور کھاؤں اور ایسا ہوگیا ۔ جنید نے کہا کہ کاش وہاں سے سانپ نکلتا تجھے ڈس لیتا۔
امام ابن تیمیہ نے ہی لکھا کہ “ نبی کریم (صلعم) کے مواجہہ شریف پر کوئ آیا اور مرغن کھانوں کی خواہش کرنے لگا تو اسی اثنا میں بنو ہاشم کا ایک جوان خوان لیکر آیا اور کہا کہ یہ لو اور کھاؤ کہ جو یہاں آتے ہیں انکی ایسی خواہشیں نہیں ہوتیں ۔تمہید کا مقصد یہ تھا کہ “سلوک و تصوف” مذاق نہیں
کیا یہ تصوف کی تربیت کا نتیجہ کہا جائیگا کہ سفاک و ظالم جہانگیر نے اپنے ہی بیٹے خسرو مرزا (جو کہ جہانگیر سے بہت بہتر اور اچھا انسان تھا) کی آنکھوں میں گرم سلائ پھروادی ؟ کیا عدل جہانگیری یہ تھا کہ باپ کے نورتن ابوالفضل کو قتل کروایا ؟ اور دن میں ایک سیر شراب پی جائے؟
تصوف قبروں کی ڈنڈوت اور دھاگے (تعویذ) بیچنے کا کسب نہیں ہے بلکہ یہ کچھ اور ہی ہے اور کم لوگ ہی اسکو سمجھ سکتے ہیں مغلوں کو صوفیوں کا شاگرد کہہ کر تصوف کو بدنام کیا ہے ۔ شہزادہ خرم (شاہجہاں) نے اپنے کئ سوتیلے بھائیوں اور رشتے داروں کو قتل کیا اور کروایا ؟ کیا یہ تذکیہ نفس تھا
اور جو شاہجہاں نے کیا اس تک پہنچا اسکے بیٹے اورنگزیب نے شاہجہاں کو قید کیا اور دارا شکوہ ، شجاع اور مراد کو مروایا ۔ صوفی اور صوفی تربیت برداشت اور عفو و درگزر کا نام ہے جبکہ شاہجہاں اور دارا شکوہ اپنے بھائ اورنگزیب کی نہ صرف بے عزتی کرتے تھے بلکہ مذاق اڑاتے تھے ۔
اور جو اورنگزیب نے کیا وہ نہ صرف اورنگزیب بلکہ تمام مغلوں تک پہنچا اورنگزیب کی موت سے لیکر ۱۸۵۷تک ۱۷/۱۸ مغل بادشاہ آۓ اور جوتیوں میں دال بٹی اور خونریزی ہوئ کہ روح لرز کر رہ جائے ۔ اگر مغلوں نے تصوف سے کچھ سیکھا ہوتا تو تاج و تخت کو آگ لگا کر جنگلوں کی راہ لیتے ۔۔ ختم شد
مابدولت مغل ہیں اور یہ خواہش ہے کہ جہانگیر کی طرح زندگی گزاری جائے ۔ اس اجمال کی تفصیل #ابن_انشاء نے اپنی معرکتہ الآرا تصنیف “اردو کی آخری کتاب” میں یوں پیش کی ۔ بشکریہ @1sudo
جہانگیر اور مغل بھا میں مماثلت کیا ہوسکتی ہے 👇
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Aamir Mughal

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!